Tag: israeli attack

  • اسرائیلی فوج کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پرحملہ، 75 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پرحملہ، 75 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پربڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 75سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

    اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا ہے، حملے کے مقام پر حماس کے اہم ارکان موجود تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیاتھا کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں تل ابیب میں سائرن بجا کر ممکنہ آنے والے راکٹوں کی وارننگ دی گئی۔

    القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی شہر پر میزائل بیراج سے بمباری کی ہے جو کہ شہریوں کے خلاف صیہونی قتل عام کا جواب ہے۔

    سعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

    مقامی میڈیا کے مطابق، تل ابیب کے علاقے میں پندرہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، راکٹ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے فائر کیے گئے جہاں فوج شدید فوجی آپریشن کر رہی ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ ترین کارروائیوں کے دوران 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

    رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

    ظالم فوج نے رفح میں ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد موت کی نیند سلادیا، جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

    روس یوکرین جنگ دوبارہ شدت اختیار کرگئی

    یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

  • کیا اسرائیل نے ایرانی گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا؟ اہم انکشاف

    کیا اسرائیل نے ایرانی گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا؟ اہم انکشاف

    ایران کی 2 اہم بڑی گیس پائپ لائنوں پر اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے ایران کی 2 بڑی گیس کی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں ایرانیوں کو گیس کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

    مغربی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس طرح گیس کی پائپ لائنوں پر حملے کیے اس کے لیے ایران کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں مکمل معلومات اور غیرمعمولی مہارت کی ضرورت درپیش تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مکمل معلومات اکٹھی کرنے کے بعد 2 ایرانی گیس لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ، پولیس کا مظاہرین پر بدترین تشدد

    ماہرین کے مطابق حملوں سے ایران کی یومیہ قدرتی گیس کی پیداوار کا تقریباً 15 فیصد متاثر ہوا اور جن پائپ لائنوں پر حملے ہوئے ان میں سے ہرایک 1,200 کلومیٹر یا 800 میل تک پھیلی ہوئی ہے جس سے روزانہ 2 بلین مکعب فٹ قدرتی گیس پہنچائی جاتی ہے۔

  • اسرائیل نے حلب میں ایئر پورٹ پر میزائل داغ دیے

    اسرائیل نے حلب میں ایئر پورٹ پر میزائل داغ دیے

    حلب: اسرائیل نے حلب میں شام کے فضائی اڈے پر میزائل حملہ کر کے رن وے کو تباہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت بند نہ ہوئی، حلب میں شام کے فضائی اڈے پر ایک بار پھر فضائی حملہ کر دیا، جس سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔

    میزائل حملے سے حلب کے ایئر پورٹ سے پروازیں بند ہو گئیں، شام کے وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فورسز نے اسرائیل کے کئی مزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

    شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اسرائیل کی جانب سے شامی ایئر پورٹ پر ایک ہفتے میں دوسرا فضائی حملہ ہے۔

    شامی نیوز ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل نے بحیرہ روم سے مقامی وقت کے مطابق شام سوا آٹھ بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں میزائل حملہ کیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ شام کے فضائی دفاع نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں روکا، اور انھیں مار گرایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حملے کی وجہ سے تمام پروازوں کا رخ دارالحکومت دمشق کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔