Tag: israil

  • اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلیوں کو مظلوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تشدد پسندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    ایران نیوکلیئر ڈیل کے دنوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔

    نیتن یاہو آج بھی ایران ڈیل کے مخالف ہیں اور گزشتہ دورہ امریکا میں جب انہوں نے امریکی کانگریس سے ایران ڈیل کے خلاف خطاب کیا تو صدر اوباما نے نہ صرف انہیں وائٹ ہاؤس مدعو کرنے سے معذرت کی بلکہ اعتراض کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج وائٹ ہاؤس کے اول آفس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کچھ اور ہی داستان سناتی رہی۔

    صدر اوباما نے نہ صرف فلسطینیوں کو تشدد پسند کہا بلکہ ایک بار پھر اسرائیل کی حفاظت کو امریکا کی اہم ذمہ داری قرار دیا، صدر اوباما نے داعش اور حزب اللہ کیخلاف حکمت عملی سمیت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیاجبکہ نیتن یاہو اک بار پھر ایران پر تنقید اور فلسطین کے ساتھ امن قائم کرنے کا راگ الاپتے رہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا میں امریکا اسرائیل کی فوجی امداد تین ارب ڈالرز سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالرز تک کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یروشلم کے مغربی کنارے میں حالیہ پر تشدد واقعات میں کئی فلسطینی اور اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، سراج الحق

    یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، سراج الحق

    اسلام آباد : یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت یمن کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے دوستی نبھانی ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہوگا۔

    اےاین پی کےرہنما غلام بلور اور میر حاصل بزنجو نے پاک فوج کو یمن  بھیجنے کی مخالفت کردی، یمن جنگ میں شرکت کے حوالے سے ایوان میں دوسرے روز بھی بحث جاری رہی ۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ میرحاصل بزنجو نےیمن لڑائی کوخانہ جنگی قراردےدیا، اراکین اسمبلی نےحکومت پرزوردیاکہ پاکستان جنگ میں شرکت نہیں ثالثی کاکرداراداکرے۔

  • اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    غزہ : صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس سو پچیس ہوگئی۔ مصر نے فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ فلسطینی حکام کاکہناہےکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طورپراکیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نےرفاح میں بمباری کرکے سات منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس اورمصر نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

  • اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

    اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

       غزہ :عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں نہتےفلسطینیوں کا قتل عام دوبارہ شروع کردیا۔ تازہ حملوں میں پانچ خواتین اور تین بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کومسترد کرتے ہوئے نہتے فلسطینوں کوآگ و خون میں نہلا دیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے پانچ معصوم بچے، تین خواتین سمیت گیارہ فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

    اسرائیل نے دعوی کیا ہے حملے حماس کے راکٹ فائرکرنے کے بعد کئے گئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں اب تک دوہزارسے زائد فلسطینی عورتیں، بچے اورمرد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سڑسٹھ ہے۔ مصر کی جانب سے غزہ میں طویل جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری طورپرحملے روک کر غزہ کا سات سالہ محاصرہ ختم کرے۔