Tag: israeli-military

  • اسرائیلی فوج کا یمن سے داغے گئے میزائل ناکارہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا یمن سے داغے گئے میزائل ناکارہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل ناکارہ بنا دیا گیا ہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کے جواب میں یمن سے حوثیوں نے باقاعدگی سے اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج اُٹھے، جس کے بعد یمن سے داغا گیا ایک میزائل آئی اے ایف نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق میزائل اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    واضح رہے کہ حوثیوں نے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اپنے فلسطینی اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیل کو بار بار میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب غزہ پر قبضے کے منصوبے کے پیش نظر اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے، اسرائیلی ٹینک زمینی پیش قدمی کے لیے تیار ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق غزائی قلت کے سبب مزید تین فلسطینی انتقال کرگئے جس کے بعد اسرائیل کے جبری قحط سے اموات 303 ہو گئیں۔

    ایرانی فورسز کی بڑی کارروائی، 13 شدت پسند ہلاک، متعدد گرفتار

    اقوام متحدہ، کینیڈا، سعودی عرب اور ایران نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے اگلے دو سے تین ہفتے میں غزہ جنگ کا فیصلہ کُن نتیجہ سامنے آجائے گا۔

  • اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف بھی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیل کی تازہ بمباری مہم کے نتیجے میں ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی کرگئے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل طاقت کے ذریعے یرغمالیوں کو رہا کروانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تابوتوں میں واپس ملیں گے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے حالیہ بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن صیہونی ریاست کی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    حماس نے کہا کہ جب بھی اسرائیل یرغمالیوں کو طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں تابوتوں میں پاتا ہے۔

    اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معہدے کے باوجود گزشتہ ہفتے سے غزہ پٹی پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے اور زمینی کارروائیاں کیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا تو غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔

    7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران پکڑے گئے 251 یرغمالیوں میں سے 58 اب بھی غزہ میں قید ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ حماس ہمارے یرغمالیوں کی رہائی سے انکار پر جتنی زیادہ برقرار رہے گی ہم اتنا ہی زیادہ دباؤ ڈالیں گے۔

    ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کردیا

    نیتن یاہو کا مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر غزہ کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔

  • اسرائیلی فوج نے شام پر بمباری کی نئی فوٹیج جاری کر دی

    اسرائیلی فوج نے شام پر بمباری کی نئی فوٹیج جاری کر دی

    شام پر اسرائیل کی بلا جواز جارجیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے شام پر بمباری کی نئی فوٹیج بھی جاری کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں تاہم اب بمباری کی نئی فوٹیج بھی جاری کر دی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچرز اور ہتھیاروں سے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے شام میں لطاکیہ اور طرطوس کے فوجی مقامات، بندرگاہوں اور میزائل گوداموں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی زمینی دستے گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے کو بڑھا رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شام کے مفرور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو ایک نیا اور ڈرامائی باب قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔

     دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے شام پرحملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہے، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی عوام اپنی قسمت کا انتخاب خود کریگی۔

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ان حالات میں شام کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے حق ریاست و خود ارادیت کی توثیق اور ریاست کا مستقل ہونا ضروری ہے۔

  • امریکا نے کس اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے؟

    امریکا نے کس اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے؟

    واشنگٹن: امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی فوج پر ممکنہ پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو نشانہ بنائے گا۔

    گزشتہ ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے جب پوچھا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی یونٹوں کے لیے امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے؟ تو انھوں نے جواب تھا کہ آئندہ دنوں میں ایسی کسی کٹوتی کی امید کی جا سکتی ہے۔

    اسرائیل کے ملٹری انٹیلیجنس چیف 7 اکتوبر کے حملے کی ناکامی پر مستعفی

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کی فوج پر عائد کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ پر پابندیاں لگا سکتا ہے تو میں اپنی پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کروں گا۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی پر امریکی انتظامیہ نے نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی پر کا امکان ظاہر کیا ہے، واضح رہے کہ اسرائیل کے اہم اتحادی واشنگٹن نے اس سے قبل کبھی بھی آئی ڈی ایف یونٹ کی امداد معطل نہیں کی ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نیتزہ یہودا بٹالین بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہی ہے، اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتزہ یہودا پر پابندی کا اپنا ارادہ واپس لے۔

  • اسرائیلی فورسز نے بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

    اسرائیلی فورسز نے بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

    رام اللہ: اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے ایک علاقے میں بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر أریحا میں پناہ گزین کیمپ عقبۃ جبر پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو انتہائی قریب سے سینے میں گولیاں مار دیں۔

    شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ محمد نجوم اور 16 سالہ قصی الولجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز 220 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے، جب کہ رواں ماہ اگست میں اب تک 12 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

  • اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ، تین فوجی زخمی

    اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ، تین فوجی زخمی

    دمشق/تل ابیب : اسرائیلی حکام حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ صیہونی طیارے پر فائرنگ کے بعد شام کے طیارہ شکن توپخانے کو نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے القنیطرہ کے نواحی علاقے خان ارنبہ میں کیے گئے میزائل حملے میں ایک سرکاری فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہےجبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    شامی عسکری ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر 10 منٹ پر اسرائیل نے مشرقی خان ارنبہ میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں ایک فوجی کے  ہلاک اور متعددکے زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداے کا کہنا تھا کہ ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سوموار کے روز اسرائیل کے ایک طیارے پر فائرنگ کے بعد طیارہ شکن توپخانے کو نشانہ بنایا۔

    خبر رساں ادارے سانا کے مطابق اسرائیل نے القنیطرہ گورنری میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    درایں اثناءاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کے ایک طیارے پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے جواب میں القنیطرہ میں شامی فوج کے ایک کیمپ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔