Tag: israel iran

  • اسرائیلی فوج کا غلط میزائل حملے کا الرٹ، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

    اسرائیلی فوج کا غلط میزائل حملے کا الرٹ، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

    اسرائیلی فوج کے غلط میزائل حملے کے الرٹ سے شہریوں میں کھلبلی مچ گئی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے پہلے میزائل حملے کا الرٹ جاری کیا اور بعد میں اسے غلطی قرار دے دیا۔

    اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت غلطی سے دی گئیں۔

    فوج کا کہنا ہے کہ الرٹ داخلی سسٹم چیکنگ کے دوران تکنیکی خرابی سے جاری ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ حیفہ کی سڑکوں پر موجود اسرائیلیوں نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ پڑھیں: اسرائیلیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر دیا

    حیفہ کے شہریوں نے نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران پر شدید ترین بمباری پر امریکی صدر کی طرف سے انتہائی سخت اور معیوب الفاظ کے استعمال پر کہا کہ ’’ٹرمپ ایسا ہی ہے، یہ ایسا ہے جیسے والدین بچے کو ڈانٹتے ہیں، وہ ہمیں ڈانٹ رہا ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ حیفہ اسرائیل کا وہ شہر ہے جو 13 جون کو اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے بعد سے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اور ہفتے کے روز حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر فتح کا دعویٰ کردیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر فتح کا دعویٰ کردیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر فتح کا دعویٰ کردیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی، ایران کی جنگ میں ہمارے اہداف مکمل ہوئے ہیں۔

    نیتن یاہو نے جنگ بندی کو اسرائیل کی کامیابی قرار دیا ہے۔

    اس سے قبل ایران کےخلاف جنگ میں سیزفائر کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا تھا کہ ایران کیخلاف مہم نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، مہم کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا مگر مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔

    یہ پڑھیں: ایران کیخلاف اہم مرحلہ مکمل کرلیا مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، سربراہ اسرائیلی فوج

    ان کا کہنا تھا کہ نئے مرحلے کی بنیاد گزشتہ کامیابیوں پر رکھی گئی ہے، اب توجہ غزہ پر ہے، حماس کے خاتمے پر کام جاری ہے۔

    صدرٹرمپ نے نیتن یاہو سے گفتگو میں دو ٹوک الفاظ میں سخت مؤقف دیا تھا، ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران پر اسرائیل کے شدید حملے پر بات کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کے بعد نیتن یاہو کو سمجھ آگئی کہ ایران پر مزید حملے مہنگے پڑینگے، اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلے ہی گھنٹے میں ایران میں 3 مقامات پر بمباری کی تھی۔

  • فرانسیسی صدر نے قطر کی حمایت میں آواز اٹھا دی

    فرانسیسی صدر نے قطر کی حمایت میں آواز اٹھا دی

    ایران کے میزائل حملے کے بعد فرانسیسی صدر نے قطر کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی حملے کے بعد قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں میکرون نے لکھا کہ ’میں تمام فریقوں سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ افرا تفری کا یہ ماحول ختم ہونا چاہیے۔

    یہ پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے

    دوسری جانب امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی فضائی اڈے پر مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

    سی این این کے مطابق ایک امریکی دفاعی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ قطر میں العدید ایئر بیس پر "ایران سے آنے والے مختصر فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔”

    اہلکار نے کہا کہ اس وقت، امریکی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے ہم اس صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں اور جیسے ہی یہ دستیاب ہو جائے گا مزید معلومات فراہم کریں گے۔”

  • ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطر کا اعلان

    ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطر کا اعلان

    قطر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محٖفوظ رکھتے ہیں۔

    قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا ہے، ایرانی اقدامات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

    قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی العدید ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ قطر کی خود مختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے،۔

    ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

    ترجمان آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ العدید ایئربیس پر حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔

    اب سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے

    قطر کا کہنا تھا کہ اس نے خطے میں پیشرفت کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

    امریکی حکام اس امکان کے لیے تیاری کر رہے ہیں کہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملوں کے بعد ایران امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ  العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جہاں تقریباً 10,000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

    اس اڈے کو خطے میں امریکی عسکری کارروائیوں کا مرکزی مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

  • ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس

    ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران بات چیت سے انکار کرے تو عوام کو حکومت سے طاقت چھین لینی چاہیے، ایرانی حکومت دہائیوں سے عوام کو دبا رہی ہے، اب انتخاب کا وقت ہے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے کی تبدیلی نہیں سیکیورٹی سے متعلق ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران کے اہم جوہری مرکز فردو پر 30 ہزار پاؤنڈ 14 بموں سے بمباری کرکے اسے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ایران نے امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عزم کیا ہے، اور خطے میں امریکی اڈوں سمیت اہم اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ایران کی جوابی کارروائی کے انتباہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران نے امریکی اثاثوں کو نقصان پہنچایا، یا جوابی کارروائی کی تو اس کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

    صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے بعد کہا تھا کہ ایران پر مذاکرات شروع کرے، جوابی کارروائی کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے گا، ایسی کارروائی کریں گے، کہ ماضی میں ایران نے دیکھی نہ ہوگی، انہوں نے ایران میں رجیم چینج کو خارج از امکان قرار نہیں دیا تھا۔

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ایران کے دفاع کا حق تسلیم، امریکی حملے کی مذمت

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ایران کے دفاع کا حق تسلیم، امریکی حملے کی مذمت

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا اور امریکی حملے کی مذمت کی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی بدلتی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    کمیٹی نے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکا کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل جاری تھا، غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے خطے میں کیشدگی میں اضافہ کیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی میں کہا گیا کہ کشیدگی میں اضافہ خطے میں بڑے تنازع کو ہوا دے سکتا ہے، کشیدتی بات چیت و سفارت کاری کے امکانات کو کم کررہی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جارحیت پر مبنی اقدامات کے خطے میں کشیدگی کو فروغ دیا، اسرائیلی جارحیت نے بڑی جنگ کے خطرے کو بڑھا دیا ہے، کمیٹی نے ایران کی حکومت اور عوام سے معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کیا۔

    کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر اثاثوں پر اسرائیلی حملے آْئی اے ای اے اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ تنازع کو سفارت کاری سے حل کیا جائے، کمیٹی نے عالمی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری پر بھی زور دیا۔

  • ’آخر تک‘ لڑنے کے لیے تیار ہیں، ایران

    ’آخر تک‘ لڑنے کے لیے تیار ہیں، ایران

    ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران جب تک ضروری ہو جنگ جاری کھنے کے لیے تیار ہے۔

    الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم اور تحقیق کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب نے کہا کہ ایران اسرائیل کی اشتعال انگیز اور لاپرواہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک  13 جون کو شروع ہونے والے غیر منصفانہ اور بلا اشتعال اسرائیلی حملوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے پرعزم ہے۔

    سعید خطیب نے 1980، 1988 کی ایران عراق کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے کتنی طوالت اختیار کرے گا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلیج اور ارد گرد کے پانی اہم بین الاقوامی تجارتی راستے ہیں، چین نے فریقین پر تنازع کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا صورت حال کو مزمید آگے برھنے سے روکا جائے۔

    چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی جائے اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا جائے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ تنازعات کو کم کرنے اور علاقائی عدم استحکام کو روکنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

  • شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    سیول: شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا ہے۔

    شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت کی آواز بلند کرے۔

    واضح رہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

    سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے، امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا اور ایرانی کو جوابی کارروائی سے بعض رہنے کی تنبیہ بھی کی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ بلائی، جس کے لیے روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورت حال تبدیل ہو رہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، بل کلنٹن

    نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، بل کلنٹن

    امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے جنگ چاہتے تھے کیونکہ صرف اسی طریقے سے وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر نے بل کلنٹن بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہری نہ مارے جائیں، مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ ایسا ہی کریں گے۔

    سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو یا پھر صدر ٹرمپ ایک بھرپور جنگ چاہتے ہیں جو خطے کو تباہ کر کے رکھ دے، امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے اور ساتھ ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی وکالت کرے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اپنے دوستوں کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کا تحفظ کریں گے لیکن غیراعلانیہ جنگوں کا حصہ بننا جن میں عام شہری مارے جائیں، جواز کچھ بھی دیں یہ کوئی اچھا حل نہیں ہے۔

  • ایران اور فرانسیسی صدر کے درمیان جوہری مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق

    ایران اور فرانسیسی صدر کے درمیان جوہری مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق

    ایران اور فرانسیسی صدر کے درمیان جوہری مذاکرات عمل تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر پزشکیان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ایرانی صدر نے جوہری مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ یقین ہے جنگ اور بڑی تباہی کے بچنے کا راستہ موجود ہے۔

    انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ جوہری ہتھیار کا حصول کسی صورت نہیں ہونا چاہیے اور یہ اس پر منحصر ہے کہ اس کے ارادے پرامن ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    پزشکیان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کو جاری رکھے گا۔

    میکرون نے کہا کہ یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی، معاہدے کی صورت میں ایران یورینیئم افزودہ نہیں کرسکےگا، ایران کو اپنا میزائل پروگرام محدود کرنا ہوگا۔

    فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ، حماس اورحوثیوں سمیت مزاحتمی گروپس کی مدد روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔