Tag: ISPR

  • آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے نائب کمانڈر نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    رائل سعودی فورسز کے چیف آف سٹاف جنرل ریحان بن صالح نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان، سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، آرمی چیف

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، آرمی چیف

    جہلم : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

    جہلم کے قریب پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ کے مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت کسی بھی سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوٹرز کا کرداردہشت گردی کیخلاف جنگ میں فیصلہ کن ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آرمی فائرنگ رینج کا دورہ بھی کیا۔

  • سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    جہلم: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی اور نظریاتی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور سخت رد عمل کا اظہار کرے گا۔

    جہلم کے قریب پبی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشنل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ الشہاب کے عنوان سے جاری یہ جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں ہیں ،جس میں دونوں ممالک کے جوانوں نے انسداد دہشتگردی سے متعلق اسپیشک آپریشن بشمول ایئرڈراپنگ اور ہیلی لفٹنگ کے آپریشنز شامل تھے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں اور ان مشقوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے سے نمٹنےکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اختتامی تقریب میں سعودی اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مفلح بن سلیم العتیبی کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نےخصوصی شرکت کی۔

  • سندھ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری، پنجاب میں فوج تعینات

    سندھ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری، پنجاب میں فوج تعینات

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کردیا، دوسری جانب پنجاب کے حساس اضلاع میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کا اعلان کردیا جس کے تحت پولنگ اسٹیشن کے قریب گراموفون، میگافون اورلاوڈاسپیکرکااستعمال قابلِ سزاجرم ہے۔

    پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں ووٹ مانگنا یا ووٹ کیلئے قائل کرنا قابل سزا جرم تصور ہوگا، اس جرم پر پنجاب میں دوہزارروپے جبکہ سندھ میں پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اورخلاف ورزی پرسخت ایکشن ہوگا، پولنگ اسٹیشن سےسومیٹرکے دائرے میں انتخابی نشان، بینرزیاجھنڈالگاناسنگین جرم ہوگا، ووٹ ڈالتے وقت ووٹرکے ساتھ مداخلت بھی قابل سزا جرم قراردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حساس اضلاع میں امن وامان کیلئے فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سول انتظامیہ نے فوج کو صرف حساس علاقوں میں امن و امان کے قیام کیلئے بلایا گیا ہے اور فوج کے دستے مقامی پولیس کو مدد فراہم کریں گے، فوجی دستے سیکیورٹی اداروں کو ضرورت پڑنے پراستعمال کیے جائیں گے۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    دریں اثناء سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے کراچی کے تھانوں سے نفری طلب کی گئی ہے جس کے لئے ہرتھانے سے 10 اہلکار طلب کئے گئے ہیں جبکہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر معمور افراد حسبِ معمول اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

  • ناران کی وادی میں پھنسے7پولیس اہلکارمحفوظ مقام پرمنتقل

    ناران کی وادی میں پھنسے7پولیس اہلکارمحفوظ مقام پرمنتقل

    راولپنڈی : برف باری اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث ناران کی وادی باسل میں پھنسےسات پولیس اہلکاروں کوآرمی نے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔

    ناران میں پھنسےسیاحوں کانکالنےکیلئے پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سات پولیس اہلکار وادی باسل میں لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے چیک پوسٹوں میں محصور ہوگئے تھے۔

    جنھیں آرمی کے جوانوں نے ہیلی کاپٹرسےمحفوظ مقام پرمنتقل کیا،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ایک اہلکارکی لاش بھی ملی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگرافراد کی تلاش کیلئے سرچ اورریسکیوآپریشن جاری ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ آرمی چیف نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کو زلزلے سےہونےوالے نقصانات اورپاک آرمی کی امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا، ملک میں آنے والے بد ترین زلزلے کے فورا بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

     اجلاس میں آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج کی تمام فارمیشنز کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    انہوں نے کہا خاص طور پر دور دراز کے دیہی علاقوں تک پہنچا جائے، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کے تمام ہیلی کاپٹرز کو ممکنہ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا فوری ابتدائی تخمینہ لگا کر اس کی روشنی میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    اجلاس میں ملک بھر کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کی ہدایات جاری کی گئیں اور انجینئر نگ کے شعبے کو متعلقہ مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جا ری کی گئیں۔

  • پاک فوج کا ناران میں ریسکیوآپریشن جاری

    پاک فوج کا ناران میں ریسکیوآپریشن جاری

    مانسہرہ: شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری کے سبب پھنس جانے والے سیاحوں کو بچانے کے لئےپاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 50 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیاجاچکاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے امدادی ٹیموں نے ناران کے بھروائی روڈ پرپھنسے پچاس سیاحوں کونکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےسیاحوں کو نکالنےکیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی تھی، بھروائی باٹاکنڈی روڈپرفرنٹئیرورکس آرگنائزیشن کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں غیرمتوقع طور پربرف باری شروع ہوگئی اورلگ بھگ ڈھائی فٹ برف گرنے سے ناران، کاغان اورگلگت بلتستان موسمِ سرما سے لطف اندوز ہونے والے سیاح مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو واپس اسلام آباد پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے کمشنر ہزارہ اکبر خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحوں کو مشکل علاقوں سے نکلا جارہا ہے اور انہیں ہوٹلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں کو کلئیرکیا جارہاہے اورجلد ہی راستے مکمل پرکھول دئیے جائیں گے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ راستوں کو کلئیر کرنے کے لئے مزید ہیوی مشنری منگوائی ہے اور سیاحوں کی کئی گاڑیاں ناران سے کاغان پہنچادی گئی ہیں۔

    دوسری جانب بابو سرٹاپ کے ذریعے ناران آنے والوں کو ہدایت دی جارہیں ہیں کہ وہ گاڑیاں چھوڑدیں کیونکہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کا گزرنا دشوارہے۔

  • خیبر ایجنسی کے تیراہ پر فضائی کارروائی،21دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی کے تیراہ پر فضائی کارروائی،21دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی پاک افغان سرحدپرراجگال اورتیراہ کےقریب فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی علاقے وادی تیرا ہ میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے اکیس دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے  وزیر خارجہ فریدن ہادی سے ملاقات کی ہے۔

     آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ نے دوران ملاقات باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ترک قیادت نےعلاقائی امن کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے میں پاک فوج کی شاندار قربانیاں ہیں۔

    ترک قیادت نے کہا کہ دونوں برادر قوموں کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں، آرمی چیف نے ترکی کوسیکیورٹی چیلنجزپرتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجزپرترکی کوتعاون فراہم کرینگے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ترک وزیردفاع،چیف آف جنرل اسٹاف سےبھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کادفاعی تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز پر ترکی کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔۔ترک قیادت نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترک قیادت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر قوموں کے درمیان لازوال تعلقات ہیں،دہشتگردی کو شکست دینے پر پاک فوج نے شاندار قربانیاں دیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکی کو سیکیورٹی چیلنجز پرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    جنرل راحیل شریف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔