Tag: ISPR

  • ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان : ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ رات پنجاب رینجرز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مذہبی رسومات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر مبینہ دہشتگرد تین گرینیڈ اور بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت علاقے میںپولیس کا گشت جاری تھا کہ اس دوران گرڈ سٹیشن کے قریب موجود دہشتگرد اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دہشتگرد تھانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    اٹک میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، ژوب میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حالیہ کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    جاری بیان کے مطابق برآمد اسلحے میں 49 آر پی جی سیون راکٹ،6 مائنز ، 5 آئی ای ڈیز، اینٹی ایئر کرافٹ گن،49 فیوز،95 بکس اینٹی ایئر کرافٹ گن راؤنڈز شامل ہیں۔


    آئی ایس پی آر برآمد شدہ اسلحے میں مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

  • بلوچستان میں داعش کی قدم جمانےکی کوشش ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں داعش کی قدم جمانےکی کوشش ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں داعش کی قدم جمانے کو شش ناکام بنادی اور ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گردوں کا ہلاک کردیا ہے۔

    ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکے مطابق سکیورٹی فورسزنے کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دس سے پندرہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر یکم سے تین جون تک بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مستونگ سے 36کلومیٹر جنوب مشرق میں اسپل نگئی میں کوہ سیاہ اور کوہ مرن کے غاروں سمیت دس کلومیٹر کے علاقے میں ہیلی بورن فورس کی مدد سے کارروائی شروع کی گئی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں سمیت بارہ خطرناک ترین دہشت گرد مارے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والوں کے ساتھی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے، آپریشن کے دوران غاروں میں سے آئی ای ڈی بنانے کا سامان ، اسلحہ اور گولا بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، جن میں پچاس کلوگرام بارودی مواد،تین خودکش جیکٹس، اٹھارہ گرنیڈ اور چھ راکٹ لانچر وں سمیت چار لائٹ مشین گنز،اٹھارہ چھوٹی مشین گن، چار4 اسنائپر اور اڑتیس مواصلاتی روابط کے سیٹ شامل ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد داعش کے ساتھ مواصلاتی رابطے میں تھے اور داعش کو بلوچستان میں قدم جمانے کے لئے سہولت فراہم کررہے تھے، آپریشن کے نتیجے میں داعش کا بلوچستان میں انفراسٹرکچر قائم کرنے سے پہلے تباہ کردیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، پاک فوج

    دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلقہ آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات جعلی ہیں، واٹس ایپ پر جاری ہونے والا بیان جھوٹ ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق وارننگ اور ہنگامی رابطہ نمبر کے پیغامات درست نہیں، پاک فوج کی جانب سے ایسا کوئی بھی پیغام نشر نہیں کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع سے ہی اطلاعات جاری کی جاتی ہیں، واٹس ایپ کے ذریعے پاک فوج کسی بھی قسم کا کوئی پیغام جاری نہیں کرتی، عوام ایسے پیغامات کی ترسیل سے احتیاط کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے منسوب ایک میسج وائرل کیاجارہا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بازار اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

  • افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے بڑے واقعات کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کےدوران افغانستان میں دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا گیا۔

    کانفرنس میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈرز نے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی کے الزامات کو رد کر دیا۔

    کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ملک کے اندر جاری خلفشار دور کرے ۔ کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے روس کے سفیرکی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے روس کے سفیرکی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کے سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی فوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ایلیکسی ڈیون نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورت حال سمیت دیگر دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور روسی سفیر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے تربیتی امور بھی زیربحث آئے۔

    روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا۔

    روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے کاعندیہ

    ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے کاعندیہ

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھا دیا اور دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو پیغام دیدیا کہ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر صبح دس بجےرابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔

    ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل ایل او سی پر مقیم سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والوں کو درانداز قرار دیا جارہا ہے۔

    میجرجنرل ساحر شمشاد نے اپنے بھارتی ہم منصب کو در اندازی سے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے دعوؤں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ بھارت کی جانب سے اگر کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم امن کے خواہاں ہیں جسے کسی طور بھی کمزوری تصور نہ کیا جائے۔

  • فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

    فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 2دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی۔

    دہشتگردی میں ملوث دو مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 2دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں عطااللہ ولد محمدسلطان اور تاج محمد ولد الف خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق دہشت گرد تاج محمد اے پی ایس پشاور پر حملے میں ملوث تھا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    دونوں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔

    دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں احمدعلی،اصغرخان،ہارون رشید،گل رحمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی


    گزشتہ ہفتے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل تھے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

  • پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا،آئی ایس پی آر

    پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا،آئی ایس پی آر

    کرم ایجنسی : پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی، 25 مارچ کوبارود سے بھری گاڑی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنےوالے ادارے گاڑی کی تلاش میں تھے.

    تاہم11 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی خرلاچی کے مقام پر پکڑی گئی دہشت گردپاراچنار میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرانا چاہتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ پاراچنار یا اس کے گردونواح میں شہری اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر کیا جانا تھا۔


    مزید پڑھیں : پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    یاد رہے رواں سال  مارچ میں پارہ چنار کے علاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔ یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔