Tag: Israeli soldiers killed

  • غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی اہلکار جہنم واصل ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکا غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

    اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

    عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • غزہ میں زمینی لڑائی شدید، حماس کے حملے میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ میں زمینی لڑائی شدید، حماس کے حملے میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں زمینی لڑائی شدید تر ہو گئی ہے، شہر کے وسطی علاقے میں حماس نے حملے میں 24 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جانبازوں نے وسطی غزہ میں حملے میں چوبیس صہیونی فورسز کو ہلاک کر دیا ہے، ہلاک شدگان میں فوجی افسران بھی شامل ہیں، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    زمینی لڑائی کے دوران حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ عمارتوں کو دھماکے سےاڑایا، ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، یہ واقعہ اسرائیلی سرحدی بستی کسوفیم کے قریب پیش آیا، غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔

    غزہ پر زمینی حملے شروع ہونے کے بعد ایک ہی دن ایک ہی واقعے میں 24 فوجیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوج کے لیے سب سے مہلک دن رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے گزشتہ روز ہلاک ہونے والے دو درجن فوجیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک اسرائیلی ٹینک پر آر پی جی (راکٹ سے چلنے والا گرنیڈ) فائر کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ایک ہی وقت میں 2 دو منزلہ عمارتوں میں دھماکے ہوئے۔

    صہیونی فورسز کی دہشت گردی سے غزہ میں مزید 200 فلسطینی شہید

    تاہم فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ عمارتیں بارودی سرنگوں سے بھری ہوئی تھیں، جو اسرائیلی فوجیوں نے خود ان فلسطینی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے بچھائی تھیں، بارودی سرنگیں پھٹنے کی وجہ سے عمارتیں اس وقت منہدم ہو گئیں جب فوجی اندر موجود تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 21 فوجی ہلاک ہوئے جب کہ 3 دیگر اسرائیلی فوجی جنوبی خان یونس میں لڑائی میں مارے گئے۔