Tag: israel airstrike

  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کونسل نے یہ فیصلہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پرجنگی جرائم کے الزامات عائد کئے جانے بعد کیا۔ تین رکنی کمیشن غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگا۔

    کمیشن میں لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل امل عالم الدین، اقوام متحدہ کےنمائندے ڈوڈو ڈینی اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر ولیم شباس شامل ہیں، تحقیقاتی کمیشن مارچ دو ہزار پندرہ تک اپنی رپورٹ کونسل میں جمع کروائے گا۔

  • غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ : جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جنگ بندی کیلئے آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرینگے ۔

    غزہ پر جاری اسرائیل کی ظلمانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج صبح فلسطین کے علاقے خان یونس پر تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت دس افراد شہید ہوگئے، حملہ ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد پر کیا گیا ۔

    بارہ روز سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس سو سے زائد زخمی ہوگئے،نہتے فلسطینیوں پر حملے روکنے کیلئے سیکریٹری جنرل بان کی مون آ ج مشرقی وسطی کا دورہ کرینگے اور دونوں فریقین کو جنگ بندی کیلئے آمادہ کرینگے۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے، جسمیں جنگ بندی کیلئے زور ڈالا جائے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور ٹینک، غزہ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رُخ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً دُگنی ہو کر چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔