Tag: israel and hamas ceasefire

  • اسرائیل اورحماس کے درمیان 3روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز

    اسرائیل اورحماس کے درمیان 3روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز

    غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، مصر میں جاری مذاکرات میں پیشرفت کے بعد اسرائیل نے غزہ سے اپنی تمام افواج کو نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری مذاکرات میں پیشرفت کے بعد اسرائیل نے غزہ سے اپنی تمام افواج کو نکل جانے کا حکم دے دیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ غزہ کے شہری جنگ شروع ہونے سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آجائیں۔

    غزہ میں ہونے والے اسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں انیس سو فلسطینی شہید اور نو ہزارسے زائد زخمی ہوئے جبکہ شہداء اور زخمیوں میں عورتوں اوربچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل کے بھی سڑسٹھ  فوجی اور تین شہری مارے گئے۔

  • غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں

    غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان باہتر گھنٹوں کی جنگ بندی جمعےکی صبح ختم ہو رہی ہے، حماس نے جنگ بندی میں توسیع کے لئے اسرائیل سےغزہ کا سات سال سے جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لئے مصر کی کوششیں جاری ہیں، قاہرہ میں اسرائیلی اورفلسطینی اتھارٹی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی تو غزہ میں بحالی کا کام ہوسکے گا۔

    حماس نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی شرط پر جنگ بندی میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کی ہے، ادھرغزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران ہزاروں فلسطینیوں نے اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ، کئی مقامات پر ملبے سے شہداء کی لاشیں نکالی جارہی ہیں، جنگ بندی کے بعدغزہ میں کھانے پینےکی اشیاء اور دواؤں کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ۔

    دوسری جانب ناروے میں غزہ کی بحالی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنےکیلئے کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔