Tag: ISPR

  • سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مستونگ میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر آج ہونے والے خودکش حملے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہواہے، زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن واستحکام اوراقتصادی ترقی کیلئےکوششیں جاری رہیں گی، دہشت گردی کےایسےواقعات قومی عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں25  افراد جاں بحق ،عبدالغفور حیدری سمیت35 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی: امریکا، پاکستان اور افغانستان نے داعش کو شکست دینے کے لیے کوششیں تیز اور مشترکہ آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور امریکی مشن کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کی سربراہی ڈی جی ایم او حبیب ہسیری نے کی اور امریکی وفد کی سربراہی ڈپٹی چیف آف اسٹاف نےکی۔

    ملاقات میں باہمی فوجی تعاون،کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی، چمن واقعہ سمیت کراس بارڈر فائرنگ کے معاملات زیر غور آئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں داعش کو شکت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے، داعش کے خلاف آپریشنز تیز کیے جائیں اور مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

    ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور سرحد پار خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے واقعات پر بھی بات کی گئی۔

  • فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

    پھانسی پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے سمیت سیدو شریف ایئرپورٹ اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    یہ پھانسیاں خیبر پختونخواہ کی جیل میں عمل میں لائی گئیں۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

    ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو وزیر اعظم نے ڈان لیکس پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ ڈان اخبار، اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس، اور مذکورہ صحافی سرل المیڈا کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو بھیج دیا گیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق پرویز رشید کو پہلے ہی عہدے سے الگ کردیا گیا تھا۔

    اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ وزیر اعظم کے پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں طارق فاطمی سے بھی معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ کا یہ اعلامیہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اس اعلان کے کچھ لمحوں بعد ہی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ واپس لے لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس پر پاک فوج کا ٹویٹ واپس

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کا 29 اپریل کا ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔

    اس سے قبل ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پاک فوج نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا تھا اوراسے نامکمل قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

    خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

    ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے مزید4  دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے مزید4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    پاکستان مخالف کارروائیوں میں سرگرم چاروں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 4دہشت گردوں کو آج صبح پھانسی دی گئی، ، پھانسی پانے والیوں میں قیصر خان ولد حبیب خان ، محمد عمر ولد سیدا جان ، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیز خان ولد اشبر شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے اور ان کو شہید و زخمی کرنے کے واقعات سمیت ایک مسجد پر حملے اور نمازیوں کو شہید کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی


    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشتگردوں کو سب سے زیادہ پھانسی آپریشن ردالفساد کے دوران دی گئی ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں برکت علی ولد عبدالغفور ، محمد عادل ولد محمد اکبر جان ، اسحاق ولد عبدالحئی اور لطیف الرحمان ولد سیف الرحمان شامل تھے۔

  • تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو پھانسی

    تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پھانسی پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور اُن کے نام حسن ڈار، عمرزاردہ، حضرت علی ولد فضل ربی تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ملکی املاک اور سیکیورٹی فورسز سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے، فوجی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد آج کیا گیا ہے۔

    تینوں دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائی گئے جہاں دہشت گردوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور عینی شاہدین نے بھی انہیں شناخت کیا جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

    پڑھیں: ’’ آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی کے احکامات جاری کر دیئے ‘‘

     یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں جبکہ اس سے قبل 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔
  • فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔

    دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں آج صبح پھانسی دی گئی ، پھانسی پانے والوں میں برکت علی ولد عبدالغفور ، محمد عادل ولد محمد اکبر جان ، اسحاق ولد عبدالحئی اور لطیف الرحمان ولد سیف الرحمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی


    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی  فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے چار مزید دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، جن چار ہدشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ، ان میں رحمان الدین ولد معمبر ، مشتاق خان ولد عمر سلیم ، عبیدالرحمان ولد فضل ھادی اور ظفر اقبال ولد محمد خان شامل تھے۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو پھانسی


    چاروں دہشت گرد دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث تھے ، انہوں نے بے گناہ شہرہوں سمیت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرکے ان کا خون بہایا اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

  • پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مکمل حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی وادی تیرا میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    پاک فوج کے سربراہ خیبر ایجنسی پہنچے تو کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، انہیں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبر پختونخوا کے نئے ونگ کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں افسروں اورجوانوں سےملاقات کی، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اور اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔

    انہوں نےسرحدی علاقوں میں پٹرولنگ کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

  • پاک فوج کی وادی راجگال میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کی وادی راجگال میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : پاک فوج نے وادی راجگال میں فضائی کارروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، فضائی کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کارروائی کی گئی۔

    پاک فوج نے وادی راجگال کےعلاقے ستارکلے اور نارائی ناؤ میں فضائی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گرد واپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔

  • آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے آرمی چیف جنرل ڈینیلو ایرکو جی ایچ کیو پہنچے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    اطالوی آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران اطالوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ آپریشن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔