Tag: ISRAEL ATTACKS

  • اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں کو تباہ کردیا، اقوام متحدہ

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں کو تباہ کردیا، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے غزہ میں کیے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حملوں کو غزہ کے نظام صحت کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ دعوے کہ غزہ کے اسپتالوں کو فلسطینی مسلح گروپوں کی جانب سے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو سراسر غلط ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کے نتیجے میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہوئیں اور طبی عملے کے افراد سمیت شہریوں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جون 2024 کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے 27 اسپتالوں اور 12 دیگر طبی مراکز پر کم از کم 136 حملے کیے گئے۔ جن میں ڈاکٹروں، نرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر عام شہریوں کو بڑا جانی نقصان پہنچا جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ نہ ہونے کی صورت میں کافی نقصان پہنچا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے الزامات مبہم ہیں۔ بین الاقوامی جنگی قوانین کے مطابق طبی مراکز اور عملہ محفوظ ہیں جب تک کہ وہ اپنے انسان دوست فرائض انجام دے رہے ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق بمباری کے دوران صحت کے مراکز کی جان بوجھ کر تباہی ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ٹرک نے کہا کہ جنگ کے دوران اسپتالوں کا تحفظ لازمی ہے اور تمام فریقین کو ان قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    رپورٹ میں حملوں کی غیرجانبدار، شفاف تحقیقات اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ غزہ جنگ میں اب تک 45 ہزار 500 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے

  • اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 لبنانی جاں بحق

    اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 لبنانی جاں بحق

    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی طرز پر اب لبنان میں بھی فضائی حملوں کے بعد زمینی کارروائی شروع کردی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لبنانی حکام کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع عین الدلب میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے تین اراکین بھی شامل ہیں جو بیروت کے علاقے کولا میں مارے گئے، جہاں اسرائیل نے جنوبی مضافات کے علاوہ پہلی بار دارالحکومت پر حملہ کیا۔

    حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور نئے سربراہ کا انتخاب موجودہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں اسرائیل نے غزہ پٹی پر بھی اپنے حملے جاری رکھے ہیں، جن میں گزشتہ روز میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے، غزہ میں 7اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,615 افراد ہلاک اور 96,359 زخمی ہو چکے ہیں۔

     

  • اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 77 شہری شہید

    اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 77 شہری شہید

    بیروت : اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان میں ایک نیا محاذ جنگ کھول رکھا ہے، تازہ حملے میں بمباری سے مزید77لبنانی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق 8اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 1600لبنانی شہری شہید ہوچکے ہیں، شہید لبنانی شہریوں میں 104بچے اور194خواتین شامل ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق اسرائیل بیروت اور اطراف میں مسلسل بمباری کررہا ہے، لبنان میں 2روز کے دوران طبی عملے کے14 ارکان شہید ہوچکے۔

    لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے جیٹ طیارے ملک بھر میں، بشمول دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقوں میں مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے حُدیدہ اور راس عیسیٰ میں بجلی گھر اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری ہے، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں مزید 28فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد42ہزار سے زائد ہوگئی، شہداء میں ساڑھے16ہزار سے زائد فلسطینی معصوم بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 96ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، حملوں کے بعد10ہزارسے زائد فلسطینی لاپتا ہیں۔

  • فلسطین کے سرحدی علاقے میں جھڑپیں، اسرائیل اور شام آمنے سامنے

    فلسطین کے سرحدی علاقے میں جھڑپیں، اسرائیل اور شام آمنے سامنے

    دمشق: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے شام میں اس کی فوج پر راکٹ حملے کیے، جو اسرائیلی فوج پر براہ راست حملہ ہے، شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی حدود سے گزر کر ہم پر حملہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے جنگی طیاروں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اس کی پوزیشن پر 20 راکٹ داغے۔

    شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے قنطیرہ شہر کے قریب گولن کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا جس کا شامی ایئر ڈیفنس نے جواب دیا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چار راکٹوں کو دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی روک دیا گیا جبکہ دیگر اپنے ہدف کے قریب گرے تھے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی فضائی حدود سے گزر کر شام کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹم سے اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم لڑائی میں پہل کس نے کی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم تیس جنگجو مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں پانچ شامی فوجیوں کے علاوہ صدر اسد کی حمایت میں لڑنے والے اٹھارہ دیگر جنگجو بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ بیان دیا جاتا رہا ہے کہ وہ ایران کی افواج کی شام میں موجودگی برداشت نہیں کرے گا اور اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں سے شام میں ایرانی شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے ہتھیاروں کی فراہمی کو نشانہ بنایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے، تین فلسطینی شہید

    اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے، تین فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل نےجنگ بندی ختم کرتے ہوئے ایک بار پھرغزہ پر فضائی،بحری اور زمینی حملے شروع کردئے ہیں۔

    خون کی پیاسی اسرائیلی فوج چوبیس گھنٹے بھی جنگ بندی پرعمل درآمد نہ کر سکی اور فلسطین پر راکٹ حملے داغنے شروع کردئیے ہیں، اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بیس روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیل نے حماس پر راکٹ فائرکرنے کا الزام لگایا اور جنگ بندی ختم کرتے ہوئے اورغزہ پر فضائی،بحری اورزمینی کاروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

    اقوامِ متحدہ نے غزہ پر حملے روکنے کیلئے اسرائیل سے جنگ بندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کر نے کی اپیل کی گئی تھی۔