Tag: Isra university

  • ٹنڈو محمد خان: مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ، طلبا محصور

    ٹنڈو محمد خان: مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ، طلبا محصور

    ٹنڈو محمدخان: صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مسلح افراد نے نجی یونیورسٹی پر حملہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالا میں واقع اسرا یونیورسٹی میں اس وقت صورت حال خطرناک ہوئی جب مسلح افراد اسلحے کے زور پر درسگاہ میں داخل ہوئے اور ہوئی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود طلبا میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔

    وائس چانسلر اسرا یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر اشرف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے کافی چہروں کی شناخت ہوگئی ہے، ملزمان کی شناخت ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے کی گئی ہے۔

    ڈاکٹر نذیر اشرف نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو زدوکوب کیا، اس دوران مزاحمت کرنے والے دو ملازمین کو بھی زخمی کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور پریس کلب کے باہر صحافی کا قتل ، 3 شوٹرز گرفتار

    افسوسناک واقعے پر وائس چانسلر نے کہا کہ حملہ آور دوبارہ اس طرح کی کارروائی کرسکتے، پولیس اور اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور واقعے کے بعد یونیورسٹی طلبا میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ پڑتال کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لیکر ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے فوری طور یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسلح ملزمان کا یونیورسٹی میں خوف وہراس پھیلانے کا مقصد کیا تھا؟

  • امریکہ تعلیمی میدان میں پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے، برائن ہیتھ

    امریکہ تعلیمی میدان میں پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے، برائن ہیتھ

    حیدرآباد: امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے حیدرآباد میں اسرا یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی تعلیمی میدان میں ترقی کا خواہاں ہے۔

    اسرا یونیورسٹٰی کے چانسلر اسد اللہ قاضی، پرو وائس چانسلر حمید اللہ قاضی اور پروفیسر قمرالدین مہرنے امریکی قونصل جنرل کو خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے لمس یونیورسٹی لاہور، آئی بی اے کراچی اور زرعی یونورسٹی فیصل آباد کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کی تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے امریکی کاوشوں کا ذکر کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2011 سے اب تک امریکہ سندھ حکومت کو بنیادی تعلیم کی ترقی کے لئے 155 ملین امریکی ڈالر فراہم کرچکا ہے اور سندھ میں 120 نئے اسکولوں کی تعمیر بھی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک لاکھ لڑکیوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنا ہے۔

    برائن ہیتھ نے اس موقع پریہ بھی کہا کہ یو ایس ایڈ ریڈنگ پروگرام میں 160 ملین امریکی ڈالر صرف کرکے پاکستان میں دس لاکھ بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جارہی ہے۔

    انہوں نے اسرا یونیورسٹی کے زیر تحصیل اورفارغ التحصیل طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کے اس پہلے بیج کا فارغ التحصیل ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔