Tag: israeli-barbarism

  • وزیراعظم  کا جمعہ کو  اسرائیلی بربریت کیخلاف سرکاری طور پر یومِ احتجاج منانے کا اعلان

    وزیراعظم کا جمعہ کو اسرائیلی بربریت کیخلاف سرکاری طور پر یومِ احتجاج منانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسرائیلی بربریت کیخلاف سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا، معاونین اور وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی بربریت کیخلاف سرکاری سطح پر یوم احتجاج کی تجویز دی گئی، جس پر وزیراعظم نے جمعہ کوسرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے کہا شہباز شریف کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کےکیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قومی دولت لوٹنےوالوں کونہیں چھوڑاجا سکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے،احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    اجلاس میں معاشی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وبا کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تاہم پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے جبکہ خطے میں سب سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کیلئےہر ممکن انتظامی اورپالیسی فیصلے کررہی ہے اور ہدایت کی کہ مثبت معاشی اعشاریوں کافائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

  • پاکستانی میڈیا مدد کرے، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے ، فلسطینی سفیر

    پاکستانی میڈیا مدد کرے، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے ، فلسطینی سفیر

    اسلام آباد : فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ یہودیوں کی فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے، پاکستانی میڈیا ہماری مدد کرے۔

    اسلام آباد میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے پریس کانفرنس میں پاکستان میڈیا سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں 6 ہزار 5 سو فلسطینی قیدی موجود ہیں، 1800فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، فلسطینی قیدیوں کی مشکلات کو اجاگر کیا حائے تاکہ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔

    فلسطینی سفیر نے کہا کہ میں ماضی میں اسرائیلی علاقے میں بھوک ہڑتال دیکھ چکا ہوں، اسرائیل مغربی دنیا میں انسانی حقوق کا چیمپین بنتا ہے، دوسری جانب وہ فلسطینیوں کے حقوق کو طاقت سے غضب کر رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہودی دنیا کے مالیاتی نظام، میڈیا اداروں اور بینکنگ نظاموں کو کنٹرول کر رہے ہیں، اسرائیل اور یہودی اب سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں۔

    ولید ابو علی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، آج آپ اپنے فلسطینی بھائیوں کی میزبانی کریں گے تو ایک روز آئے گا، جب فلسطینی آپ کی یروشلم میں میزبانی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہودیوں کی فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔