Tag: ISPR

  • نہتے شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، جنرل راحیل شریف

    نہتے شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ سی ایم ایچ اسپتال میں بھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ کے چار واہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔

    اس دوران آرمی چیف نے بیس منٹ تک زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پررینجرزہیڈکوارٹرکادورہ بھی کیا۔

    ذرائع کے مطابق جنرل راحیل کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نہتے سویلین کو خوفزدہ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کی تمام سرحدیں عبور کر گیا ہے ۔بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہا ہے۔


    Army Chief meets people injured by Indian firing by

  • دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، آرمی چیف

    دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، آرمی چیف

    شوال : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے گا، آرمی چیف نے آج شوال کے محاذ پر جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپاہ سالار جنرل راحیل شریف شوال کے محاذ پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا جائزہ لینے پہنچے، انہوں نے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں، افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، اُن کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

    آرمی چیف نے دہشتگردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب ان علاقوں میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کوبےنقاب کیاجائیگا۔

    آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ مورال بلند ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیاں ملیں دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

  • شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: شمال وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹرینگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیا، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضایہ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی آرمی ایوی ایشن گن شپ ہیلی کاپٹرز نے کی۔

    شوال سرحدی علاقہ ہے، جہاں بڑے رقبے پر جنگلات ہیں، اس علاقے کو دہشت گرد کو اپنے آخری گڑھ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

    شوال کے علاقے گربز میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ میں گیارہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئی، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، جس سے مزید شدت پسند کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دوجوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دوجوان شہید

      راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

    ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم پاک فوج کی کارروائیاں شمالی وزیرستان میں جاری ہیں،  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شوال میں شدت پسندوں سے سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جلد مقاصد کے حصول کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

    اورکزئی ایجنسی میں بھی سیکیورٹی فورسزنے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس میں شرپسندوں کے دوٹھکانے تباہ کرکے دو شدت پسند گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے ایک گاڑی اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

  • پاک فوج پر راکٹ حملہ: افغان سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

    پاک فوج پر راکٹ حملہ: افغان سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : خیبر ایجنسی میں افغانستان سے راکٹ حملے میں پاک فوج کے چار جوان شہید اور چار زخمی ہونے کے واقعے پر دفتر خارجہ نے افغان سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزی اور افغان فوجیوں کے حملے میں چار فوجی اہل کاروں کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسٰی زئی کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

    افغانستان کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسٰی زئی کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  افغانستان کی جانب سے شر پسندوں نے خیبر ایجنسی میں قائم پاک فوج کی پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا۔

    اچانک ہونے والے اس حملے میں چار فوجی جوان شہید جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔ جوابی کارورائی میں کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    ادھر پاکستانی حکام کی جانب سے افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کر کے راکٹ حملے پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا گیا۔

  • افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی:افغانستان سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے میں چار فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ اخوند والا پاس میں پاکستانی چوکی کونشانہ بنایا۔

    پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ جس میں مذ کورہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور معصوم پاکستانی شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بٹل سیکٹر میں واقع قصبے دہربزاری کا رہائشی تیس سالہ محمد اخترہفتے کی شام بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد اختر دریائے پونچھ سے مٹی نکال رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کئی ماہ سے جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،ایک خاتون شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،ایک خاتون شہید

    راولپنڈی : ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر کو دوبارہ دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بغل میں چُھری اور منہ میں رام رام کے مصداق بھارت اپنی دوغلی پالیسی سے باز نہ آیا۔ ایک طرف نریندرمودی کی پاکستان کویومِ آزادی کی مبارکباد تو دوسری طرف بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    بھارتی فوج کی راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر پر گولہ باری اور فائرنگ سے اک موہری نامی گاؤں کی بیالیس سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    گولہ باری سے خاتون کی دو بیٹیاں اور خاوند بھی زخمی ہوئے۔ بھارتی فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلا اشتعال شیلنگ دن کے آغاز میں نیزا سیکٹر میں شروع ہوئی جس کا پاکستان فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔

    عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کافائر کیا گیا شیل متاثرہ خاندان کے گھر پر گراتھا۔ بھارتی فوج پاکستان کے ہر اہم دن پر ایسی شر انگیز کارروائیاں کرتی ہے۔

    پاکستان کی متعدد بار شکایات کے باوجود اقوامِ متحدہ بھی اب تک کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے۔

  • ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    راولپنڈی: بھارت کی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پربلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر واقع راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر میں بھاری گولہ باری کی ہے۔

    بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستانی توپ خانے نے بھرپور جوابی کاروائی کی تو بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح روہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز 23 اگست کو لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لئے بھارت روانہ ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے جولائی اور اگست میں لگ بھگ 70 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

    ماہ اگست کے  ابتدائی دنوں میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون فریدہ 3 روز تک زنگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہادت پاگئی تھیں۔

     

     

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔