Tag: Israeli settlers

  • کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    کینیڈا نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگادی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق انتہا پسند 4 اسرائیلی آبادکاروں پر ہوگا۔

    کینیڈین وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں پر لگائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

    یواین سیکریٹری جنرل کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں عرب اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عرب دنیا میں اتحاد خطے کی یکجہتی کو وسعت دے گا، عرب اتحاد سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ کو فروغ ملے گا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں خاندانوں کا صفایا کردیا گیا۔

    یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں بچے صدمے کا شکار ہیں، قحط بڑھتا جارہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    بی جے پی انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہوگئی

    انھوں نے انتباہ دیا کہ رفاح پر حملہ ناقابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے تکلیف اور مصیبت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے۔

  • ویڈیو: یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ، درجنوں گھر نذر آتش کر دیے

    ویڈیو: یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ، درجنوں گھر نذر آتش کر دیے

    رام اللہ: یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ کر کے درجنوں گھر نذر آتش کر دیے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیتِ المقدِس میں اسرائیلی فروسز کی وحشیانہ کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ہوارا میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے 40 سے زائد گھروں، دکانوں اور کاروں کو نظرِ آتش کر دیا۔

    جلائی گئی املاک میں بچوں کا اسکول بھی شامل ہے، انتہا پسند یہودیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیاں بھی جلا دیں، سرِ راہ چلنے والے نہتے فلسطینوں پر براہ راست فائرنگ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

    شفاعت چوکی پر فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، متعدد فلسطینی زخمی اور ایک نواجوان شہید ہو گیا، جس کے بعد مقبوضہ بیتِ المقدِس کے علاقے نابلس میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بدترین فوجی چھاپے میں 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، جس کے رد عمل میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے ہوارا میں ایک فلسطینی نوجوان نے دو استعماری اسرائیلی آباد کاروں پر فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا، آباد کاروں کی ہلاکت کے بعد انھوں نے بڑی تعداد میں فلسطینی آبادی پر حملہ کر کے گھر جلائے۔

  • رم اللہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ، 1 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    رم اللہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ، 1 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    غزہ : مقبوضہ فسلطین صیہونی ریاست کا ظلم و بربریت تھم نہ سکی، یہودی بلوائیوں نے رم اللہ میں فائرنگ کرکے 1 نہتے فلسطین کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے وسطی شہر رم اللہ میں اسرائیلیوں نے جارحیت کی انتہا کردی، صیہونی آباد کاروں نے رم اللہ کے گاؤں المغیر پر اسرائیلی فورسز کے ہمراہ حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید جبکہ درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلوائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 38 سالہ حمدی طالیب نسان کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہودی بلوائیوں نے المغیرہ گاؤں کے رہائشوں پر برائےراست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود افراد بھی زخمی ہوئے، متاثرہ افراد پانچ کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں رم اللہ کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    المغیر گاؤں کے میئر امین انو علیا نے کہا کہ یہودی آباد کاروں ‌نے گاؤں کے اطراف سے فلسطینی شہریوں پر بے دریغ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    خیال رہے کہ جمعے کے روز  اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری ہر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔