Tag: israeli air strikes

  • غزہ: خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

    غزہ: خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے العمل اورالنصیراسپتال کے اطراف شدید بمباری کی گئی، اسرائیلی فورسز نے ایمبولنس کو بھی نشانہ بنایا۔ جبکہ شمالی غزہ میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ غزہ کا طویل ترین مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    ادھر اسرائیلی فوجیوں پر حماس کے جنگجوؤں نے جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

  • اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

    اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

    غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے غزہ میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کے مطابق یہ حملہ غزہ سے فائر ہونے والے راکٹوں کے ردعمل میں کیا گیا۔

    فلسطینی سیکیورٹی ذرائعے کے مطابق حملے میں حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسم کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق تین حملے غزہ میں کئے گئے ہیں جبکہ ایک حملہ جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق صرف تین حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

    اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر’اشکیلون‘ اور’نیتیوت‘ میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دو راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی فضائی افواج نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔