Tag: Israeli attacks Gaza

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 36 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 36 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں کے دوران مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 201 ہو گئی ہے، جن میں 98 بچے بھی شامل ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ میں غیر ملکی امدادی ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور خوراک کی تقسیم صرف اسرائیلی اور امریکی انتظامیہ کے تحت کی جارہی ہے۔

    اسرائیلی فوج اور امریکی کانٹریکٹرز کی جانب سے غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران خوراک کے لیے کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جن کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

    5 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے پلان کی مذمت کر دی

    رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جنگ میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

  • اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ، مزید 20 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ، مزید 20 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا، دیرالبلح اور خان یونس پر کئے گئے تازہ حملوں میں مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے المغازی ریفیوجی کیمپ میں تین فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔ اقوام متحدہ دیرالبلح سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے حکم کے بعد غزہ کیلیے امدادی آپریشن روکنے پر مجبور ہوگیا۔ بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں فلسطینی امدادی خوراک سے محرومی کا شکار بھی ہوگئے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے صرف گزشتہ 6 دن میں بے گھر فلسطینیوں کو پانچ مرتبہ انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ اقوام متحدہ نے اپنا امدادی آپریشن سینٹر رفح کے بعد دیرالبلح منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی، اس موقع پر ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب غزہ اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔