Tag: Israel-Palestine conflict

  • جنوبی افریقہ کی میزبانی میں اسرائیل فلسطین تنازعہ پر برکس ممالک کا اہم قدم

    جنوبی افریقہ کی میزبانی میں اسرائیل فلسطین تنازعہ پر برکس ممالک کا اہم قدم

    کیپ ٹاؤن: اسرائیل فلسطین تنازعہ پر بِرکس (BRICS) ممالک کا غیر معمولی اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا ہدف شہر غزہ کی صورت حال پر برکس ممالک کا ایک غیر معمولی اجلاس آج منعقد ہوگا، مشترکہ اجلاس کی میزبانی جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کریں گے۔

    اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شرکت کریں گے، چینی صدر شی جی پنگ اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس برکس کے موجودہ صدر سیرل رامافوسا کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

    برکس ممالک میں روس، چین، برازیل، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، یہ برکس ممالک اس ورچوئل اجلاس میں برکس کے رہنماؤں سعودی عرب، ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شریک ہوں گے۔

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، اسماعیل ہنیہ کا بیان سامنے آ گیا

    ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر رامافوسا برکس کے غیر معمولی اجلاس میں افتتاحی کلمات پیش کریں گے، جہاں رکن اور مدعو ممالک غزہ میں موجودہ انسانی بحران پر اپنا مؤقف بھی پیش کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے، اور توقع ہے کہ اختتام پر تمام رہنما مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر، بالخصوص غزہ کے حوالے سے، ایک مشترکہ بیان بھی منظور کر لیں۔

  • اسرائیل فلسطین تنازعہ پر ہم اقوام متحدہ کے ساتھ ہیں: جرمن سفیر

    اسرائیل فلسطین تنازعہ پر ہم اقوام متحدہ کے ساتھ ہیں: جرمن سفیر

    کراچی: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر ہم اقوام متحدہ کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے پیر کو قائد اعظم میوزیم کراچی میں پاک جرمن کونسل کی دعوت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم ملک ہے اور ہم پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

    جرمن سفیر نے کہا پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے، جن کے ساتھ ہمارے اچھے تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان کی ترقی میں جرمنی ہر ممکن مدد فراہم کرتا آ رہا ہے، پاکستان اور جرمنی مستقبل میں بہتر تجارتی تعلقاتِ کے ذریعے تجارتی حجم بڑھا سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا روس یوکرین جنگ میں ہم یوکرین کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں، روسی گیس کے حوالے سے جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی روس سے سستی گیس خریدتا ہے اور ہم گیس کی مسلسل فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

    اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گریز کرتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے پر جرمنی اقوام متحدہ کے ساتھ ہے۔