Tag: israel iran

  • ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

    ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

    ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبہ پر میزائل ہدف پر لگے ہین، اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہمارے میزائلوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر مسلسل حملے ہماری قوت کا ثبوت ہیں۔

    پاسداران انقلاب نے کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی حملے جاری رہیں گے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ انتہائی سنگین نتائج لاسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بوشہر میں ہزاروں کلوگرام نیوکلیئر مواد موجود ہے جس پر براہ راست حملے سے تابکاری کا وسیع اخراج ہو سکتا ہے۔

    رافائل گروسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بجلی کی دو بنیادی لائنیں بند ہوئیں تو ری ایکٹر کا کور پگھل سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تابکاری پھیل سکتی ہے، بوشہر پر حملےکی صورت میں وسیع پیمانے پر انخلا ہو سکتا ہے۔

    سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ تہران نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر پر حملہ بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جوہری تنصیبات پر حملہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔

  • چین نے مشرقی وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی

    چین نے مشرقی وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی

    بیجنگ: چین نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل، مصر اور عمان سے رابطے میں ہیں، خطے کو مزید ابتری سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، چین خطے میں امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کو ترجیحی سفارتی ہدف سمجھتے ہیں، فریقین کشیدگی کم کریں تنازع مزید نہ پھیلنے دیں۔

    دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    چینی صدر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع مزید بڑھا تو پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے، جنگ بڑھی تو فریقین کے ساتھ علاقائی ممالک بھی نقصان اٹھائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فوری جنگ بندی کرنی چاہیے ورنہ صورتحال بگڑ سکتی ہے، جنگ کا پھیلاؤ روکنا لازم ہے مزید تباہی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    چین نے اسرائیل اور ایران سے تحمل اور فوری سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں

    اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں

    ایران اور ایران کی جنگ کے باعث کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے کا ہر لمحہ عالمی معیشت متاثر کررہا ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق تیل مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے، عالمی منڈیوں میں بے یقینی کی صورت حال پر سرمایہ کاروں کا سونے اور محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے خبردارکیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود ہے، دشمنوں کی جارحیت پر سمندر کے تجارتی راستے کو بند کیا جاسکتا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے پریزیڈیم کے رکن بہنام سعیدی نے کہا کہ "ایران کے پاس اپنے دشمنوں کو جواب دینے کے لیے بے شمار آپشنز موجود ہیں اور وہ حالات کی بنیاد پر ایسے آپشنز کا استعمال کرسکتا ہے۔”

    ایک اور قانون ساز علی یزدیخہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اور خلیج میں اس وقت تک مفت شپنگ کی اجازت دیتا رہے گا جب تک کہ اس کے اہم قومی مفادات کو خطرہ نہ ہو۔

  • ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، 100 سے زائد ڈرونز ہدف پر داغے گئے

    ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، 100 سے زائد ڈرونز ہدف پر داغے گئے

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملوں کا 15واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیفہ اور تل ابیب میں فوجی و عسکری مراکز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلسل ڈرون آپریشن جاری ہیں، تل ابیب اور حیفہ نشانے پر ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد خودکش ڈرون اسرائیلی ہدف پر داغے گئے ہیں۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں کا ہدف اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اور عسکری تنصیبات ہیں، حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی شہریوں کو فوجی مراکز سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میزائل حملے میں اسرائیلی استپال نہیں فوجی و انٹیلیجنس مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو معمولی نقصان پہنچا بیشتر حصہ پہلے ہی خالی کروالیا گیا تھا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسپتال زخمی اسرائیلی فوجیوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا تھا، ہماری قوم پر حملہ کرنے والوں کو بدترین انجام بھگتنا ہوگا۔

    عباس عراقچی نے کہا کہ ہماری افواج مجرموں کو نشانہ بناتی رہیں گی جب تک وہ جارحیت سے باز نہ آئیں۔

  • ایران حملوں سے بہت پریشان ہے، اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ

    ایران حملوں سے بہت پریشان ہے، اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران حملوں سے پریشان ہے وہ اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب بات کرنا چاہتا ہے پہلے جب موقع تھا کیوں بات نہیں کی، اب بات کرنے پیغام بھجوایا ہے میں نے جواب دیا بہت دیر ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے آج بھی یہی پیغام ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کردے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ نہیں معلوم جنگ کتنے دن چلے گی لیکن ایران کی دفاعی صلاحیت نہیں ہے، ایران اس وقت مشکل میں ہے انہیں آگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    امریکی صدر نے کہا کہ آئندہ ہفتے انتہائی اہم ہے ہوسکتا ہے اس سے پہلے بڑی کارروائی ہو، پہلے دور میں بھی کہا تھا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی 40 سال سے امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں یہ کوئی نہیں جانتا، امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کے درمیان کبھی جنگ نہ ہوتی، روس اور یوکرین کی لڑائی میں جو رپورٹ ہوئی اس سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

    پاکستان سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بند کروائی، پاکستان ایٹمی طاقت ہے میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔

  • اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے، ایرانی فوج کے سربراہ کا اعلان

    اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے، ایرانی فوج کے سربراہ کا اعلان

    ایرانی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے۔

    ایرانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر اب تک حملے وارننگ تھے، اسرائیل کے لیے اصل سزا کا وقت قریب ہے۔

    ایرانی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اب تک جارحیت روکنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے اصل جواب ابھی باقی ہے۔

    وزارت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا کہ آج کے حملے میں ہم نے ایسے میزائل نصب کیے جو ٹریک یا روکے نہیں جاسکتے تھے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    انہوں نے کہا کہ میزائل حملے میں ملٹری انٹیلی جنس مرکز اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت طویل جنگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کی صفائیاں پیش کررہی ہے، ترجمان اسماعیل بغائی کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس پر تنقید کی اور کہا کہ جارح کا وکیل نہ بنیں حقیقت دیکھیں اور صورتحال سمجھیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن، آئی اے ای اے کی سخت نگرانی میں ہے۔

  • روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    ماسکو: روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    پیسکوف نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر پوتن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ثالثی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کم از کم اسرائیل کی طرف سے کسی ثالثی کی خدمات کا سہارا لینے یا تصفیہ کی طرف پرامن راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ دیکھ رہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    واضح رہے کہ ایران روس کے سب سے بڑے اتحادیوں میں سے ایک ہے، لیکن وہ اسرائیل کو الگ نہ کرنے کا بھی خواہش مند رہا ہے، جس کے ساتھ اس نے برسوں سے اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

    چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے  روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی تھی۔

    روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔ صدرپیوٹن نےکہا تھا کہ روس ایران کےخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔

  • نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے

    نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام دہشتگردی کا محور، میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے لیے جو ضروری ہوا وہ کریں گے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ایران پر حملے کے ذریعے خلیج کا چہرہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹنز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ آج تہران میں مزید حملے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل تہران میں کم از کم 10 جوہری اہداف کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔

    کاٹز نے مزید کہا کہ ایران کی فورڈو یورینیم کی افزودگی کی سہولت – زمین کے اندر اتنی گہرائی میں تعمیر کی گئی ہے کہ صرف امریکی بنکر بسٹر بموں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھا دیا

    امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھا دیا

    اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھادیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے شہریوں سے اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    امریکا نے اسرائیل کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھا دیا ہے جو اس کی اعلیٰ ترین انتباہی سطح ہے، جس میں اپنے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "مسلح تنازعات، دہشت گردی اور شہری بدامنی” کی وجہ سے ملک کا سفر نہ کریں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر متوقع ہے اور امریکی شہریوں کو چوکس رہنے اور اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔

    امریکیوں کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کا کسی بھی وجہ سے سفر نہ کریں۔

    ٹریول ایڈوائزری میں مسلسل فوجی موجودگی اور سرگرمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لبنان اور شام کے ساتھ سرحدوں کے چار کلو میٹر کے اندر شمال اسرائیل کے علاقوں سے گریز کریں۔

  • ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، ٹرمپ

    ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، ٹرمپ

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔

    جی 7 اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 60 دن تھے، 61ویں دن میں یہ سب ہونا تھا، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں، انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کشیدگی کم کرنے کے لیے جی 7 مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کریں گے۔

    امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ جنگ صرف قومی دفاع کے لیے ہونی چاہیے، ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی مفاد صرف دفاعی صورت میں ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی امریکا کو لامتناہی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

    امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری کی قرارداد جمع کروادی ہے۔