Tag: Israeli strike

  • اسرائیل کا غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ، مزید 25 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ، مزید 25 فلسطینی شہید

    اسرائیل نے رات کے وقت غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ کیا، جس کے باعث 25 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جس اسکول کو نشانہ بنایا اس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

    غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے، مگر اس حوالے سے اسرائیل کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد پر کنٹرول رکھتی ہے۔

    یہ براہ راست زمینی دراندازی اور رہائشی اور شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی اور بھاری گولہ باری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے جو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روکتا ہے، یا غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

    دفتر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کے لیے کارروائی کریں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ‘مسلسل نسل کشی، نسلی تطہیر، استعمار، جارحیت اور غزہ کی پٹی کی وسیع اکثریت پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے‘حتمی حل’مسلط کرنے کے لیے اسرائیلی سیاسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے شدید زمینی جارحیت کے دوران غزہ کی پٹی میں دسیوں ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں جو اس کی پوری اسٹینڈنگ آرمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    اخبار نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فوج نے ٹینکوں کے اپنے تمام بکتر بند بریگیڈز سمیت دیگر فوجی گاڑیاں بھی غزہ میں تعینات کر دی ہیں۔

    حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے والی نہیں، اسرائیلی آرمی چیف

    اخبار کے مطابق اس میں اسرائیل کے گولانی، پیرا ٹروپرز، گیواتی، کمانڈو، کفیر، نہال، 7 ویں، 188 ویں اور 401 ویں بریگیڈز کے ساتھ ساتھ ریزرو یونٹس بھی شامل ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غزہ کے شمال سے جنوب میں گھروں اور شیلٹرز پر بمباری کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے 4 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غزہ کے اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔جسے اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے 162ویں ڈویژن میں شامل کرنے کے لئے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج روانہ کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی میں مصروف ہے۔

    کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    یہ اقدام ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔

  • غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی بمباری سے مزید 90 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رفح میں قائم اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج نے گولیوں کی برسات کردی، جس کے باعث اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی اپنی جان سے گیا۔

    دوسری جانب اردن کی ملکہ رانیہ نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر دیکھ چکے ہیں۔

    ملکہ رانیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں جنگ فوری رکنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی۔

    اردن کی ملکہ رانیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسی وجہ سے فلسطینی، اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اسرائیل کا پیدا کردہ المیہ ہے۔

    یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

    اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی بچوں کے اسکول پر گولوں کی برسات ،   ننھے منے بچوں کی چیخ وپکار

    اسرائیلی فورسز کی بچوں کے اسکول پر گولوں کی برسات ، ننھے منے بچوں کی چیخ وپکار

    یروشلم: قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا، گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بربریت کی انتہا کردی، قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔

    جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے، گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔

    ننھے منے بچوں کی آہ وبکا بھی ظالم صیہونی فورسز کے دلوں کو نرم کرنے میں ناکام رہی۔

    یاد رہے صیہونی فورسز نے نابلس میں اکیس سال کا فلسطینی کو شہید کردیا تھا ، نوجوان کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    صیہونی فورسز نے نابلس میں حملہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر گولیاں برسادیں تھیں ، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوئے تھے۔