Tag: Israeli strikes on Gaza

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 46 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 46 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ حملوں کے دوران مزید 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 46 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 6 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔

    اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر کئے گئے حملے میں پورا خاندان شہید ہو گیا، شہید ہونے والوں میں ماں باپ اور ان کے 6 بچے شامل ہیں۔

    الاقصیٰ اسپتال کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے جنوب اور مشرق میں اسرائیلی افواج نے 4 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

    فلسطینی ریڈ کراس نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے میں مزید 3 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    برنی سینڈرز نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام کے تحت اسے فوجی امداد روک دے۔

    ورمونٹ کے سینیٹر نے یہ تبصرہ CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کے یہودی ریاست کے تصور پر یقین رکھتے ہیں۔

    سینڈرز نے جواب دیا کہ وہ ایسا کرتے ہیں لیکن واضح ہے کہ نیتن یاہو کے اقدامات نے عالمی خیرسگالی کو ختم کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ تقریباً ایک پاریہ ریاست بن گیا ہے مجھے بہت خوف ہے کہ اسرائیل کو نہ صرف امریکا میں بلکہ اب پوری دنیا کے لوگوں کی طرف سے انتہائی ناموافق نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

    اسرائیلی حکومت نے انسانیت کھو دی ہے، اطالوی وزیردفاع

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کی ان کی حالیہ قرارداد کو سینیٹ کے 27 ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے لیکن کسی بھی ریپبلکن نے نہیں، امریکا کے ٹیکس دہندگان کو نیتن یاہو کو فنڈ نہیں دینا چاہیے۔

  • غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری، 24 شہید

    غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری، 24 شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 24 ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق 20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کا کہنا تھا کہ دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے۔

    پوپ لیو نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، ایران امریکا اسرائیل جنگ کے دوران دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے، اس صورتحال میں دیگر خطوں کو فراموش کیا جارہا ہے۔

    خطاب میں پوپ لیو نے وسیع جنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا، انھوں نے کہا کہ غزہ میں روزانہ سیکڑوں افراد جاں بحق، زخمی ہورہے ہیں۔

    دشمن پر جنگ بندی نافذ کردی گئی ہے، ایرانی سرکاری میڈیا

    انھوں نے کہا کہ قوموں کو اپنے مستقبل کو امن کی کوششوں سے ترتیب دینے دیں، تشدد اور خونی تنازعات سے قوموں کے مستقبل کوترتیب نہ دیں۔

    پوپ لیو نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ جنگ کو روکیں، ایسا نہ ہو کہ جنگ ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔