Tag: Israeli airstrikes

  • صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 84 فلسطینی شہید

    صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 84 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے صیہونی فوج کے تازہ ترین کارروائی میں چوارسی فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔

    اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔

    دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔

  • اسرائیل کے جنوبی دمشق میں فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے

    اسرائیل کے جنوبی دمشق میں فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے

    اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک قصبے اور جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی دمشق میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کئے ہیں، جس میں ہیڈکوارٹر اور دیگر مقامات شامل ہیں جن کے پاس ان کے بقول ہتھیاروں کی کھیپ رکھی ہوئی تھی۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے شام پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران نے جوہری تنصیبات کے حوالے سے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملے کے خدشے کی وجہ سے ایران نے نیوکلیئر سائٹس کے لیے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر ہائی الرٹ ممکنہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر جاری کیا ہے، تہران نے اس سلسلے میں اہم جوہری اور میزائل سائٹس کے دفاع کے لیے اضافی فضائی دفاعی نظام تعینات کیا ہے۔

    افغانستان میں شدید بارشیں، 29 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں کو اسرائیل کے اس سال اہم ایرانی جوہری مقامات پر حملہ کرنے کے مبینہ منصوبوں کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔

  • اسرائیل کے غزہ اور بیروت پر فضائی حملے

    اسرائیل کے غزہ اور بیروت پر فضائی حملے

    اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر فضائی حملے کئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیرپورٹ پر اترنے نہیں دیا گیا، سویلین طیارے میں حزب اللہ کے لیے رقوم کی ترسیل کا الزام عائد لگایا گیا تھا۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان سامنے آیا ہے کہ امریکا کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو نئے ایٹمی ہتھیاروں بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔

    حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ

    ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

    غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ایک ساحلی سڑک پرگزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا، جس کے باعث 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی عملے نے اس سے پہلے بتایا تھا حملے میں ایک لڑکا جان سے گیا ہے، تاہم بعد میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے شخص کو بچا لیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ انسپیکشن روٹ سے باہر شمالی غزہ کی جانب بڑھنے والی ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے حملے کے اثرات یا ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم کہا ’کسی بھی صورتحال کیلیے تیار ہیں، آئی ڈی ایف کسی بھی فوری خطرے کو ناکام بنانے کیلیے کوئی بھی ضروری کارروائی جاری رکھے گی۔‘

    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں قیدیوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ قید کے دوران انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    رہا فلسطینی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت تکلیف سے گزرے، روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اسرائیلی فوجیوں کی کوشش ہوتی تھی کہ ہم جیل میں ہی مرجائیں، کھانے کیلئے تین دن بعد سوکھی روٹی دی جاتی تھی، روزانہ مارا پیٹا جاتا تھا۔

    اسرائیلی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد کے حوالے سے رہا فلسطینی قیدی نے بتایا کہ تشدد کے دوران زخمی فلسطینیوں کا علاج نہیں کیا جاتا تھا۔

    غزہ جنگ بندی کے بعد حماس نے 183 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی اسیران کو رہا کردیا ہے، فلسطینیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے تبادلے میں ہوئی، رہافلسطینیوں میں 73 طویل عرصے سے قید اور عمرقید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    رہا 183 فلسطینیوں میں سے 111 کو 7 اکتوبر 2023 کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، رہا فلسطینیوں میں 7 ایسے بھی شامل ہیں جنھیں مصر کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے۔

    سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کہاں ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    فلسطینی قیدی گروپ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 4 ہزار 500 قیدی موجود ہیں، فلسطینی قیدی گروپ نے بتایا کہ رہا فلسطینیوں میں بھوک، بیماری کے آثار اور تشدد کے نشانات ہیں، بدترین اسرائیلی تشدد کا شکار رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے باوجود کیا گیا ہے۔

    لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دشمن کی جانب سے نباتہہ میں حملے کے سبب 20 زخمی ہوئے زوطر پر ایک دوسرے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔‘

    واضح رہے کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی 60 روزہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے آخری دن اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے از کم 22 لبنانیوں کو شہید کردیا تھا، جبکہ 40 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے 60 روز بعد بھی جنوبی سرحدی قصبوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔

    ایک روز قبل اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند مظاہرین نے سڑک پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی تو اسرائیلی فورسز نے ان پر گولیاں برسا دی تھیں۔

    اسرائیل نے انروا کو 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا، امریکا نے پابندی کی حمایت کر دی

    مظاہرین کی جانب سے ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا، انخلا کی ڈیڈ لائن 26 جنوری اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے ختم ہو گئی تھی۔

  • لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیل کی بمباری

    لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیل کی بمباری

    لبنان کے مشرقی شہر ‘بعلبک’ کے دیہی علاقے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بعلبک کے قصبے جنّہ کے جوار پر فضائی بمباری کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سمجھوتہ، 27 نومبر 2024 بروز بدھ بمطابق مقامی وقت شام 4 بجے، نافذالعمل ہو گیا تھا۔

    سمجھوتے کی دوسری شق کے مطابق ”لبنان حکومت، حزب اللہ اور لبنانی زمین پر موجود دیگر تمام مسلح گروپوں کی طرف سے، اسرائیل کے خلاف ہونے والے حملوں کا سدّباب کرے گی اور اسرائیل بھی لبنان میں شہری، عسکری یا پھر سرکاری اہداف پر برّی، فضائی یا بحری عسکری حملے نہیں کرے گا۔

    سمجھوتے کی رُو سے 60 دن کے اندر اندر، اسرائیل کے زیرِ قبضہ جنوبی لبنانی علاقوں میں، لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کا امکان ہے۔

    اس سے قبل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا مصر سے ملٹری فنڈز کو لبنان منتقل کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے 95 ملین ڈالر کی فوجی امداد لبنان کی طرف منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ اصل میں مصر کے لیے مختص کی گئی تھی۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    یہ اقدام صدر جو بائیڈن کے کچھ ساتھی ڈیموکریٹس کی جانب سے مصر کے انسانی حقوق کے ریکارڈ بالخصوص ہزاروں سیاسی قیدیوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

  • اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملے

    اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملے

    شمالی غزہ کو اسرائیلی فوج نے آج چار بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے، کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینکس اور جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت الاہیہ پر شدید بمباری کی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو چند ماہ پہلے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا اور چار ماہ پہلے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر فتحیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان کا تازہ حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس رفح کے شہریوں کے تحفظ کے لیے‘قابل اعتماد منصوبے’کا فقدان ہے۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 3500 بموں کی ترسیل روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جنوبی شہر رفح میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اسرائیل کے پاس پناہ گزین 1.4 ملین شہریوں کے تحفظ کے لیے ”قابل اعتماد منصوبہ”کا فقدان ہے۔

    مصر کا اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان

    اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) اور 500 پاؤنڈ (225 کلوگرام) بموں کی کھیپ امریکی ہتھیاروں کا واحد پیکج تھا جسے روکا گیا تھا۔

  • اسرائیل کے رفح پر حملے، 19 فلسطینی شہید

    اسرائیل کے رفح پر حملے، 19 فلسطینی شہید

    غزہ میں درندگی کی مثال قائم کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنا دوسرا ہدف رفح کو بنالیا، تازہ حملے میں رفح میں پناہ لینے والے 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

    واضح رہے کہ حماس نے کیرم شیلوم کراسنگ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا تھا کہ اس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق 10 راکٹ رفح کی طرف سے کراسنگ کے قریب داغے گئے، اس گزرگاہ کو اب امدادی ٹرکوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری گزر گاہیں کھلی ہوئی ہیں۔

    حماس کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کئے گئے ہیں، تجارتی سامان کی گزرگاہ حملے کا ہدف نہیں تھی۔

    غیر قانونی ریت نکالنے والے ملزمان نے اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل دیا

    یاد رہے کہ غزہ پر حملے کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے مصر کی سرحد کے قریب رفح کی طرف ہجرت کی تھی اور وہاں 10 لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

  • فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 3 مساجد شہید ، 40مکانات تباہ

    فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 3 مساجد شہید ، 40مکانات تباہ

    غزہ : فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید 3فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 3مساجد بھی شہید ہوئیں اور 40مکانات تباہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 10 روز سے جاری ہے ،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح اسرائیلی فورسز کی رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی ، جس کے نتیجے میں 3فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میں بمباری سے 3مساجد بھی شہید ہوگئیں اور 40مکانات تباہ ہوئے ، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 219 ہوگئی ہے، جن میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے اقوام متحدہ کے ادارے ’کوارڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز‘ کی ترجمان جینز لائرکے کہا تھا کہ مقبوضہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 52 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جن میں سے 47 ہزار افراد نے 58 یو این اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ صیہونی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 132 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ 316 بری طرح متاثر ہوئیں ہیں، جن میں چھ اسپتال، 9 پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز اور واٹر پلانٹس بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنائے جانے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی افواج نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناکر بچوں سمیت پورے پورے خاندان قتل کردئیے۔