Tag: ISPR

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، ، کارروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 2 ایس ایم جی، ہینڈ گرینیڈز، رائفلز، آر پی جی راکٹ شامل ہیں جبکہ بارودی سرنگیں اور 10کلو دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔


    مزید پڑھیں :اورکزئی اجنسی میں کارروائی‌، 5دہشتگردہلاک ، میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید


    یاد رہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں ایف سی کے پی کے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک


    خیال رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ بڑھتی لہر کے جواب میں پاک فوج کے چیف قمر باجوہ کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں پہ در پہ کامیابیوں ملیں جن میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

     

  • تربت دشت روڈ پرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی ‘ آئی ایس پی آر

    تربت دشت روڈ پرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی ‘ آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد انسانی زندگیوں کو چا لیا گیا، تربت دشت روڈپرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دیا گیا.

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت دشت روڈپرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے، بروقت کارروائی کرکے متعدد جانوں کو چا لیا گیا ہے.

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مردم شماری کے سلسلے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے.

    آپریشن ردالفساد

    پاک فوج نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشن “ردالفساد” کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عوام پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس حوالے سے درج ذیل فون نمبرز اور واٹس ایپ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ملک بھر میں آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    راولپنڈی/ لاہور / کوئٹہ/ ایبٹ آباد : ملک بھر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن ردالفساد جاری پوری قوت سے جاری ہے، فسادیوں کےخلاف آپریشن ردالفساد میں مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

  • پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی.

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم کو نام پرعزم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، 23 مارچ 1940 کوہم نے پاکستان بنانےکا عہد کیا اورہم کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تناظر میں آئیں اس سال 23 مارچ کو یہ عہد کریں، پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پرشرکت کریں گے.

    یومِ پاکستان کی تیاریاں


    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ کے ذریعے باخبرکیا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے.

  • آپریشن ردالفساد: تیس دہشت گرد ہلاک، نو فوجی شہید

    آپریشن ردالفساد: تیس دہشت گرد ہلاک، نو فوجی شہید

    راولپنڈی: آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنادیئے گئے، مختلف کارروائیوں میں تیس دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے نو افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنائے گئے۔

    آپریشن کے دوران تیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ملک کی خاطر نو افسروں اور جوانوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانا بنایا گیا۔

    ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گرد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی تیاری کررہے تھے، اکیس فروری کو چارسدہ کچہری پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا گیا۔ مہمند ایجنسی، خیبرایجنسی، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے ہونے والے حملے ناکام بنائے اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    کارروائی میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملک وقوم کے تحفظ کی خاطر نو افسران وجوانوں نے جام شہادت نوش کیا، کارروائیوں میں دس جوان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد پار چھپے عناصر کی مدد اور حمایت حاصل ہے، امید ہے افغان حکومت ان عناصر کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔

  • یوم پاکستان: پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں‘آئی ایس پی آر

    یوم پاکستان: پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں‘آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پر شرکت کریں گے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    یاد رہے کہ "23 مارچ” کی تاریخ مادر وطن کے لئے بہت اہم دن ہے ، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی، واضح رہے اُس کامیابی کا نام” پاکستا ن " ہے۔

    اسی لئے "23 مارچ” کو "یوم پاکستان” کہا جاتا ہے، یہ ہی نہیں بلکہ 1956 کو "23 مارچ” کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین مرتب ہوا تھا.

  • سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد تختۂ دار کے حوالے

    سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد تختۂ دار کے حوالے

    اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے تحت پھانسی دے دی گئی، دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی.

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے، ان تین دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی ہے.

    پھانسی پانے والوں میں سید زمان‘ شوالے اورمحمد ذیشان شامل ہیں، تینوں دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آرنے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیدزمان اورذیشان کاتعلق کالعدم حرکت الجہاد اسلامی سے تھا، شوالے کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےتھا، تینوں دہشت گردوں نےاپنےجرائم کااعتراف کیا تھا۔

    فوجی عدالتوں کا قیام

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی عدالتوں نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ دو سالہ مدت کے دوران 274 مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلے سنائے ہیں، جن میں سے 161 مقدمات میں مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی اور 113 مقدمات میں مجرموں کو قید کی سزا ہوئی۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کے تحت آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار کی تھی تاکہ ملک سے مکمل طور پر جلد از جلد دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے.

  • یوم پاکستان پریڈ: پہلی بار چینی دستے شریک ہوں گے، میجرجنرل آصف غفور

    یوم پاکستان پریڈ: پہلی بار چینی دستے شریک ہوں گے، میجرجنرل آصف غفور

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پریڈ میں پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ 23 مارچ کو اسلام آباد ہوگی۔

    خیال رہے کہ پریڈ کے دوران بری ، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے بھر پور قوت کا مظاہرہ کے ساتھ دفاعی آلات کی نمائش بھی کی جائے گی اس سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ کا سات سال بعد انعقاد

    واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سالہا سال سے منعقد کی جانے والی یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد روک دیا گیا تھا، جس کا دوبارہ آغاز سات سال بعد 23 مارچ 2015 سے ہوا تھا۔

  • آپریشن ردالفساد : دو افغانیوں سمیت 21 گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد : دو افغانیوں سمیت 21 گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن میں 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے چپے چپے میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ جرائم ہپیشہ افراد کی گرفتاری اوران سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

    جرائم پیشہ اور غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 2افغانیوں سمیت21مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، گرفتار شدگان سے گولہ بارود،اسلحہ اور نفرت انگیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

    مذکورہ آپریشن اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان اور لاہور کے علاقوں میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، راجن پوراور رحیم یارخان میں بھی آپریشن کیا گیا۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، بزرگ اور بچی زخمی

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، بزرگ اور بچی زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور بچی شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شری کوٹ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کردی۔


    Indian forces' unprovoked firing at LoC: ISPR by arynews

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے چفارگاؤں کی شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 60 سالہ شہری اور15 سالہ لڑکی زخمی ہوئے۔۔

    زخمیوں کوعلاج کے لیے سول اسپتال عباس پورمنتقل کردیا گیا پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں خواتین کو زخمی کردیا تھا۔

    اس کےعلاوہ بھی متعدد بار بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

  • صوابی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر وتفصیلات جاری

    صوابی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر وتفصیلات جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے صوابی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر و تفصیلات جاری کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صوابی میں مارے جانے والوں میں ماجد عرف خالد، یوسف عرف چھوٹا خالد شامل ہے، ماجد عرف خالد کاتعلق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے منائے سے تھا جبکہ یوسف عرف چھوٹا خالد کالعدم تنظیم کے صوابی کا سرکردہ رہنما تھا، مارا گیا دہشت گرد جواد ملک آباد کارہائشی بتایا جاتا ہے۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے دیگر 2 دہشت گردوں کاتعلق افغانستان سے ہوسکتا ہے،دہشت گرد تعلیمی اداروں اور جوڈیشل کمپلیکس کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے صوابی ملک آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،خود کو گھیرے میں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائر کھول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اورسپاہی امجد جام شہادت نوش کرگئےجبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پانچ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔


    مزید پڑھیں : صوابی آپریشن میں 5دہشت گردمارےگئے، آئی ایس پی آر


    کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردوں کو ختم کیا جائے گا،دہشت گردوں کو ان کے برپاکردہ فسادکا حساب دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے3پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئے تھے۔