Tag: Israel claims

  • اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک اور ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید

    اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک اور ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت تہران کے قلب میں ایک اور ایرانی نیوکلیئر سائنسدان کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ قتل ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔ سائنسدان کو ان کے اپارٹمنٹ سے دوسرے مقام کی طرف لے جایا گیا تھا۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکار نے انکشاف کیا کہ ڈرون نے اس شخص کو اس وقت نشانہ بنایا جب انہیں ان کے اپارٹمنٹ سے دارالحکومت میں کسی دوسرے گھر میں لے جایا گیا۔ اہلکار نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیشا کے پڑوس میں ایرانی عینی شاہدین نے ایک شخص کو عمارت کے اوپر سے گرتے ہوئے دیکھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر ناقورہ کے قریب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ پر حملہ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے انفراسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مقام حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    یاد رہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کی انفرااسٹرکچر سائٹ کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللّٰہ کو ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت سے خبردار کیا تھا۔

  • 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت، اسرائیل کا دعویٰ

    100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت، اسرائیل کا دعویٰ

    اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤ کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی بندش کے باعث اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔

    تاہم اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤکے بعد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    اسرائیل کے مطابق بدھ کے روز آٹا،بچوں کی خوراک اور طبی سازو سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    تاہم اسرائیل کے دعوؤں پر اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔

    برطانیہ کی حکومت نے 4 ملین پاؤنڈ (5.37 ملین ڈالر) کی انسانی امداد غزہ میں بھیجنے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ انکلیو میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔

    یہ اعلان برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی جانب سے جنگ کے دوران برطانیہ کی طرف سے اسرائیل پر آنے والی کچھ سخت ترین سرکاری تنقید کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں اسرائیلی اقدامات کو ”شیطانی”اور ”قاتلانہ”قرار دیا گیا تھا۔

    یہ اس وقت بھی آیا جب برطانیہ کی وزیر برائے ترقی جینی چیپ مین اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا دورہ کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ نے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی اور امداد کی ترسیل کو روکنے پر گزشتہ روز اسرائیل کے ساتھ نئے فری ٹریڈ مذاکرات معطل کر دیے تھے۔

    پوپ لیو نے غزہ میں امداد کی فراہمی بحال کرنے کی اپیل کردی

    اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیل کو سخت پیغام دیا تھا کہ غزہ کی جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہو جاؤ گے۔

  • اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے ایک اور مرکزی رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے ایک اور مرکزی رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ

    تل ابیب : اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی شہید کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایک اسرائیلی حملے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ رہنما کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ہاشمی صفی الدین کی شہادت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ہاشمی صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

    اس حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید شہریوں کی تعداد 2 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جھڑپوں کے ایک سال بعد بھی لبنان میں حزب اللہ کیخلاف مسلسل جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے جو مشرق وسطیٰ کی سب سے طاقتور مسلح تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔

    ہاشمی صفی الدین گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کے خلاف کارروئیوں میں حزب اللہ کی جانب سے اہم کردار ادا کر رہے تھے، وہ جنازوں اور دیگر تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کی نمائندگی کر رہے تھے جن تقریبات میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ شرکت نہیں کر سکتے تھے۔

    اسرائیل کی جانب سے صفی الدین کی موت کی تصدیق ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد مغویان کی رہائی کو یقینی بنائیں اور غزہ میں جنگ کو ختم کریں۔

    دوسری جانب نیتن یاہو واضح کرچکے ہیں کہ یحییٰ سنوار اور دیگر حماس رہنماؤں اور حزب اللہ کمانڈرز کی شہادت کے باوجود یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

    حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

  • اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی گئی ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

    حزب اللّٰہ کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

    اس سے قبل حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق بدھ کو حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل کے اوپر سے پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس سے وہ پیچھے ہٹنے پڑا۔

    بورس جانسن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے متعلق بڑا دعویٰ

    تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو ہٹ کر دیا تھا یا نہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

  • اسرائیل کا میزائل حملے میں حماس عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل کا میزائل حملے میں حماس عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں حماس کے ایک عہدیدار کو شہید کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں حماس کے ایک عہدیدار کو شہید کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر کا کہنا ہے کہ ایران یا اس کے ایجنٹوں کے کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے خطے میں مزید فوجی صلاحیتیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    پینٹاگون ترجمان نے مزید کہا کہ اڈے ”عین الاسد“ پر امریکی افواج پر حملہ ایران کے عدم استحکام کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری، 100 فلسطینی شہید

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان پر خرچ کرنے کے لیے 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا۔