Tag: Israeli Strikes Lebanon

  • اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری، 53 شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری، 53 شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فوج کے لبنان پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد 3,186 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 20 زائد افراد شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی فوجیوں نے اس دوران شمالی لبنان میں دیر قانون، راس العین اور عین بعل کی بستیوں میں ایمبولینس ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شہید ہوگئے۔

    اسرائیل کے مطابق اس کا بنیادی مقصد شمال میں گولہ باری سے بھاگے 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔

    دوسری جانب القسام بریگیڈ نے غزہ میں حملہ کرکے میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

    غزہ میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے کئے، جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں بھی 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 فوجی زخمی ہوگئے۔

    ’لبنان میں جنگ بندی ہو گی نہ حملے رُکیں گے‘ اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

  • لبنان میں اسرائیلی بربریت، شہداء کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کرگئی

    لبنان میں اسرائیلی بربریت، شہداء کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے اب لبنان میں بھی خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار23 تک پہنچ گئی ہے۔

    لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں 261 خواتین اور127 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار526 تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب امریکی اور برطانوی طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر کو نشانہ بنایا ہے۔

    یمن کے حوثی المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی فضائی حملوں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر پر بمباری کی ہے۔

    جبکہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر‘یافا’کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

    آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے اس حملے سے متعلق تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔