Tag: Israel ex-PM

  • اسرائیل کے سابق وزیراعظم کا ایرانی حملے پر شدید ردعمل

    اسرائیل کے سابق وزیراعظم کا ایرانی حملے پر شدید ردعمل

    اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس تاریخ رقم کرنے کا بہترین موقع ہے کہ وہ ایران پر حملہ کردے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے ردعمل میں انہوں نے ایران پر حملے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس 50 سال کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدلنے کا بہترین موقع ہے۔

    اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے بہت ہی بڑی اور خوفناک غلطی کردی ہے، جس کے جواب میں ہمیں بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی پروگرام اور توانائی کے مراکز کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنانا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں کہ جب تاریخ ہمارے دروازے پر دستک دیتی ہے اور ہمیں موقع ضائع کیے بغیر دروازہ کھول دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 180 کے قریب میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا، میزائل حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں تل ابیب میں موجود تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران نے پہلی بار نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔

  • سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کو کرپشن پر 8 ماہ قید کی سزا

    سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کو کرپشن پر 8 ماہ قید کی سزا

    بیت المقدس: اسرائیل کی عدالت نے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کے الزام میں آٹھ مہینے قید کی سزا سنا دی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایہود اولمرٹ پر ایک امریکی شہری سے غیرقانونی طور پر رقم لینے کا الزام تھا، ایہود اولمرٹ کے وکلا نے فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیرِاعظم ایہود اولمرٹ کو دوہزار نو میں کرپشن کے الزامات کے بعد استعفی دینا پڑاتھا۔

    اولمرٹ کو گذشتہ سال رشوت لینے کے ایک علیحدہ مقدمے میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔