Tag: ISPR releases

  • آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

    آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

    راولپنڈی :  آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، ترانے میں د شمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے جبکہ نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیئس مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول "ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

    یوم پاکستان کا نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا جبکہ ترانے میں دشمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے۔

    یوم پاکستان کا نغمہ "پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا ہے اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    خیال رہے یوم پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی پریڈ ہوگی ، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں بلکہ باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔

    یوم پاکستان کا نعرہ پاکستان زندہ باد ہے جبکہ یوم پاکستان پریڈ کیلئےہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پروموبنائے گئے ۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” یومِ پاکستان کا  دوسرا پرومو جاری

    "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” یومِ پاکستان کا دوسرا پرومو جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” کے عنوان سے دوسرا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک  فوج کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے دوسرا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان ے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔