Tag: israel airstirke on gaza

  • غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کا اختتام آج ہورہا ہے

    غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کا اختتام آج ہورہا ہے

    غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کااختتام آج ہور ہا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کے بغیرامن کی ضمانت ممکن نہیں ہے.

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اختتام سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بن یا مین نتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی سلامتی کی ضمانت ملنے تک غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں سے جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔

    اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ہی غزہ کی سرحد پر فوجی اور ٹینک تعینات کردیئے ہیں، فریقین جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کے لئے قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

    آٹھ جولائی سے جاری جارحیت کے دوران شہداء کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ان میں پانچ سو اکتالیس بچے، دو سو پچاس خواتین اور پچانوے بزرگ شامل ہیں۔

  • غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں،590 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں،590 فلسطینی شہید

    غزہ : بے گناہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید سات فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد پانچ سو نوے ہوگئی۔

    عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری ہے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے نہ عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور نہ ہی اسپتال۔

    تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے سترسے زائد مقامات پربمباری کی، جس میں پانچ مسجدیں اورفٹبال کا گراؤنڈ بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گھربارچھوڑ کر امدادی کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد پچیس اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں، ترکی نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی شہادت پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لئے چارکروڑ دس لاکھ ڈالرز جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سینتالیس ملین ڈالرزکی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔