Tag: ISPR

  • شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    راولپنڈی : چیمپئنز ٹرافی دو ہزار چودہ میں بے مثال کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

    بھارت کی سرزمین پر بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے والی قومی ہاکی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ یہ وقت ہےکہ قومی کھیل پر توجہ دی جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلاڑی ہاکی میں ہمارا کھویا ہوا سنہری مقام واپس لاسکتےہیں۔

  • خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے بھی تباہ  ہوئے۔

  • ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

    ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں بیس دہشتگرد مارےگئے۔

    عضب کی ضربیں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نےآخری دہشتگردکے خاتمے تک کمر کس لی، شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں پاک فوج کی کارروائی اوردہشتگردوں کے ٹھکانے پر جیٹ طیاروں کی بمباری کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق فضائی کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی، بمباری میں بیس دہشت گردمارے گئے جبکہ آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈر بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پاک فوج کو علاقے میں اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اورجوانوں کی شدت پسندوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

  • حتف فورشاہین ون اے میزائل کی کامیاب آزمائش

    حتف فورشاہین ون اے میزائل کی کامیاب آزمائش

    راولپنڈی: پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے حتف فور شاہین ون اے میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق درمیانے فاصلے تک مارکرنے والا شاہین ون اے میزائل نوسو کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے آزمائش کے دوران میزائل نے بحیرہِ عرب میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفیٹنٹ جنرل عبیداللہ خان ، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

    ایڈمرل ذکاءاللہ نے میزائل کی کامیاب آزمائش پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور بقائے باہمی کا خواہاں ہے اورمسلح افواج کسی بھی جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع بھرپور انداز میں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

     شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران ستائیس دہشت گردمارے گئے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔۔

    آج صبح سیکیورٹی فورسز کی تازہ فضائی کارروائی میں مزید ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مارے جانےو الوں میں دہشت گرد کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں شمالی وزیریستان میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے دوبدو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں مزید سات دہشت گرد بھی مارے گئے،اس طرح ہلاک ہونے والے دہشت دردوں کی تعداد چونتیس ہو گئی۔

  • پاکستان نےشاہین ٹوبیلسٹک میزائل کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نےشاہین ٹوبیلسٹک میزائل کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نے پندرہ سو کلومیٹر تک مار کرنے والےشاہین ٹوبیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

    شاہین ٹوبیلسٹک میزائل نےکامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ٹو بیلسٹک میزائل درمیانے فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورپندرہ سوکلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے۔

    ملک کے دفاع کومزید ناقابلِ تسخیربنانے والا شاہین ٹوبیلسٹک میزائل روایتی اورغیرروایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کاکہناہے واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب قوم کے جذبے کی عکاس ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے سربراہ میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں کہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے شرکا میں روایتی جوش وخروش دیکھا گیا۔جو قوم کے جذبات کی عکاسی کرتاہے۔

     

  • بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

    بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

      پشاور:آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اور آپریشن کی کارروائیوں کے بعد پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار آئی ایس پی آر  کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے پشاور میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں ںے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے نام سے دتہ خیل میں ہونے والی کارروائی میں پورا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا ہے۔

    کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا  اور فی الحال  اکا خیل میں موسم کی خرابی کے باعث کارروائی روک دی گئی ہے، ڈی جی عاصم باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ہر طرح کی دہشت  گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب میں اب تک گیارہ سو کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک سو نناوے کے قریب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود آپریشن ضربِ عضب کو جاری رکھا جائے گا،اور ہماری توجہ دہشت گردوں کے خاتمے پر مرکوز رہے گی۔

    انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی کہ جہاں بھی کوئی مشتبہ شخص یا کوئی چیز دیکھیں تو  فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو ضرور مطلع کریں، عاصم باجوہ نے کہا کہ سر زمیں پاکستان کو کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے کسی کو بھی استعمال نہیں کرنے دیں گے۔