Tag: ISPR

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مہمند ایجنسی میں ہونے والی جھڑپ کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سیکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شن کرئی میں گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

    دونوں جانب سے ایک گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے لاشیں اسپتال میں منتقل کر دیں۔

  • ایرانی وزیرِ خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    ایرانی وزیرِ خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    راولپنڈٰی: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ گفتگو آئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج جمعرات کے روز جنرل راحیل شریف نے راولپنڈٰی میں واقعی آرمی کے جنرل
    ہیڈکوارٹرمیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پرتبادلہٗ خیال کیا۔

    جواد ظریف نے آپریشن ضربِ عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اورپاک فوج کی قربانیوں کا سراہا۔

    ایرانی وزیرخارجہ اورآرمی چیف کے درمیان یمن میں جاری جنگ کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیامِ امن کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔


    پاکستان اور ایران یمن کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے پر متفق


    ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف دوروزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اورآرمی چیف سے ملاقات سے قبل انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، جنرل راحیل شریف

    جہلم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکوتیارہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹلہ فائرنگ رینج کے دورے کے موقع پر کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قوم دہشت گردی ختم کرنےکیلئےافواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرقیمت پر ملک سے دہشت گردی کےخاتمےکاعمل مکمل کریں گے، اس موقع پرآرمی چیف نے پیشہ وارانہ تربیت کےمعیارپرتوجہ مرکوزکرنے کی خصوصی ہدایت  کی،

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ زمانہ امن میں کی جانےوالی تیاریاں  اور مشقیں جنگ کوروکنےکی ضامن ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک جوانوں کےپیشہ وارانہ معیارکوسراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنگی مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

  • پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں انیس مارچ سے “صمصام فائیو″ مشقیں جاری ہیں جو معمول کا حصہ ہیں۔

     گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں جہلم میں ہوئی تھیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے دو سو بانوے افسران اور جوان شریک ہیں ۔

     

  • کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں 23دہشت گردہلاک

    کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں 23دہشت گردہلاک

    میرانشاہ: کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت تئیس دہشت گرد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی واد ی تیرہ کے علاقے صحابہ میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا میزائل حملے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت سات دہشت گرد مارے گئے۔

    دوسری جانب لوئر کرم کے سرحدی علاقے شبک میں فورسز کی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

  • پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب  تجربہ

    پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    اسلام آباد: پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، میزائل دوہزار سات سو پچاس کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائش کرلی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین تھری دوہزار سات سو پچاس کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی آزمائش بحیرہ عرب میں کی گئی ہے، شاہین تھری بیلسٹک میزائل نے کامیابی سے ہدف کونشانہ بنایا۔

    بیلسٹک میزائل جوہری اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب تجربے پر صدر اور وزیرِاعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

  • سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور میں ملوث ایک اور اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ ایک قیامت صغری کا منظرتھا، اس المناک واقعہ میں کا مبینہ اہم ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کےترجمان  کے مطابق تاج محمد اسکول پر حملہ کرنے والے دوسرے گروپ میں شامل تھا۔

    ملزم کو پشاور کے قریب سے گرفتار کیا گیا، تاج محمد پواکئی نامی گاؤں میں آئی ڈی پیز کیمپ میں آئی ڈی پی کے طور پر مقیم تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے پہلے گروپ کی قیادت عتیق الرحمان کررہا تھا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق تاج محمد نے دوہزار آٹھ میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم شمالی وزیرستان اور پشاور میں کئی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

  • سانحہ پشاورکےذمہ دارشناخت کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

    سانحہ پشاورکےذمہ دارشناخت کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سانحہ پشاورمیں ملوث دہشتگردوں کوشناخت کرلیا گیا ہے۔

    جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عزب اورآرمی پبلک اسکول سانحے سے متعلق پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے سانحہ پشاور میں ملوث گرفتار دہشت گرد عتیق اور سہولت کار فیصل کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی ۔

    ترجمان آئی ایس پی آر نے ملا فضل اللہ اورخود کش بمبار کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی سنائی ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ 226 فوجی جوان آپریشن ضرب عضب میں شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا 6002 انٹیلی جنس آپریشن ہوئے،  جبکہ پشاوراسکول حملہ میں ملوث ملزم عتیق کو پکڑ لیا ہے۔ پشاور حملے کا حکم ملا فضل اللہ کی جانب سے دیا گیا تھا۔ باقی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکو ل پر حملہ کرنے والے چار دہشتگردوں کو جمرود میں رکھا گیا، ایک پارٹی تہکال میں کرائےکےمکان میں ٹھہری، تین خودکش بمبار امام مسجد کےگھر اور تین بمبار دوسری جگہ ٹھہرے،پھر دونوں پارٹیاں امام مسجد کے گھرجمع ہوئیں ،عمر امیر نے حملہ آوروں کی کمان سنبھالیں، ٹی ٹی پی کمانڈر حضرت علی نے حملےکیلئے رقوم فراہم کیں۔

    میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اسکول حملے میں ملوث زیادہ تردہشت گرد پاکستانی ہیں،حملہ کرنے والے ستائیس دہشتگردوں میں سے چھ اسکول میں مارے گئے،تین دہشتگرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران خیبرایجنسی میں مارے جا چکے ہیں ۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ تحریک طالبان کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان اور افغانستان کے تعالقات میں بہتری آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بارڈر منیجمنٹ میں بھی بہتری آئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے بیشترعلاقے کلیئر کرا لیے۔

  • شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی 25دہشتگردمارے گئے،7ٹھکانےتباہ

    شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی 25دہشتگردمارے گئے،7ٹھکانےتباہ

    میران شاہ: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شانزیلا اور وادی تیراہ میں فضائی کاروائی کے دوران پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کاروائی میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ۔

    واضح رہے کہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

    اس سلسلے میں اب تک دہشت گردی کی کاررائیوں کے ملوث پائے گئے 22 دہشت گردوں کو پھانسیاں بھی دی جاچکی ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون بھی جاری ہے جس کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔