Tag: ISPR

  • شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کاروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 14 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    حملے میں اہم کمانڈرز سمیت کل 14 شدت پسند جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جبکہ دیگر دہشت گرد چند ساتھیوں کی لاشوں سمیت فرارہوگئے۔

    شدت پسندوں کے خلاف کی گئی کاروائی میں گولہ بارود کے ذخائر کو بھی نشانہ بنایاگیاہے۔

    پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنِ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جبکہ شوال میں بھی فوج نے اپنی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

  • آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شرین نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوپیشہ ورانہ اموراورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں خطاب کیا۔

     جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ امن کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے حالات میں بہتری آئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پھر کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔

  • پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے ۔

    غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان میں اب کوئی نو گو ایریا باقی نہیں رہا ،بلکہ فوج نے تمام قبائلی علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں فوج سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لے فنڈز دینے پر متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پولیو مہم کامیاب رہی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آئی ڈی پیزکی جلدواپسی کے علاوہ ان کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی ہے، ملاقات میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبےمکمل کرنےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

  • آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی قر بانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔

    کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہوئی ہیں اور ان کے لئے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔

    انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقن آرمی چیف سولی شوکے نے استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنوبی افریقن آرمی چیف نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کادورہ کیا،دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور شوال کے علاقے کو کلیئر کروانے کے حوالے سے پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوال میں آپریشن کاابتدائی مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر پاک افغان بارڈرکےقریب جاری آپریشن سےمتعلق بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردوں اور پیسہ فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ملک بھر میں جاری رہے گا۔

    پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مکمل کیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف نے شوال کے اردگرد چوٹیاں کلیئر کرانےپرجوانوں کوشاباش دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔

    ان کا کہنا تھا ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔

  • خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آج بروز جمعہ پاک فوج کی نشاندہی پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے خیبرایجنسی میں واقع دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے روزکی جانےوالی کاروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 18زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آرنے مزید کہا ہے کہ کاروائی میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈرکو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    کاروائی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ تباہ کردی گئی اوران کے جمع کردہ ہتھیاربھی تلف کردئیے گئے۔

  • ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں ہونےو الی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لکا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نمائش میں رکھے گئے جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔  

    انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے میں قیام امن اور ترقی پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چیئرمین ڈوما کا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • فیصلہ کن کارروائی، آپریشن ضربِ عضب کوایک سال مکمل

    فیصلہ کن کارروائی، آپریشن ضربِ عضب کوایک سال مکمل

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری کردیں۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا، ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کےدوران نوہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیس آپریشن کیے گئے۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زمینی وفضائی حملوں میں دوہزار سات سو تریسٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں سے دوسواٹھارہ انتہائی خطرناک تھے۔

    عصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کےآٹھ سو سینتیس ٹھکانےتباہ ہوئے، ڈھائی سو ٹن سے زیادہ دھماکا خیز مواد قبضے میں لیاگیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق خاکِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے تین سو سینتالیس جوان اور افسرشہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی مثبت انداز میں پاک فوج کی مدد کی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ لیکن تمام تر مزکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    آٹھ جون دوہزار چودہ کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013 کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا، سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

    جون 15: 2014 کو پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں عسکری کاوائی کا فیصلہ کیا۔

    جون 15 : کو رات کو پہلے حملے میں 120 دہشت گرد مارے گئے اور بارود کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ کیا گيا۔

    جون 16:  کو جٹ طیاروں سے میر شاہ کے علاقے میں گولہ باری سے 12 ازبک دہشت گرد مارے گئے۔

      جون 17: فضائی حملے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، اس طرح مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 215 ہو گئی۔

    جون 19 : کوبرا ہیلی کاپٹروں نے رات گئے میران شاہ کے مشرق میں واقع زراتا تنگی کی پہاڑیوں پر شدت پسندوں کے مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا جس میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

    جون 20: شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل کے علاقے میں بمباری کی گئی جس میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے اور 20 عسکریت پسند مارے گئے۔

    خیبر ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب جیٹ طیاروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ، میر علی اور دتہ خیل کے عمائدین نے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔