Tag: Israeli missile

  • ویڈیو: غزہ کے رہائشی علاقے میں دل دہلا دینے والا اسرائیلی میزائل جو گرنے کے بعد پھٹ نہ سکا

    ویڈیو: غزہ کے رہائشی علاقے میں دل دہلا دینے والا اسرائیلی میزائل جو گرنے کے بعد پھٹ نہ سکا

    غزہ کی پٹی پر صہیونی فورسز کی جانب سے جس وحشیانہ انداز میں گولہ باری کا سلسلہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے، اس نے دنیا بھر کو نہ صرف حیران کر رکھا ہے بلکہ شدید درد میں بھی مبتلا کر رکھا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ میں دیر البلح میں گزشتہ روز ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید کم از کم 15 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

    غزہ پر درندہ صفت اسرائیل نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں تباہ کن بم گرائے ہیں، جن میں سے زیادہ تر وہ تھے جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح رہائشی علاقوں میں نہیں چلائے جا سکتے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔

    ایسا ہی ایک اسرائیلی میزائل جب دیر البلح کے ایک محلے میں گرا تو پھٹ نہ سکا، ویڈیو میں اس عظیم الجثہ میزائل کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے گرد فلسطینی بچے موجود ہیں، اور جو حیرت اور خوف سے اس میزائل کو دیکھ رہے ہیں۔

    چند نوجوانوں نے خطرے کے پیش نظر اس پر قالین کا ایک ٹکڑا ڈالا تاکہ بچے اسے ہاتھ نہ لگائیں، یہ ویڈیو الجزیرہ نے شیئر کی ہے، اور یہ اسرائیلی جنگی جرائم کی کھلی نشانی ہے۔

  • بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے

    بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے

    سری نگر :  جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل اوسی پراینٹی گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر اسرائیلی ساختہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسرائیل سے حاصل کئے گئے 240  میزائل اور بارہ لانچر وصول کرلئے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے اکتوبر میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جورا، شاہ کوٹ،نوسیری سیکٹر میں حالیہ سیز فائر خلاف ورزیوں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا بتایا گیا بھارت نے شہری آبادی پر 122اور155 ایم ایم کے بھاری گولے داغے۔

    خیال رہے بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 240 اسپائک میزائلوں کے حصول کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، میزائل کو بالاکوٹ آپریشن کے بعد حاصل کیا گیا تھا جب رواں سال فروری میں بھارت نے پاکستان میں جیش دہشت گردی کے کیمپوں پر حملہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 115واں روز، وادی میں زندگی سسکنے لگی

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں اورکرفیوکوایک سوپندرہ روز ہوگئے ہیں، معمول کی زندگی مفلوج ہے اورمعیشت تباہ ہوگئی ہے ، پانچ اگست کے بعد ایک سوستترکشمیری سیاستدانوں کوگرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے اور تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکزپرتالے ہیں، بھارتی فورسزنے گزشتہ روزپلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا۔