Tag: ISPR

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : آہریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے بائیس دہشت گرد ہلاک کردیئے، جبکہ دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

  • وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔

    راولپنڈی کے گالف کلب میں کھیلی جانے والی تین روزہ وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آرمی چیف نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس، پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی میکنزم کا جائزہ

    کورکمانڈرزکانفرنس، پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی میکنزم کا جائزہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تربیتی اموراور پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات اورسیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال بھی اجلاس میں زیر غورآئی، ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک افغان بارڈر پر قائم سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کورکمانڈرز کانفرنس میں حال ہی میں ترقی پا کرنئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے کور کمانڈرزاوردیگرافسران نے بھی شرکت کی اور انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہاگیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملٹری اکیڈیمی کاکول کی کیڈٹس کودی جانے والی تربیت سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

     جنرل راحیل شریف کو چوتھی پاکستان بٹالین پر ہونے والی پیش رفت سمیت اکیڈیمی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری مختلف منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر ملٹری اکیڈیمی کاکول کے اساتذہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے تبادلہ خیال کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحول اور تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔

     انہوں نے زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارتیں اور معیار کو برقرار رکھیں تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر طور پر نبردآزما ہوسکیں ۔

  • پاکستان قندوز حملے میں ملوث نہیں، شدید مذمت کرتے ہیں: آئی ایس پی آر

    پاکستان قندوز حملے میں ملوث نہیں، شدید مذمت کرتے ہیں: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج نے افغان شہرقندوز پر طالبان حملے میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی حکام پر قندوز حملے میں مدد فراہم کرنے کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا کوئی سیکیورٹی حکام یا اہلکار قندوز پر طالبان کے قبضے میں ملوث نہیں ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان قندوز پر طالبان کے حملے اور متعدد علاقوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

    پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کا خواہاں ہے اورعوام کے ذریعے قیام امن کو ترجیح دیتا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے بیانات ذمہ دارانہ نہیں ہیں اور ان سے دشمن عناصرکو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔

  • ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈٰی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع، ٹریننگ اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا تھا۔

  • جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

    جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ہوائی میں ہونے والی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے بیس ممالک کے فوجی سربراہان شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    جنرل راشد محمود کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے چیئرمینز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    سیالکوٹ: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نےلائن آف کنٹرول کادورہ کیا اوراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی اورانہیں عیدکی پیشگی مبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اوران کے جذبے کوسراہا۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے اوربیک وقت دواقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

  • پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    راولپنڈی : پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، جی او سی 35انفینٹری ڈویژن میجر جنرل صادق علی ، وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عمر فاروق درانی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق ترقی پانے والے چاروں افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔

    پاک فوج کے چار لیفٹنٹ جنرل آئندہ ماہ کے اوائل میں اپنی ملازمت مکمل کرکے عہدوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، جن میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، چیف آف لاجسٹک لیفٹنٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی ، انسپکٹر جنرل آرمزلیفٹنٹ جنرل محمد اعجاز چوھدری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان شامل ہیں۔

  • افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    کابل : افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

    افغان نیوز چینل کے مطابق افغان صدارتی ترجمان سید ظفر ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پشاور بیس پر حملے کا الزام بے بنیاد ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا تھا کہ بڈھ بیرایئربیس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ہے اورحملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے ہی علیحدہ گروہ سے ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وہیں سے حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے اورافغانستان سے ہی اس حملے مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔