Tag: ISRAELI ATTACKS

  • پاکستان کی غزہ کے اسپتال اور شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان کی غزہ کے اسپتال اور شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد(27 اگست 2025): پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس میں الناصر اسپتال پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان کہا گیا کہ پاکستان خان یونس، غزہ کے ناصر اسپتال پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملوں میں 4 صحافیوں، ریسکیو ورکر سمیت کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’ایک طبی سہولت پر یہ غیرذمہ دارانہ اور گھناؤنا حملہ، شہریوں اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کے علاوہ آزادی صحافت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘

    پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری  اسرائیل کو  سنگین جرائم پر جواب دہ قرار دے، اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو پورے خطے کے امن کو نقصان پہنچانے سے روکے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے پیر کو بتایا تھا کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں الناصر میڈیکل کمپلیکس پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد جان سے گئے تھے، جن میں صحافی اور امدادی کارکن بھی شامل تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/hamas-challenge-israel-nasser-hospital-27-aug-2025/

  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، حماس کا بڑا بیان آگیا

    جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، حماس کا بڑا بیان آگیا

    جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس پر حماس کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اعلان کے بعد فضائی حملے اسرائیلی مغویوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے جن مقامات پر حملے کیے ان میں سے ایک مقام پر خاتون مغوی بھی موجود تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس خاتون کا نام جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے مغویوں کی فہرست میں شامل تھا۔

    ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ خاتون اسرائیلی مغوی کی حالت کے بارے میں تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم یہ ضرور کہا کہ اس مرحلے پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ مغویوں کی آزادی کو کسی المیے میں تبدیل کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود مقبوضہ پٹی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیل حماس پر شرائط نہ ماننے کا الزام لگاکر جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا

    ایجنسی کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حملے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملے غزہ پٹی کے مخلتف علاقوں میں کیے گئے۔

  • اسرائیلی فوج کے  لبنان کے شمالی علاقوں پر حملے، 21 شہید

    اسرائیلی فوج کے لبنان کے شمالی علاقوں پر حملے، 21 شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، لبنان کے شمالی علاقوں کو پہلی بار فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کاز غرتا ڈسٹرکٹ میں ایطو ٹاؤن میں 4 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، حزب اللّٰہ کے المنار ٹی وی چینل کے دفتر پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوج کے تربیتی مرکز پر کیے گئے ڈرون حملوں نے تباہی مچادی تھی۔

    حزب اللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے ایک کیمپ پر خود کش ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا ہے۔

    بنیامینہ تل ابیب اور حیفہ کے درمیان واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 16,000 افراد پر مشتمل ہے۔

    اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں تین افراد مارے گئے جب کہ دیگر میڈیا رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 67 بتائی جارہی ہے۔

    القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

    اسرائیلی آرمی ریڈیو نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ نے فضائی دفاعی نظام کو دھوکا دینے میں کامیابی حاصل کی اور ڈرون کو ڈھانپنے کے لیے میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔

  • رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی

    رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی

    اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں حملے تیز کردیئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا، رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔

    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر متعدد حملے کئے، گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 63 افراد کی لاشوں اور114 زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

    بھارتی فوجی کو اس کے سُسر نے موت کی نیند سُلا دیا

    بیان کے مطابق ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے موجود لاشوں تک طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ سکے۔

  • اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، رفح چوکی کو بند کردیا گیا

    اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، رفح چوکی کو بند کردیا گیا

    اقوام متحدہ نے اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث رفح گزرگاہ اور مصنوعات کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان جینس لارک کا کہنا تھا کہ رفح بارڈر گیٹ، جہاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا اور کنٹرول حاصل کر لیا، کراسنگ اور مصنوعات کی گزر گاہ دونوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

    جینس لارک کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں جائزہ لیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رفح چوکی اس وقت اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور اسے دونوں جانب سے گزرنے اور مصنوعات کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    ژانز لارک نے کہا کہ کریم ابو سلیم سرحدی گزرگاہ سے گزرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ غزہ کو امداد پہنچانے والے دو اہم راستے فی الحال بند ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

    مصری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ روانہ کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔

    حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    مصری میڈیا کے مطابق بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش کی گئی ہے، حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔

  • غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید پچاسی فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید پچاسی فلسطینی شہید

    غزہ: نہتے فلسطینیوں پراسرائیل کے مظالم جاری ہیں اسرائیلی حملوں میں مزید پچاسی فلسطینی شہید ہوئے، سولہ روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھ سو پچپن ہوگئی۔

    غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے اورفلسطینی ایمرجنسی سروسز کے مطابق صہیونی طیاروں نے دیرالبلح کے علاقے کو نشانہ بنایا جس سے 4خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد شہید ہوگئے ۔

    سولہ روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد چھہ سو پچپن ہوگئی ہے اورخان یونس اور نوصیرت میں بھی بمباری سے دو افراد نشانہ بنے ۔غزہ کے مرکزی علاقوں برج،المٖغازی اور رفاہ میں بمباری سے 6نہتے فلسطینی شہید ہوئے

    ۔شمالی بیت حنون میں بمباری سے ایک حاملہ خاتون اپنے کمسن بچے سمیت اسرائیلی ظلم کا شکار ہوئی۔زیتون کے علاقے میں دو خواتین جاں بحق ہوئیں۔شمالی غزہ میں بمباری سے چھ ماہ کا شیرخوار بچہ اور 24سالہ نوجوان شہید ہوئے

    مغربی کنارے میں ایک کار سوار اسرائیلی انتہاپسند نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی شہیدہوگیا۔بعدازاں صہیونی فوج اس کی لاش بھی اٹھا کر لے گئی۔ صہیونی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع الجزیرہ ٹی وی کی بلڈنگ پر بھی حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔