Tag: israel attack on gaza

  • غزہ : اسرائیل کا تازہ حملہ،6 فلسطینی شہید

    غزہ : اسرائیل کا تازہ حملہ،6 فلسطینی شہید

    غزہ : اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔

    نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے آگ و بارود برسانے کا سلسلہ شدت سے جاری ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی وسطی غزہ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔

    اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ پر حملوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور شن بیت سکیورٹی سروس حماس کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں گے تاکہ اسرائیلی کارروائی کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آٹھ جولائی سے اب تک اسرائیلی کے سفاکانہ حملوں میں عورتوں اوربچوں سمیت ایک ہزارستانوے فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

  • غزہ :جاری جنگ بندی میں مزید 5دن کی توسیع

    غزہ :جاری جنگ بندی میں مزید 5دن کی توسیع

    غزہ : جاری جنگ بندی میں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس غزہ میں مزید پانچ دن کے لئے جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں ۔ تین روز سے جاری جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے ہی مزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

    جنگ بندی مستقل بنانے کے لئے فریقین کے مذاکرات قاہرہ میں جاری ہیں، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی تحفظات ہیں تاہم مذاکرات جاری رکھیں گے۔

  • غزہ : اسرائیلی حملے، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    غزہ : اسرائیلی حملے، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    غزہ : اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز ہوتے ہی ہزاروں فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، اسرائیل کے تازہ حملوں میں دوبچوں سمیت سات فلسطینی شہید ہوگئے۔

    حماس سے تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا، حماس کی جانب سے نئے راکٹ حملوں کا بہانہ بنا کر اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پربمباری کی اور تازہ دم فوجی دستے تعینات کردئیے ہیں۔

    اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں فلسطینی محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کررہے ہیں، ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک دو ہزار فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ،حماس کے حملوں میں چونسٹھ اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں ۔

  • ملک بھر کے وکلاء کا 6اگست کو اسرائیلی مظالم کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

    ملک بھر کے وکلاء کا 6اگست کو اسرائیلی مظالم کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

    لاہور : ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنوں نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف چھ اگست کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر کی ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ اگست کو مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا ۔

    چھ اگست کو ملک بھر میں وکلاء احتجاجی اجلاس منعقد کریں گے اور شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، لاہور ہائی کورٹ بار کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کسی صورت قابل قبول نہیں، عالمی برداری فوری مداخلت کر کے اسرائیلی حملے رکوائے۔

    ہائی کورٹ بار کی جانب سے مسلمان ممالک کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلوائے اور اقوام متحدہ میں اٹھائے۔

  • اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    غزہ : بےگناہ فلسطینیوں کی شہادت پراقوام متحدہ کا دہرا معیار سامنےآگیا، بان کی مون نے مظلوم فلسطینوں کے بجائے بے ضرر راکٹ حملوں پر اسرائیل سے ہمدردی کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    فلسطینیوں کے خون ناحق پر اقوام متحدہ کی بے حسی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، جنگ بندی کی کوششوں کے لئے مشرق وسطی میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے جارحیت پسند اسرائیل کی دل جوئی کرنا زیادہ اہم سمجھا، بان کی مون نے راکٹ حملوں اور حماس کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    بان کی مون کے ساتھ موجود اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر حملوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیا، اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کو آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام جیسی تنظیم قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ کے بحران کے خاتمے کے لئے لڑائی روک کر بات چیت شروع کریں۔