Tag: Israel Strikes Gaza

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 31 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 31 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد پہنچنے کے تمام راستے بند کردیئے، جس کے نتیجے میں شدید غذائی پیدا ہوگئی ہے، بڑی تعداد میں بچوں کے مرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی شہید ہوئے اور جمعہ کی صبح سویرے حملوں میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے علاقے میں داخل ہونے والی امداد پر اسرائیل کی 60 روزہ ناکہ بندی کو شہری آبادی کا ”جان بوجھ کر گلا گھونٹنے” کے طور پر رپورٹ کیا ہے۔

    اسرائیل نے غزہ پر رات بھر حملے جاری رکھے، جس کے باعث کیمپ میں پناہ لئے ہوئے پانچ افراد سمیت کم از کم سات افراد شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کا بنیادی مقصد یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہے۔

    ایک تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن اس جنگ کا بنیادی مقصد دشمن کو شکست دینا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد یرغمالیوں کے اہل خانہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایک یرغمالی کی ماں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے میرا مقصد نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانا ہے‘۔

    یرغمالیوں کے اہلخانہ کی نمائندگی کرنے والے فورم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی حکومت کی ’اولین ترجیح‘ ہونی چاہیے مگر ایسا نہیں ہے۔

    یرغمالیوں کے لواحقین اور ان کے حامی گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت غزہ میں جنگ بندی کے ایسے معاہدے پر پہنچے جو تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائے۔

    ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کردیا

    مگر نیتن حکومت بہانے تلاش کرکے غزہ پر مسلسل بمباری کررہی ہے اور اپنے اقتدار کو مزید طول دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

  • ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی بمباری، مزید 35 فلسطینی شہید

    ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی بمباری، مزید 35 فلسطینی شہید

    ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی دہشتگرد اسرائیل نے 24 گھنٹے میں 45 مقامات پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید، 55 زخمی،80 لاپتا ہوگئے۔

    جبکہ امریکی فوج کی جانب سے یمن کے صوبے حدیدہ پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی غزہ میں بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار 810 ہو گئی، جبکہ غزہ میں امداد کی بندش کو 6 ہفتے ہوگئے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں، غذائی قلت سے60 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جب سے امداد بند ہوئی ہے، ہولناکیوں کے دروازے دوبارہ کھل گئے اور غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا، غزہ کے شہری نہ ختم ہونے والے موت کے چکر میں پھنس چکے ہیں۔

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں نہ خوراک، نہ ایندھن، نہ دوا، نہ ہی تجارتی سامان کچھ بھی داخل نہیں ہوا۔

    اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

    انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ ہم کسی ایسے انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو انسانی اصولوں، انسانیت، غیر جانبداری، آزادی اور غیر جانب داری کا مکمل احترام اور پاسداری نہ کرے۔

  • اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر قیامت ڈھا دی، مزید 100 شہید

    اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر قیامت ڈھا دی، مزید 100 شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے، جس کے باعث مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

    دوسری جانب روسی اور شامی فوجی طیاروں نے شمالی شام کے باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر ادلب پر بمباری کی، جس میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    عسکری ذرائع کے مطابق جبکہ شام کے صدر بشار الاسد نے حلب شہر میں باغیوں کے قبضے کے بعد ان کے خلاف بھرپور طاقت کے استعمال کا عزم کیا تھا۔

    بشار الاسد کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا جائے گا، ملکی استحکام اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

    سرکاری میڈیا پر شائع ہونے والے بیان میں بشار الاسد نے کہا کہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور ہم انہیں یہی زبان استعمال کرتے ہوئے کچل دیں گے۔

    مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ایک حملہ ادلب کے مرکز میں ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر ہوا، جو ترکی کی سرحد کے قریب باغیوں کے علاقے کا سب سے بڑا شہر ہے، جہاں تقریباً چار ملین لوگ عارضی خیموں اور رہائش گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    سعودی عرب: 164 سرکاری ملازمین گرفتار

    ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ شامی فوج اور اس کے اتحادی روس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ عام شہریوں پر حملے کے بجائے صرف باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

  • اسرائیل نے غزہ کو خون میں نہلا دیا، مزید 100 شہید

    اسرائیل نے غزہ کو خون میں نہلا دیا، مزید 100 شہید

    اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کردیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 افراد کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بم باری کر کے شہید کیا۔

    گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیل کے محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی۔

    الجزیرہ کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔

    دیر البلاح میں الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ کواڈکوپٹر شمالی غزہ کے بیت لاہیا کے قریبی علاقوں کے اوپر منڈلا رہا تھا کہ اس دوران ڈائریکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

    یہ شمالی غزہ کے آخری جزوی طور پر فعال اسپتال میں عملے کو شہید یا زخمی کرنے کا تازہ ترین حملہ ہے جسے اسرائیلی افواج نے حالیہ ہفتوں میں بارہا نشانہ بنایا اور محاصرہ کیا۔