Tag: Israeli Ambassador

  • پریانکا گاندھی پر اسرائیلی سفیر کی تنقید، کانگریس رہنماؤں کا سخت ردعمل

    پریانکا گاندھی پر اسرائیلی سفیر کی تنقید، کانگریس رہنماؤں کا سخت ردعمل

    اسرائیل کو آئینہ دیکھانے پر کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ پر کانگریسی رہنماؤں پاون کھیڑا اور گورو گوگوئی نے بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر رووین آزار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    کانگریسی رہنما پاون کھیڑا نے ایکس پر لکھا کسی ملک کا سفیر برسرِ اقتدار رکنِ پارلیمنٹ پر اس انداز میں تنقید کرے، یہ ’ناقابلِ برداشت اور غیر معمولی‘ ہے۔

    کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ جس ملک پر دنیا نسل کشی کے الزامات عائد کر رہی ہے، اس کے سفیر کا موجودہ رکنِ پارلیمنٹ کو نشانہ بنانا بھارتی جمہوریت کی توہین ہے۔

    ایک اور رکن گورو گوگوئی نے بھی اسرائیلی سفیر کے بیان کو پارلیمانی استحقاق کی سنگین خلاف ورزی دیا، پریانکا گاندھی نے کہا تھا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے، بھارتی حکومت کا اس تباہی پر خاموش رہنا شرمناک ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پریانکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دیا تھا، ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے، بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی تعاون نہیں بلکہ نظریاتی ہم آہنگی کا گٹھ جوڑ بھی واضح ہوگیا۔

    مودی کے نئے بھارت میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘ کی حیثیت رکھنے لگا ہے۔ اسرائیلی سرپرستی اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔

  • ایران کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، سابق اسرائیلی سفیر

    ایران کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، سابق اسرائیلی سفیر

    اسرائیل کے سابق سفیر مائیکل اورین نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں  نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    سابق اسرائیلی سفیر  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حملوں سے اسرائیل میں عمارتیں لرز رہی ہیں، جوابی حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کام نہ کرسکے۔

    اسرائیلی فوجی بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلے

    ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان پریس بریفنگ درمیان میں چھوڑ کر بھاگ نکلے،، وارننگ سائرن بجتے ہی اسرائیل فوجی ترجمان نے بریفنگ درمیان میں ہی روک دی۔

    علاوہ ازیں ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے شہری علاقوں پر میزائل حملہ کرکے ریڈ لائن عبور کی ہے۔

    ایک خبر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔

    دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی ولی عہد اور امریکی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    عرب میڈیا کے مطابق خطے میں ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور قیام امن کے حصول کی اہمیت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد فلسطینی علاقوں میں جشن منایا گیا۔

  • بھارت میں اسرائیلی سفیر کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    بھارت میں اسرائیلی سفیر کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے اور سفیر کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد دہلی میں انٹیلیجنس ان پٹ ملنے پر دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے اور سفیر کے گھر پر پہرہ سخت کر دیا گیا ہے۔

    الرٹ ملنے کے بعد دہلی پولیس متحرک ہو گئی ہے، اسرائیل یا اس کی ثقافت سے متعلق ہر چیز پر سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے، پولیس نے پہاڑ گنج میں واقع یہودیوں کے مذہبی مقام چباد ہاؤس پر بھی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کو تگنی کا ناچ نچا دیا، سو فوجیوں سمیت 1000 اسرائیلی ہلاک

    رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی اور اسرائیل میں جنگ کے حالات جب بھی پیدا ہوتے ہیں تو بھارت میں ماضی میں کچھ ناخوش گوار واقعات کے سبب اسرائیل سے وابستہ مقامات پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

    2012 میں نئی دہلی کے علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا تھا، اس کے بعد 29 جنوری 2021 کو اسرائیلی سفارت خانے کے قریب آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا تھا۔

  • اسرائیل مخالف قرارداد کے پیچھے اوباما کے ہونے کے ثبوت ٹرمپ انتظامیہ کو دیں گے،اسرائیلی سفیر

    اسرائیل مخالف قرارداد کے پیچھے اوباما کے ہونے کے ثبوت ٹرمپ انتظامیہ کو دیں گے،اسرائیلی سفیر

    واشنگٹن : امریکا میں اسرائیل کے سفیر کا کہنا ہے کہ اوباماانتظامیہ کے اسرائیل مخالف قرارداد کے پیچھے ہونے کے ثبوت ٹرمپ انتظامیہ کو دیں گے، قرارداد کے پیچھے باراک اوباما اور جان کیری ہیں۔

    سلامتی کونسل میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد امریکا کے ویٹو نہ کرنے پر منظور ہونے کے بعد سے امریکا اور اسرائیل تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔

    امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ قرارداد کے پیچھے باراک اوباما اور جان کیری ہیں۔

    is

    رون ڈیرمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس لیے امریکا پر برہم ہے کیونکہ امریکا ہی واحد ملک ہے، جس سے اسرائیل کو امید ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

    اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کا اسرائیل کا ساتھ نہ دینا نئی بات ہے اور ایسا اس لیے ہوا کہ امریکا اس سب کے پیچھے ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قرارداد کے پیچھے وائٹ ہاؤس کے ہونے کےثبوت ٹرمپ انتظامیہ کو پیش کریں گے اور اگر ٹرمپ انتظامیہ شواہد کو عوام کے سامنے لائی تو خوش آمدید کہیں گے۔


    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ میں قراردادمنظور ہونے پر اسرائیل سخت برہم،امریکی سفیر کی طلبی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد پہلے اسرائیل نے عالمی ادارے کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کی بات کی اب امریکا کو بھی نہ بخشا اور کہا کہ قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے تل ابیب میں امریکی سفیرکو وزیراعظم ہاؤس طلب کرکے قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا، اسرائیل نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کیساتھ ملکر منصوبہ بندی کی اور قرارداد سلامتی کونسل تک پہنچائی نہ صرف یہ بلکہ امریکا نے سلامتی کونسل میں ووٹ کو منظم بھی کیا۔

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کے الزامات کی تردید کی ہے۔