Tag: Israel attacks Gaza

  • اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مارکیٹوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک روز میں مزید 55 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ سے ایک بار پھر بے گھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین آئی او ایم نے غزہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں 90 فیصد سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، جس سے لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق (IOM) نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں داخلے کے راستے فوری طور پر کھولے تاکہ متاثرہ افراد کو امداد پہنچائی جاسکے۔

    آئی او ایم (IOM) نے اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ ایجنسی (OCHA) کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے باعث غزہ کے شہری شدید انسانی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

    گزشتہ روز ایک بیان میں آئی او ایم کا کہنا تھا کہ محفوظ جگہ نہ ہونے کے باعث خاندان کھنڈرات میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان اور پناہ گاہی سہولیات موجود ہیں لیکن داخلی راستوں کی بندش کے باعث غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی۔ آئی او ایم نے واضح کیا کہ اگر راستے کھول دیے جائیں تو فوری طور پر متاثرین کو ضروری امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔

    پہلگام حملہ: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے، جس کے باعث نہ صرف امدادی سامان کی فراہمی معطل ہو چکی ہے بلکہ قحط کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی صحافی گردن میں گولی لگنے سے شہید

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی صحافی گردن میں گولی لگنے سے شہید

    غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے،عام عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی بہت تعداد شہداء میں شامل ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 176 صحافی شہادت کے رتبے پر فائز ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے جبالیہ میں صحافیوں پر میزائل حملے میں 1 صحافی شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر حملے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک عرب ٹی وی کے فلسطینی فوٹو گرافر کی گردن میں گولی مارکر شہید کردیا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں بین الاقوامی صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی ہے اور وہاں کی صورتِ حال کی میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کے اجازت نامے اسرائیل نے روک دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک سال کی تباہی کے بعد بھی کسی بین الاقوامی صحافی کو غزہ جانے کے لیے اسرائیل نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

    دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا، ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

    ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے۔