Tag: ISPR

  • پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےمزیددوعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالئے

    پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےمزیددوعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالئے

    اسلام آباد: پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےعلاقےبویااوردیگان کےعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالیے۔ میرعلی میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردمارے گئ

    آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری ہونےوالے بیان میں کہا گیاہےکہ بویااوردیگان ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کےاہم مراکزتھے،بویااور دیگان کودہشتگردوں سےکلیئرکرالیا گیاہےاور پاک فوج اپناقبضہ مستحکم کررہی ہے۔

    کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی نےمیر علی،بویا اور دیگان کادورہ بھی کیا۔کورکمانڈر نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی دستوں سےملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق مسکئی،خرمز اور میرعلی بازارمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    میرعلی میں گھرگھرتلاشی کاعمل بھی جاری ہے۔ میرعلی کےنواحی علاقوں سےرات کےاندھیرے میں فورسز پر حملہ کیا گیا۔ جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

    میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمدہوئی۔ اور بارہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔۔ شمالی وزیرستان کےدوسرےعلاقوں مٕیں بھی ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کو بھی دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے۔پاک فوج اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بویااور دیگان کےعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالیےگئے، بویااوردیگان میں پاک فوج اپناقبضہ مستحکم  کررہی ہے، بویااوردیگان ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کےاہم مراکزتھے۔

    میرعلی میں گھرگھرتلاشی کاعمل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان سے بھی دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ جان بچا کر بھاگ جانے والے دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:  وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں  35 شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق ٹھوس اطلاعات ملنے پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج علی الصبح شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران اطلاعات کے مطابق  پینتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، جس میں موجود گولہ اور بارود تباہ کردیا گیا۔

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں 15جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عصب کامیابی سے جاری ہے  اور سکیورٹی فورسز میرانشاہ اور میر علی سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

  • پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید

    پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید

     میران شاہ: وزیر ستان ضرب عضب آپریشن میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گے،کیپٹن آکاش ربانی کی نمازہ جنازہ آج ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔

    پاک فوج کے ایس ایس جی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیپٹن آکاش ربانی نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی۔

    کیپٹن آکاش ربانی نے پا ک فوج کے ایس ایس جی کے شعبہ میں کمانڈو کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی، شہید کا جسد خاکی وزیرستان سے ایبٹ آباد پہنچے گا، جہاں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہےمیر علی میں بھی زمینی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے امدادی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرستان میں ملکی اور غیر ملکی اسلحہ کے ذخائر سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھے، میرانشاہ میں مزاحمت ہوئی، میر علی میں تازہ جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت سات دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ابتک شمالی وزیرستان متاثرین میں ایک ارب روپے کی امدادی اشیاءتقسیم کی جاچکی ہیں، تاہم اب متاثرین کو جوتوں، کپڑوں اور پانی کی ضرورت ہے، اٹھائیس غیر سرکاری تنظیموں میں سے پانچ کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی اور دوسرے مغویوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، افغانستان کی جانب سے گولہ باری پر بات چیت جاری ہے تاہم پاکستان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے کوئی دہشت گرد افغانستان نکل چکا ہو تو الگ بات اب فوج نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان :پاک فوج کےنرغے میں آنے والےدودہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں خودکودھماکے سے اڑالیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نےضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کےگرد گھیرا تنگ کردیا۔دہشت گرد پکڑے جانے کے خوف سے خودکودھماکوں سے اڑانے لگے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق دیگان میں مسلح افواج نے خودکش حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا تو دو دہشت گردوں نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں کارروائی کرکے تیرہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا جن میں سےاکثریت غیرملکیوں کی ہے،اس دوران دھماکاخیزمواد سے بھری دوگاڑیاں بھی سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لیں اور ایک ازبک سمیت تین دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ مسلح افواج کے فضائی حملوں میں شدت پسندوں کی سات کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔