Tag: Israel

  • 10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنقید

    10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنقید

    غزہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران بھی تنقید پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق غزہ کے علاقے رفح میں ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، جب کہ 2 مزید فوجی ٹینک واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

    فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر اسرائیلی میڈیا نے سرخیوں میں چھاپی ہے، اور میڈیا میں اس واقعے کی زبردست کوریج کی جا رہی ہے، جب کہ ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی خبروں کی بھی اتنی کوریج نہیں کی گئی۔

    الجزیرہ نے لکھا ہے کہ یہ اسرائیلیوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ غزہ کی جنگ کتنی خطرناک ہے، اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے کو کئی ماہ بعد مہلک ترین حملہ قرار دیا ہے، جنوری میں غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک ہی حملے میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں اچانک جنگ میں ’وقفے‘ کا اعلان، نیتن یاہو بے خبر

    ادھر اسرائیل کے اندر بھی تنقیدی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ریٹائرڈ جنرل اور ریٹائرڈ فوجی افسران شکایت کر رہے ہیں کہ غزہ میں بہت زیادہ فوجی مارے جا رہے ہیں کیوں کہ حکومت کے پاس جنگ کے بعد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    جس علاقے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، اس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہاں سے حماس کے جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، تاہم حماس کی کارروائی نے اسرائیلیوں کی خوش فہمی مٹا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تفصیل جاری نہیں کی، محض اتنا بتایا ہے کہ فوجی ایک دھماکے میں مارے گئے، ان اموات کی وجہ سے اب امکان ہے کہ جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑیں گے اور عوام میں غم غصہ بڑھے گا۔

  • حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    حزب اللہ کمانڈر سامی عبداللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے پہلی بار طبریا شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی لبنان پر گولہ باری شروع کردی ہے۔

    اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے مطابق جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر شدید گولہ باری کی جارہی ہے، سرحدی علاقے بالائی جلیل کی متعدد بستیوں میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا ہے کہ ہمارے علاقے پر شمالی لبنان سے اب تک 90 بار حملے کیے جا چکے ہیں جن میں سے بعض کو ناکام بھی بنایا گیا ہے جبکہ بعض سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

    دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی 250 دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری اور کارروائیوں میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

    سرکاری میڈیا آفس نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے 250ویں دن کے موقع پر اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق غزہ میں 37,202 افراد کی شہادت کی دستاویز کی گئی ہے اور مزید 10,000 افراد لاپتہ ہیں۔

    15,694 بچے مارے جا چکے ہیں۔ قحط کی وجہ سے 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 498 طبی عملہ جان سے گیا جب کہ 15 صحافی مارے گئے۔

    اسرائیلی حملوں میں شہریوں کا قتل جنگی جرائم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

    متاثرین میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ 17,000 بچے اپنے والدین میں سے کسی کے بغیر یا صرف ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

  • اسرائیل نے خفیہ طور امریکی اراکین کانگریس کو نشانے پر رکھ لیا

    اسرائیل نے خفیہ طور امریکی اراکین کانگریس کو نشانے پر رکھ لیا

    اسرائیل نے غزہ جنگ کے لیے بے جا حمایت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دیے، امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے خفیہ طور امریکی اراکین کانگریس کو اس سلسلے میں نشانے پر رکھ لیا ہے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے امریکی اراکینِ کانگریس کو خفیہ طور پر ہدف بنانا شروع کر دیا ہے، جس کے احکامات اسرائیلی وزارت برائے ڈائسپورا افیئرز کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فنڈنگ کریں، اور ایک درجن سے زائد امریکی اراکینِ کانگریس کو ہدف بنائے جانے کی رپورٹ ملی ہے۔

    وزارت برائے ڈائسپورا افیئرز ایک سرکاری اسرائیلی ادارہ ہے جو دنیا بھر کے یہودیوں کو ریاست اسرائیل سے جوڑتا ہے۔ اس وزارت نے اس خفیہ آپریشن کے لیے تقریباً 2 ملین ڈالر مختص کیے ہیں اور تل ابیب میں ایک سیاسی مارکیٹنگ فرم اسٹوئک کی خدمات حاصل کی گئیں۔

    اقوام متحدہ کے اسکول پر خوفناک بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 32 فلسطینی شہید

    نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مہم اکتوبر میں شروع ہوئی تھی اور پلیٹ فارم X پر سرگرم رہی، اپنے عروج پر اس نے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا، اور خود کو حقیقی امریکی ظاہر کر کے فیس بک اور انسٹاگرام پر اسرائیل کی حمایت میں تبصرے پوسٹ کیے۔ ان اکاؤنٹس کی جانب سے امریکی قانون سازوں پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص سیاہ فام اور ڈیموکریٹس قانون سازوں پر۔

    یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ بہت ساری پوسٹس بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ ChatGPT استعمال کیا گیا، اس مہم نے انگریزی زبان کی تین جعلی نیوز سائٹیں بھی بنائیں، جن میں اسرائیل نواز مضامین شامل تھے۔

  • مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کے ’ارادے‘ پر حماس کا جواب آ گیا

    مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کے ’ارادے‘ پر حماس کا جواب آ گیا

    حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات منگل کو قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے، تاہم حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس پر کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تجدید کا ارادہ رکھتا ہے، ہفتے کے روز الجزیرہ عربی کو ایک فون انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر غزہ کی پٹی سے نکل جائے اور ہر قسم کی جارحیت بند کر دے۔

    اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس پہلے ہی جنگ بندی کی تجویز پر رضامند ہو چکی ہے، جسے اسرائیل نے مسترد کر دیا تھا، اور اب ہمیں نئے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اسرائیل مذاکرات میں جانے کے لیے نئی تجاویز کو قبول کر لے گا، لہٰذا اگر کوئی سنجیدہ ضمانتیں نہیں ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

    یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل مذاکرات کا ارادہ ظاہر کرنے پر مجبور

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں حماس نے ثالثی کرنے والے قطر اور مصر کی طرف سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا تھا، تاہم اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ تجویز اس کے مطالبات کے برعکس ہے۔

  • یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل مذاکرات کا ارادہ ظاہر کرنے پر مجبور

    یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل مذاکرات کا ارادہ ظاہر کرنے پر مجبور

    یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں امریکی اور اسرائیلی حکام کی ملاقاتوں کے بعد ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حکومت کا ’رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ’ارادہ‘ ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات منگل کو قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

    اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے اور اس پر اتفاق بھی ہے۔‘

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس میں موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنز اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ملاقاتوں میں تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ حماس نے 7 اکتوبر کے حملے میں 252 افراد کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے 121 غزہ میں اب بھی موجود ہیں، جن میں اسرائیلی فوج کے مطابق 37 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، اسرائیل نے بیان جاری کر دیا

    ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، اسرائیل نے بیان جاری کر دیا

    تل ابیب: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں نا گہانی موت پر اسرائیل نے بھی بیان جاری کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق پیر کے روز ایک اسرائیلی اہلکار نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت پر کہا کہ ’’یہ ہم نے نہیں کیا۔‘‘

    اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں تھا، اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے روئٹرز کو بتایا کہ ’’یہ ہم نے نہیں کیا۔‘‘

    ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر حماس کا رد عمل

    خیال رہے کہ جہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دنیا بھر سے ابراہیم رئیسی کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، وہاں اسرائیل نے اس واقعے سے متعلق کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، ایرانی میڈیا

    واضح رہے کہ 63 سالہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اتوار کو آذربائیجان سے واپسی پر ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ سے دیگر حکام کے ساتھ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی وکیل کے دلائل کے دوران کیا ہوا؟

    وائرل ویڈیو: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی وکیل کے دلائل کے دوران کیا ہوا؟

    اسرائیل کو گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف میں بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں جب غزہ میں نسل کشی سے متعلق جنوبی افریقہ کی درخواست پر تیسرے راؤنڈ کی سماعت جاری تھی، اور اسرائیل کی کو ایجنٹ غزہ میں جاری فوجی آپریشن کا دفاع کر رہی تھیں، تب اچانک پبلک گیلری سے ایک خاتون نے ’جھوٹے جھوٹے‘ کے نعرے لگائے۔

    اسرائیلی وکیل تمارا کپلان ترگمان عدالت کو بتا رہی تھیں کہ اسرائیل اس عدالت سے استدعا کرتا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی درخواست مسترد کر دے، انھوں نے کہا اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کا الزام مسترد کیا ہے، جنوبی افریقہ کی درخواست رفح پر حملے کو روکنے کے لیے دائر کی گئی ہے اسے مسترد کر دیا جائے۔

    جنوبی افریقا نے اسرائیلی الزام مسترد کر دیا

    سماعت جاری تھی کہ پبلک گیلری سے ایک خاتون نے اچانک ’جھوٹے جھوٹے‘ کے نعرے لگا دیے، جس پر عدالتی کارروائی تقریباً ایک منٹ تک رکی رہی، اور اس دوران سیکیورٹی گارڈز نعرے لگانے والی خاتون کو باہر لے گئے۔

  • اسپین نے بھارت سے اسرائیل جانے والا اسلحے سے بھرا جہاز لنگر انداز ہونے سے روک دیا

    اسپین نے بھارت سے اسرائیل جانے والا اسلحے سے بھرا جہاز لنگر انداز ہونے سے روک دیا

    میڈرڈ: اسپین نے بھارت سے اسرائیل جانے والا اسلحے سے بھرا جہاز لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ہسپانوی ٹرانسپورٹ کے وزیر نے جمعرات کو بتایا کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکا خیز مواد بھارت کے چنئی بندرگاہ سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

    ہسپانوی وزیر خارجہ حوز مینوئل کا کہنا ہے کہ اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر آنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    ہسپانوی اخبار کے مطابق ہو سکتا ہے کہ بحری جہاز نے بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل میں داخل ہونے سے گریز کیا ہو جہاں یمن کے حوثیوں کا قبضہ ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا یہ پہلی بار ہے جب ہم نے ایسا کیا ہے کیوں کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ لے جانے والے جہاز کا پتا لگایا ہے جو ہسپانوی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا چاہتا تھا۔

  • رفح میں صہیونی فورسز اور حماس کے درمیان شدید لڑائی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید

    رفح میں صہیونی فورسز اور حماس کے درمیان شدید لڑائی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید

    غزہ: شمالی غزہ کے جبالیہ اور جنوبی رفح میں فلسطینی مسلح گروپوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دراندازی میں شدت آ گئی ہے، ساتھ ہی ان علاقوں میں حماس کے جاں بازوں اور صہیونی اہلکاروں کے درمیان ہتھیاروں کی جنگ بھی شدید ہو گئی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کی فوج کی جانب سے ایک دوسرے کے شدید جانی نقصان کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، تاہم اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جو کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران گزشتہ کئی ہفتوں میں ایک ہی دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ آج صبح غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کے شہر سدیروت کی طرف 2 میزائل داغے گئے، ابتدائی طور پر فوج نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے پروجیکٹائل کو روک دیا تھا، تاہم بعد میں اس نے تسلیم کر لیا کہ ان میں سے ایک میزائل شہر میں گرا جس سے کافی نقصان پہنچا ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے طبی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی بدترین روایت برقرار رکھی ہے، علاقے میں موجود الجزیرہ کے نامہ نگاروں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے صابرہ محلے میں UNRWA کلینک کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 10 بے گھر فلسطینی مارے گئے۔

    الجزیرہ کے مطابق شمالی جبالیہ میں اسرائیلی ٹینک گنجان آباد محلوں اور تنگ گزرگاہوں میں بھی داخل ہو گئے ہیں، جہاں اسرائیلی فورسز نے پہلے حملہ نہیں کیا تھا، ایسی جگہوں پر انھیں فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 35,173 فلسطینی شہید اور 79,061 زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

  • اسرائیل نے چڑھائی کی کوشش کی تو اپنا جوہری نظریہ تبدیل کر دیں گے: ایران

    اسرائیل نے چڑھائی کی کوشش کی تو اپنا جوہری نظریہ تبدیل کر دیں گے: ایران

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اسے دھمکانے یا چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنا جوہری نظریہ تبدیل کر سکتا ہے۔

    سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر کمال خرازی نے کہا ہے کہ اگر ایران کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے گریز کرنے کی اپنی پالیسی تبدیل کر سکتا ہے۔

    تہران میں ایران ۔ عرب مذاکراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کمال خرازی نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی بم بنانے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے۔

    انھوں نے کہا مغربی ممالک کے شک کی بنا پر ان کا جوہری پروگرام عرصہ دراز تک تنازعے کا شکار رہا ہے، لیکن اگر اسرائیل، ایران کے خلاف کوئی محاذ کھولتا ہے تو ہم اپنے جوہری نظریے پر نظرثانی کا حق رکھتے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق ایرانی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ حکام نے تہران میں ایرانی عرب ڈائیلاگ فورم کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر مشرق وسطیٰ کا واحد راستہ اسرائیل کو غیر مسلح کرنا ہے۔

    وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک ایسا خطہ چاہتے ہیں جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں، سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے اس وژن کے حوالے سے ایران کا حل پیش کیا اور اسے نہ سمجھنے کے نتائج سے خبردار کیا۔

    انھوں نے کہا ’’حل یہ ہے کہ: اسرائیل [خطے میں] واحد ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، اس لیے اسے غیر مسلح ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو جوہری ہتھیاروں کے بغیر ایک خطے کا احساس نہیں ہوگا، اور خطے میں جوہری دوڑ شروع ہو جائے گی۔‘‘