Tag: Israeli strikes

  • اسرائیل کا بیروت پر تیسرا بڑا حملہ : 22 شہری شہید

    اسرائیل کا بیروت پر تیسرا بڑا حملہ : 22 شہری شہید

    اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، دارالحکومت کے اہم علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کے گڑھ پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کے گڑھ کے علاوہ دارالحکومت کے قلب میں دو علاقوں النویری اور البسطا میں رہائشی محلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    مذکورہ حملے میں کم از کم 22 افراد شہید اور 117 زخمی ہوئے ہیں، گزشتہ شب ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت کی فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

    Israeli air strike

    واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران میں اسرائیل نے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ کو جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    23ستمبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1200 سے زیادہ لبنانی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 12 لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کرگئے۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اسکول کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 28افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی امن فوج یونفیل کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بارہا جنوبی لبنان میں ان کی پوزیشنز پر بھی فائرنگ کی ہے، جس سے دو امن فوجی زخمی ہوئے۔

    اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ پیش رفت ہے، اور یونیفل اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور املاک کی حفاظت اور سیکورٹی کی ضمانت ہونی چاہیے اور یہ کہ اقوام متحدہ کے احاطے کی ناقابل تسخیریت کا ہر وقت احترام کیا جانا چاہیے۔

    امن فوجیوں پر کوئی بھی جان بوجھ کر حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ زخمی امن فوجیوں میں سے ایک کو قریبی شہر ٹائر کے اسپتال لے جایا گیا جب کہ دوسرے کا جائے وقوعہ پر ہی علاج کیا گیا۔

    اسرائیلی افواج نے خان یونس میں چار فلسطینیوں اور جبالیا مہاجر کیمپ میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کو اسکول اور اسپتال بند کرنے پر مجبور کرنے والے محاصرے کو6 دن گزر چکے ہیں۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی اسکولوں پر بمباری، بچوں سمیت 7 شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی اسکولوں پر بمباری، بچوں سمیت 7 شہید

    اسرائیلی فورسز نے وسطی اور شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے دیر البلاح میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 4 بچوں سمیت 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے بچوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا بول کر دفتر کو 45 دنوں کے لیے بند زبردستی بند کرا دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق شہر رام اللہ میں صہیونی فوجیوں نے الجزیرہ کے دفتر میں گھس کر نشریات میں خلل ڈالا اور بیورو چیف کو دھمکایا، اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کو آئندہ پینتالیس روز کے لیے کام بند رکھنے کی وارننگ دے دی۔

    بھاری ہتھیاروں سے لیس، نقاب پوش اسرائیلی فوجی زبردستی اس عمارت میں داخل ہوئے جہاں الجزیرہ کا بیورو ہے، اتوار کو علی الصبح نیٹ ورک کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیورو چیف ولید العمری کو 45 دن کی بندش کا حکم دے دیا۔

    بیورو چیف کے مطابق الجزیرہ کے عملے کو رام اللہ بیورو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، العمری نے کہا کہ اسرائیلی فوجی دستاویزات، آلات اور دفتری املاک کو ضبط کرنے کے لیے ایک ٹرک لے کر آئے تھے۔

    صہیونی فوج نے دفتر کے علاقے منارا راؤنڈ اباؤٹ کو گھیر لیا تھا، اور انھوں نے فائرنگ کی اور آنسو گیس فائر کیے، فلسطینی صحافیوں کی تنظیم نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ الجزیرہ کا دفتر ’دہشت گردی کی حمایت‘ پر بند کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی حملوں کا خدشہ، لبنان جامعہ بند رکھنے کا اعلان

    بیورو چیف کا کہنا تھا کہ انھیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے حکم نامہ دیا گیا ہے جو قانونی ٹیم کو حوالے کر دیا گیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک اسرائیلی جنرل نے کیا ہے، جب کہ باقی تفصیلات اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر میں دی جائیں گی۔

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 18 شہری شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 18 شہری شہید

    غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سیف زون قرار دیے گئے رفح کے علاقے المواسی پر اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی غزہ اور دیرالبلاح میں اسرائیلی بم باری سے 4 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اس کے علاوہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے سے سول ڈیفنس کے 3 ارکان شہید ہو گئے۔

    غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی فوج نے تیسری بار چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ، روس اور جرمنی کی جانب سے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی تنبیہہ جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بیروت میں امریکی سفارت خانے کے بیان میں لبنان کے لیے موجودہ سفری انتباہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا۔

    پیرو میں 7.0 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاری کئے گئے بیان میں لبنان میں امریکی شہریوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ لبنان کے جنوب اور لبنان شام سرحدی لائن یا پناہ گزین کیمپوں کی جانب نہ جائیں۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 77 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 77 فلسطینی شہید

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 221 افراد حملوں میں زخمی بھی ہوئے۔

    بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 36 ہزار 731 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 83 ہزار 530 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے بچوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بچوں کے خلاف مظالم پر اسرائیل کو مجرموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ایلچی گیلاد اردان نے کہا کہ وہ اس شرمناک فیصلے سے بالکل حیران اور ناگوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج ”دنیا کی سب سے اخلاقی فوج”ہے۔

    عالمی فہرست بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق ایک رپورٹ میں شامل ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانی ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی فوج کو بچوں کو نقصان پہنچانے والے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

    جرمن شہریوں نے بھی فلسطین کے حق میں فیصلہ دیدیا

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ بچوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب ”اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے قریب تر ہے۔

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 52 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ پر رات گئے حملے کیے، شہید ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہر طرف تباہی اور گند ہے،کوئی عمارت اورسڑک نہیں بچی ہے، اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور اسکول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

    العمل، الخیر اور النصیر اسپتال مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں، النصیر اسپتال کا ویئر ہاوس بھی حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا، غیر ملکی میڈیا

    امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتا ہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔