Tag: Israel

  • اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

    اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو بھی ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث غزہ کے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مقبوضہ غزہ سے فلسطینی ابھی تک آتش زنی کے لیے غبارے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارےکا کہنا تھاکہ مظلوم عوام کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے ناجائز ریاست اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے تاکہ وہ جہاں گریں وہاں آگ لگ جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمے دار اسرائیلی محکمے نے کہا کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی ریاست کے اس فیصلے سے مقبوضہ غزہ کے تقریبابیس لاکھ مظلوم فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورت حال مزید ابتر ہو جائے گی۔

  • اسرائیلی فوج کے مظالم، مزید 17 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

    اسرائیلی فوج کے مظالم، مزید 17 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

    غزہ: فسلطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، غزہ سمیت مختلف علاقوں میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی وحشیانہ کارروائیوں میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوج نے غرب اردن اور القدس میں مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے7 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے۔

    قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الیامون کے مقام پر تلاشی کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران تین بچوں یزن عطا الھریمی، تامر عواد اور مصطفیٰ موسیٰ حجازی کو حراست میں لیا ہے، ان تینوں کی عمریں 17 سال بیان کی جاتی ہیں، جب کہ تقوع کے مقام پر چھاپے کے دوران 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مظالم، درجنوں نہتے فلسطینی گرفتار

    قابض فوج نے الیامون قصبے میں ایک سابق فلسطینی اسیر راید صلاح ابو حسن کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی بعد ازاں حسن کو حراست میں لے لیا۔

    ادھر قابض فوج نے شاہراہ حیفا، جنین پر ناکے لگا کر فلسطین راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کی لی گئی۔ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے 7 فلسطینی شہری صرف العیساویہ قصبے سے حراست میں لیے گئے۔

  • اسرائیلی فوج کے مظالم، درجنوں نہتے فلسطینی گرفتار

    اسرائیلی فوج کے مظالم، درجنوں نہتے فلسطینی گرفتار

    غزہ: قابض اسرائیلی فوج کے فلسطین میں مظالم جاری ہیں، درجنوں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی فوج کے الزام عائد کیا ہے کہ محروسین میں بعض اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے، حراست میں لئے گئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکز اور عقوبت خانوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

    قابض فوج نے پیر کو غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

    الخلیل میں بیت امر کے مقام پر چھاپے کے دوران 25 سالہ یوسف احمد حمدان، 22 سالہ محمد حسین جعفر عادی اور 17 سالہ احمد کریم محمد اخلیل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر اشتعال انگیز انداز میں چھاپے مارے، الخلیل میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے ابو اسنینہ خاندان کے گھر میںتلاشی لی، تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

    اسرائیل کی جارحیت، غزہ میں فضائی بمباری شروع

    ادھر جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شاہراہ الناصرہ پر فلسطینیوں کی تلاشی کے دوران متعدد شہریوںکو حراست میں لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ پٹرولیم پولیس پر فلسطینیوںکی طرف سے دیسی ساختہ دسی بم پھینکے گئے۔

  • امریکا میں‌ قید فلسطینی پروفیسر 11 برس بعد رہا

    امریکا میں‌ قید فلسطینی پروفیسر 11 برس بعد رہا

    واشنگٹن : امریکہ میں 11 سال سے پابند سلاسل فلسطینی پروفیسر اور دانشور ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو رہا کرنے کے بعد ملک چھوڑنے حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 11 سال سے پابند سلاسل فلسطینی پروفیسر اور دانشور ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو رہا کرنے کے بعد ملک چھوڑنے حکم دیدیا گیا ہے، رہائی کے بعد 61 سالہ فلسطینی پروفیسر نے بتایاکہ امریکی خفیہ اداروں نے جاسوسی کےلئے اس کے پاﺅں کے ساتھ GPS سسٹم نصب کررکھا ہے۔

    پروفیسر الاشقر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ رہائی کے بعد عبدالحکیم الاشقر کو فوری طور پرملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اس وقت عالمی سطح پر ایک نئی تشویش کی لہر اس وقت دوڑ گئی تھی جب یہ خبریں آئیں کہ امریکہ فلسطینی سائنسدان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر فلسطینی اور عالمی انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

    پروفیسر الاشقر کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا میں قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ایک خصوصی طیارہ پروفیسر الاشقر کو اسرائیل لے جائے گا۔

  • اسرائیل فورسز کی مقبوضہ غزہ میں شدید بمباری

    اسرائیل فورسز کی مقبوضہ غزہ میں شدید بمباری

    یروشلم : فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں سدیروت نامی یہودی کالونی عمارت تباہ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ کی پٹی سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائل کے نتیجے میں’سدیروت‘ نامی یہودی کالونی میں ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ظلم و بربریت کی علمبردار اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال بمباری کی جبکہ اسرائیل میں نصب آئرن ڈوم میزائل شکن دفاعی نظام نے راکٹ کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔

    اسرائیلی پولیس کے مطابق گزشتہ شام اسرائیلی سرحدی قصبے سدیروت پر دوسرا راکٹ داغا گیا تھا، اس کے نتیجے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے دو روز قبل اسرائیل نے مقبوضہ غزہ پٹی کے ساحل کو فلسطینی ماہی گیروں کےلئے بند کر دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سرحد پار آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کا ردعمل ہے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت کے ایک کمپاؤنڈ میں زیر زمین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا تاہم کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • اسرائیل کی جارحیت، غزہ میں فضائی بمباری شروع

    اسرائیل کی جارحیت، غزہ میں فضائی بمباری شروع

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر فضائی بمباری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ فضائی بمباری حماس کے ٹھکانوں پر کی گئی، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں تین حملوں میں بحری بیس کو نقصان پہنچا اور سات مقام پر آگ لگ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کا بہانہ بنا کر نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے۔

    اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دوبار غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    حملے میں حماس کے بحری بیس پر بھی بم گرائے گئے، مقبوضہ علاقے میں آتشی غباروں کی وجہ سے سات مقامات پر آگ لگ گئی، اسرائیل نے غزہ کی بحری حدود بڑھانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے ماہی گیری کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا۔

    اس سے قبل گذشتہ سال اگست میں صیہونی افواج کی غزہ میں واقع عمارت پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 18 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ عمارت میں ثقافتی مرکز اور دفاتر قائم تھے۔

    اسرائیلی فورسز کا غزہ میں ایک اور فضائی حملہ، 18 فلسطینی زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ہی اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی پر درجنوں فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور اس ایک سالہ بیٹی سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

    یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

    برسلز: فلسطین میں اسرائیلی بربریت تاحال جاری ہے، جبکہ یورپی یونین نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اراضی کے لیے یورپی یونین کے مبصر رالف طراو نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اقتصادیات، سیاست اور سیکیورٹی میں جوہری تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے اتحادی ہیں، ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں فلسطین کے تمام علاقوں بالخصوص غزہ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

    رالف طراو نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 12 سال سے بلا جواز معاشی پابندیاں عائد ہیں، غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کا خاتمہ اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت وقت کی ضرورت ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت، تین روز میں 23 فلسطینی شہید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد غزہ کے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    خیال رہے کہ اسرائیل میں فوجی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہفتے وار مظاہرے کے دوران اب تک سینکڑوں فلسطینی فوجی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ عالمی رہنماؤں نے بھی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ’’عرب حکومتیں اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں‘‘

    ’’عرب حکومتیں اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں‘‘

    غزہ: تیونس کے سابق صدر محمد المنصف المرزوقی نے کہا ہے عرب حکومتیں اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں جس کے قیام کی تگ ود میں سرگرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیونس کے سابق صدر محمد المنصف المرزوقی کا عرب اور نارملائیشین کے مسائل سے ریکارڈڈ خطاب میں کہنا تھا کہ بعض عرب ممالک کو اپنے اقتدار کے ہاتھ سے چھن جانے کا ڈر ہے اور وہ صرف اپنے اقتدار کی بقاء کے لیے سرائیل سے قربت فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت دیگر بنیادی حقوق کی سودے بازی کرنا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق المرزوقی نے مزید کہا کہ عرب حکومتوں کی داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل عرب ملکوں سے قربت پیدا کررہا ہے۔ دوسری طرف عرب اقوام پر مسلط غیرنمائندہ حکومتیں اپنے اقتدار کے دوام کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔

    محمد المنصب کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات اور فلسطینیوں کے حقوق کی نفی بھی ان کے اقتدار کی بقاء کی جنگ کا حصہ ہے۔ یہ حکومتیں عرب اقوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی نہیں کرتیں اور عرب اقوام بھی ان کی استبدادیت کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

    ایران میں معاشی بحران کے ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں: حسن روحانی

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات فطری اصولوںکےخلاف ہیں۔ یہ نہ تو احترام آدمیت میں شامل ہیں نہ ہی تاریخی اور قانونی دائروں میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے حقوق پرغاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اوران کے دیرینہ حقوق غصب کیے گئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کوآگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت باز نہ آیا، اسرائیل سے بم خریدنے کے لیے تیار

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت باز نہ آیا، اسرائیل سے بم خریدنے کے لیے تیار

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت باز نہ آیا، بھارت نے اسرائیل سے بنکر بسٹر بم خریدنے کا معاہدہ طے کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے اسرائیل سے خریدے جانے والے اسپائیس بم بھارتی فضائیہ کو دئے جائیں گی۔

    بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، بھارتی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ایک سو بنکر بسٹر بم خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

    جدید بنکر بسٹر بم بھارتی فضائیہ کو دئیے جائیں گے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 300 کروڑ روپے کی لاگت سے اسرائیل سے خریدے جانے والے اسپائیس بم بھارتی فضائیہ کو دئے جائیں گے۔

    یہ بم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں اور بنکر کو بھی تباہ کرسکتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دوسری مدت کیلئے وزیراعظم بننے کے بعد اسرائیل سے پہلا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

    بھارت کا دعویٰ ہے کہ اسپائیس بم اسپائیس دو ہزار سے جدید ہوں گے، پاکستان میں بالا کوٹ کے مقام پر یہ اسرائیلی بنکر بسٹر بم اسپائیس دو ہزار استعمال کئے گئے تھے۔

    نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسری بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا لگا ہے، امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی کا درجہ ختم کر دیا۔

    یاد رہے کہ 2017 میں بھارت کو جی ایس پی درجے سے سب سے زیادہ فائدہ ملا تھا، 2017 میں بھارت کو اس کی وجہ سے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکس چھوٹ ملی۔

  • جون کے آخر میں امریکا، روس اور اسرائیل سربراہ کانفرنس کا اعلان

    جون کے آخر میں امریکا، روس اور اسرائیل سربراہ کانفرنس کا اعلان

    تل ابیب : اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جون کے آخری ہفتے میں امریکا، روس اور اسرائیل پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیریڈ کوشنر نے 1967ء کے بعد پہلی بار امریکا کا تیار کردہ اسرائیل کا نقشہ نیتن یاھو کو پیش کیا جس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی ایلچی جیریڈ کوشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن مندوب جیسن گرین بیلٹ پر مشتمل وفد نے یروشلم میں نیتن یاھو کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور امریکا میں اسرائیلی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے، ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے تناظر میں جون کے آخر میں بحرین میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی مگر ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔

    اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔