Tag: ISPR

  • پاک فوج بھرپورانداز میں مردم شماری میں حصہ لےگی‘آئی ایس پی آر

    پاک فوج بھرپورانداز میں مردم شماری میں حصہ لےگی‘آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےکامیاب انعقاد کےلیےتمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،پاک فوج بھرپور انداز میں مردم شماری میں حصہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے چھٹی مردم وخانہ شماری سےمتعلق فوج کی کوآرڈینیشن میٹنگ کاانعقاد کیاگیا.

    کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی اور ادارہ شماریات میں انتظامیہ امور پرتبادلہ خیال ہوا،گفتگو کےدوران شرکا باہمی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں

    اس موقع پر کورکمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھرپور انداز میں مردم شماری میں حصہ لے گی۔

    مزید پڑھیں:مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، آرمی چیف

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مردم شماری کے حوالے سے کہا تھا پاک فوج کی جانب سے مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:مردم شماری میں 2 لاکھ فوجی خدمات انجام دیں گے، آرمی چیف کی منظوری

    واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف نے 2 لاکھ جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کی منظوری دی۔

  • بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائی، بھاری تعداد میں‌ گولہ بارود برآمد

    بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائی، بھاری تعداد میں‌ گولہ بارود برآمد

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں‌ گولہ بارود سمیت دیگر تخریب کاری کا سامان تحویل میں لے لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے بلوچستان میں کاہان کے علاقے چوٹھ کیمپ میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

    سرچ آپریشن میں چھوٹی مشین گن کی 4 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گی ہیں۔ 12.7 ایم ایم گن کے سینکڑوں راؤنڈز جبکہ 24 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کی جانب سے عوام کے لیے ہاٹ لائن متعارف

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ وطن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور دیتے رہیں‌ گے.

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے سے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار ملزمان تاجروں سے بھتہ مانگ رہے تھے۔

    ادھر پنجاب کے شہر چنیوٹ میں بھی سی ٹی ڈی نے دریائے چناب سے متصل علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد گرفتار کرلیے۔ ملزمان سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کا عملہ طلب کرلیا گیا۔

  • بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور نائیک شہید ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لئیق الرحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک کارروائی کی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

     رپورٹر کےمطابق پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے دو جوانوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اسی علاقے میں مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے جبکہ اس کارروائی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    دریں اثنا آپریشن رد الفساد کے دوران پنجاب رینجرز نے اٹک،راولپنڈی،لاہور،راجن پور،ڈی جی خان میں سرچ آپریشن کیے جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    یہ پڑھیں:آپریشن رد الفساد: ملک بھر سے سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

    دوسری جانب بلوچستان میں ایف سی اور حساس اداروں نے کیچ اور اندور میں کارروائی کی ، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اُن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کی عوام کے لیے ہاٹ لائن متعارف

    فورسز نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک دہشت گرد مارا گیا اور اُسی مقام سے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی اور خطے پر سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایج کیو کا دورہ کیا.

    دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعاون کے علاقائی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ باہمی فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ہوئی تھی ، اس ملاقات کے میں بھی خطے کی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    علاوہ ازیں گذ شتہ ماہ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی آرمی ہیڈ کوارٹر میں چینی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی‘ ملاقات کے دوران چینی سفیر پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو سراہا تھا۔

  • روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتَ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے روسی سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاک روس فوجی تعاون کوفروغ دینے پربات چیت ہوئی.

    روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی، انہوں کہا کہ ہم خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو نکالنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہے، کیونکہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے.

    یہاں پڑھیں:پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    یاد رہے گذشتہ سال سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا تھا کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے.

  • آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    لاہور: پاک فوج نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشن "ردالفساد” کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عوام پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس حوالے سے درج ذیل فون نمبرز اور واٹس ایپ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "ردالفساد” میں پنجاب رینجرز کی معاونت کی جاسکتی ہے۔

    عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے رینجرزسے رابطہ کرسکتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق عوام 99220030-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

     کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلیے نمبر 99221230-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ واٹس ایپ کےلئے 8880100-0340پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام 8880047-0340 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایڈریس پر  [email protected] ای میل کی جاسکتی ہے ،

  • دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ، ایک فوجی جوان زخمی

    دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ، ایک فوجی جوان زخمی

    راولپنڈی : دہشت گردوں نے سرحد پار سے جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • پاک فوج کے 16 میجر جنرلز عہدوں‌ پر تعینات

    پاک فوج کے 16 میجر جنرلز عہدوں‌ پر تعینات

    لاہور: پاک فوج میں اعلیٰ سطح افسران کے تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں جس میں 16 میجر جنرلز کو مختلف عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میجرجنرل جمیل رحمت وینس کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف الفا، میجر جنرل خان طاہر کو ریماؤنٹ وٹرنری اینڈ فارمرز، میجرجنرل طیب کو کمانڈنٹ ڈیفنس سروسز گار، میجرجنرل ماجد احسان کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف براوو تعینات کیا گیا ہے۔

    میجرجنرل ظفرالحق کو ہیڈ آف ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ، میجر جنرل کامران کو جی او سی17 ڈویژن کھاریاں، میجر جنرل عامر کو جی او سی ٹین ڈویژن لاہور، میجرجنرل علی کو جی او سی 18 ڈویژن میں حیدرآباد، میجر جنرل عامررضا کو جی او سی37 آرمڈ ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

    علاوہ ازیں میجر جنرل شاہد امتیاز کو ڈی جی اسٹاف ڈیفنس، میجرجنرل اصغر کو جی او سی ٹو آرٹلری ڈویژن گوجرانوالہ، میجر جنرل نعمان کو جی او سی 9 ڈویژن وانا، میجرجنرل خالد کو کمانڈنٹ اسکول آف آرٹلری، میجر جنرل شاہد نذیر کو کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈانٹیکسٹس اور میجرجنرل امان کو جی اوسی 8 ڈویژن سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

  • پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

    راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا، سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا، جس کے تحت ملک کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور ان کے سدباب کیلئے مربوط کارروائی کریں گی۔


    Pak army launches operation ‘Raad ul Fassad’ by arynews

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے آپریشن’’ردالفساد‘لانچ کردیا ہے، اس آپریشن کے تحت پاک فوج پنجاب میں رینجرز آپریشن میں حصہ لے گی اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف مشترکہ کارروائی کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے،آپریشن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائیہ، نیوی، سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک بھرکواسلحہ سے پاک کرنا،بارودی مواد پرکنٹرول اس آپریشن کا اہم جزہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہو گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ پرمزید توجہ مرکوز اور ملک کو ناجائزاسلحے سے پاک کرنے کیلئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔

    آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے رینجرز کارروائیاں کریں گی، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں اوران کی باقیات کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہوگا۔

  • کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب مؤثر انداز میں دیا جائے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورے کے موقع پر جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔


    Kulbhushan Yadav’s matter will be taken to… by arynews

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے، آرمی چیف کو جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

    پاک فوج پاکستانی اور کشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اورمقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کا ایک منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    بھارتی اشتعال انگیزیاں مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی اورجبرتوجہ ہٹانےکیلئےہیں، آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اورعوام بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کی حفاظت کریں گے، مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کیلئےحمایت جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بھارتی سازشوں سے مکمل آگاہ ہیں، لائن آف کنٹرول پرشہری آبادیوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کا دفاع ہرقیمت پریقینی بنایا جائے گا۔