Tag: ISRAELI AIRSTRIKE

  • ایران پر اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن شہید

    ایران پر اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن شہید

    تہران: حالیہ اسرائیلی حملے میں ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی شہید ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ انہیں نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانا جاتا تھا، ان کی شہادت پر ایران بھر میں کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کیخلاف 13 جون 2025 کو جارحیت کا آغاز کیا تھا، یہ حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی سے متعلق نئے معاہدے پر مذاکرات کئے جارہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم 224 افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں 74 خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ وزارت صحت نے زخمیوں کی تعداد 1,800 سے زائد بتائی ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا بڑا بیان:

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا ہے، صہیونی دشمن کو سخت سزا دینے کا اعادہ کرلیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹس سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اُنہوں نے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سزا جاری ہے۔

    ایران کے وزیر خارجہ کا روس پہنچنے پر اہم بیان سامنے آگیا

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، ایک بڑا جرم کیا ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔

  • غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض صیہونی فوج کے فضائی حملے میں مزید 10 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 203 کے قریب زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے۔

    نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شام کے مستقبل کی کنجی اب انقرہ کے پاس ہے، انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا کنٹرول ترکیہ کے پاس ہے اور یہ ٹھیک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ترکیہ شام کو چاہتا تھا اور اردوان کی ذہانت نے اسے کامیاب بھی کردیا، ترکیہ نے جانی نقصان کے بغیر شام کو فتح کیا ہے۔

    مسلمانوں کے لیے بریانی بنانا بھی محال ہوگیا، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

    نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بڑی فوجی قوت ہے لیکن شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ترکیہ شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • اسرائیل کا شمالی غزہ میں فضائی حملہ، 20 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا شمالی غزہ میں فضائی حملہ، 20 فلسطینی شہید

    اسرائیل کے شمالی غزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جام شہادت نوش کرنے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا ہے۔

    نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جنگوں کے انتظام کے حوالے سے ان کے اور گیلنٹ کے درمیان بہت زیادہ خلاء موجود ہیں۔

    نیتن یاہو نے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کیا ہے جبکہ کاٹز کے سابق عہدے پر گیڈون سار کو تعینات کیا ہے۔

    یہ فیصلہ گیلنٹ کی طرف سے الٹرا آرتھوڈوکس کو مزید 7,000 ڈرافٹ آرڈر بھیجنے کی اسرائیلی فوج کی سفارش کی منظوری کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔

    الٹرا آرتھوڈوکس مردوں کا مسودہ تیار کرنے کا معاملہ گیلنٹ اور نیتن یاہو کے درمیان ایک اہم نکتہ رہا ہے، جن کا اتحاد دائیں بازو کے بلاک پر منحصر ہے۔

    X پر ایک پوسٹ میں برطرفی کی خبریں آنے کے فوراً بعد، گیلنٹ نے لکھا ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھا اور رہے گا۔

    یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر کا اہم انکشاف

    نیتن یاہو نے گیلنٹ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہے آج، میں نے وزیر دفاع گیلنٹ کی سروس ختم کرنے اور ان کی جگہ کاٹز کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • اسرائیل کی خان یونس کے اسکول میں خون کی ہولی، 25 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی خان یونس کے اسکول میں خون کی ہولی، 25 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، خان یونس کے ایک اسکول پر فضائی حملے میں کم از کم 25 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی۔

    اسکول پر بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد خواتین اور بچے شہید ہوگئے جبکہ حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بے گھر خاندان پناہ لئے ہوئے تھے۔

    یوکرین میں شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، روس

    دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

  • فاطمہ بشیر : وہ مظلوم خاتون جن کا گھر اسرائیلی حملے میں دو بار تباہ ہوا

    فاطمہ بشیر : وہ مظلوم خاتون جن کا گھر اسرائیلی حملے میں دو بار تباہ ہوا

    غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں اب تک بےشمار لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، ان ہی میں ایک خاتون فاطمہ بشیر بھی ہیں۔

    فاطمہ بشیر ایک بار نہیں بلکہ دو بار اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بنیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنا گھر تعمیر کریں گی۔

    استقامت اور ہمت کی مثال فاطمہ بشیر غزہ کی وہ خاتون ہیں جو اسرائیلی فضائی حملے کی وجہ سے اپنا گھر دوبارہ گنوا بیٹھی ہیں۔

    فاطمہ بشیر کے اہل خانہ کو فضائی حملے سے چند منٹ قابل وارننگ دی گئی تھی کہ اپنا گھر فوری طور پر خالی کریں اور اس وارننگ کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ حملے سے کچھ دیر پہلے چھوٹے پراجیکٹائل کے ذریعے گھر کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    یہ حربہ اسرائیلی فوج کے ذریعے شہریوں کو کسی آنے والے حملے سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے انہیں باہر بھاگنے کے لیے مناسب وقت مل جاتا ہے۔

    اس سے کچھ سال پہلے 2014بھی اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے دیر البلاح علاقے میں فاطمہ بشیر کا گھر تباہ ہوچکا ہے، آج بھی اس گھر میں صرف ملبہ، ٹوٹا ہوا فرنیچر اور بکھری ہوئی گھریلو اشیاء رہ گئی ہیں۔

    فاطمہ بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک شور سنا ہمارے پڑوسی چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ گھر سے نکل جاؤ! جلدی گھر خالی کرو! تو ہم بھاگ کر گلی میں آگئے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی ہمارے گھروں کو تباہ کیا اور ہم نے اسے دوبارہ تعمیر کیا اور اس بار بھی ہم اپنے گھر دوبارہ بنائیں گے۔”

    اس کے علاوہ غزہ شہر میں 62 سالہ حازم محنا نے بتایا کہ ہمارا 55 افراد پر مشتمل خاندان جو پانچ منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھا اس کو بمباری سے تباہ کرنے سے پہلے باہر نکلنے کیلئے صرف چند منٹوں کا وقت دیا گیا تھا۔

    حماس حکام کے مطابق غزہ کی پٹی پر منگل کو شروع ہونے والے اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں 15 رہائشی بلاکس کو تباہ کردیا گیا ہے جن میں 50 سے زائد اپارٹمنٹس ہیں۔ اس کے علاوہ 940 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔