Tag: issue

  • جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد

    جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پاکستانی گلوکار جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں 13 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی تھی، لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    جواد احمد نے لیسکو حکام سے میٹر چھین لیا تھا، لیسکو حکام کے مطابق گلوکار جواد احمد کے خلاف نواب ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، لیکن مقدمے میں تمام دفعات شامل نہ کرکے پولیس نے زیادتی کی ہے۔

    لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ جواد احمد کو 27 ماہ کی بجائے صرف چھ ماہ کا ڈٹیکشن بل دیا گیا ہے، میٹر اب تک غائب ہے، میٹر ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے، بل کی مجموعی رقم 13 لاکھ روپے بنی ہے۔

    لسیکو حکام نے کہا کہ صارف کسی بھی فورم پر چلا جائے، ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، ساری کارروائی کی تفصیل اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

  • گیس بحران: سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    گیس بحران: سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    کراچی: سندھ میں گیس بحران کے باعث سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی، صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے سیاسی رابطے تیزکردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرتوانائی امتیازشیخ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبے میں گیس بحران سے پیدا ہونے والے خدشات سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس بحران پر بات چیت ہوئی۔

    امتیازشیخ نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی کہ آئیے ساتھ مل کرگیس بحران پر آواز بلند کرتے ہیں، عوام مشکل میں ہے ساتھ مل کراقدامات کرنے ہوں گے، وفاق کی جانب سے ایسے فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    سندھ میں گیس بحران کی وجہ خود سندھ حکومت ہے: وفاقی وزیر توانائی

    جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گیس بحران کے خاتمے کا روڈ میپ بنائے، عوامی مسائل پر ایم کیوایم آواز بلند کررہی ہے اور کرتی رہےگی، ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے لیے آواز اٹھائی۔

    واضح رہے کہ 28 دسمبر کو سندھ میں گیس بحران پر وفاقی وزیر عمرایوب نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں گیس بحران خود حکومت سندھ کا پیدا کردہ ہے، سندھ حکومت نے پائپ لائن کے لیے راستہ نہ دے کر عوام سے زیادتی کی۔

    سندھ حکومت نے گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ مسترد کر دیا

    عمر ایوب کا کہنا تھا سندھ حکومت نے آرٹیکل 158 کے تحت ایل این جی درآمد سے انکار کیا، حکومت سندھ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے، حکومت مطلوبہ راستہ دے تو پائپ لائن بچھا کر بحران حل کر دیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ مال سمیت دیگر امور کا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ مال سمیت دیگر امور کا جائزہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ مال کی کارکردگی سمیت پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، اس دوران پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹواری کو ولیج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا، جبکہ ولیج آفیسر کو 14واں اسکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

    بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی، وزیراعلیٰ نے ولیج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی، جبکہ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

    دریں اثنا عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی کہ کمشنر لاہور ایک ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں، 115 اراضی سینٹرز کے قیام کو دسمبر تک مکمل کیا جائے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ لینڈریکارڈ سینٹرز پر ادائیگی کیلئے بینک کاکاؤنٹر بنایا جائے، رشوت لینے والے افسروں واہلکاروں کی جگہ جیل ہے، کسی صورت پیسے لینے سے متعلق شکایت برداشت نہیں کروں گا۔

  • عراق میں خونریزی، ملکی وزیراعظم کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ

    عراق میں خونریزی، ملکی وزیراعظم کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ

    بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں جاری مظاہروں پرگفتگو کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں سکیورٹی فورسز نے صورتحال کو کنٹرول کرلیاہے اور امن واستحکام کو بحال کردیا گیا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے مظاہرین کو اصلاحات کا پیکیج فراہم کیا ہے، جبکہ مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

    عراق میں غربت اور کرپشن کے باعث ان حکومت مخالف عوامی مظاہروں میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں بارہ سو کے قریب فوجی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی

    ادھر عراق میں احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم عادل عبد الہمدی نے ملک میں قانونی اور مالیاتی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم نے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دینے، کم آمدن والے شہریوں کو رہایشی اراضی الاٹ کرنے کے اعلانات کیے، اور سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کیا جائے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شرمندگی کے باوجود بھارت باز نہ آیا، مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ کردیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت دنیا میں کشمیر ایشو پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے عالمی سطح پر بھارت کو ذلت سے دوچار کیا، ایل اوسی پر بھارتی فوج کا نشانہ بچے، بوڑھے اور خواتین ہیں۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ خاتون اور نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • ایران نے اگر جنگ کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب بھرپور جواب دے گا: عادل الجبیر

    ایران نے اگر جنگ کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب بھرپور جواب دے گا: عادل الجبیر

    ریاض: سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ایران نے اگر جنگ کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب بھرپور جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرممکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے ایرانی حکام کو خبردار کیا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ملکی دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کا مشرقی وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کوئی کردار نہیں، بلکہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

    سعودی حکام نے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے فروغ دینے والی پالیسی کے خلاف کارروائی کرے۔

    خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

    دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    شاہ سلمان نے خلیج کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے

    یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجن بحری جہاز پر حملے کیے گئے تھے، اس کے بعد سعودی عرب میں تیل پائپ لائنوں کو اڑانے کے لیے ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

  • بریگزٹ : اسپین نے 4 لاکھ برطانوی شہریوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

    بریگزٹ : اسپین نے 4 لاکھ برطانوی شہریوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

    میڈرڈ : اسپین نے بغیر کسی ڈیل کے یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کی صورت برطانوی شہریوں کو اسپین کا رہائشی پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سے برطانیہ کے بغیر کسی معاہدے کے انخلاء کی صورت میں ہسپانوی حکومت نے یہ فیصلہ کررہی ہے کہ اسپین میں مقیم چار برطانوی شہریوں کو اسپین میں رہائش کا مستقل اجازت نامہ جاری کرے گا۔

    ہسپانوی حکومت چاہتی ہے کہ برطانیہ بھی ہسپانوی شہریوں کو اسی طرح رہائشی اجازت نامے جاری کرے جیسے میڈرڈ حکومت 4 لاکھ برطانوی شہریوں کو اجازت نامے جاری کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈرڈ حکومت کو بریگزٹ سے متعلق پالیسی جاری کرنے کے بعد اراکین پارلیمنٹ سے بھی منظور کروانا ہوگی گی۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کےلیے بریگزٹ کا لفظ استعمال کیا جارہا ہے اور اگر برطانیہ بغیر کسی ڈیل کے یورپی یونین سے خارج ہوگا اسے ’ہارڈ بریگزٹ‘ کہیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی

    یاد رہے کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے سربراہوں کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہوا تھا لیکن ایم پیز نے 230 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے معاہدے کو مسترد کردیا تھا۔

    دریں اثنا ء کچھ روز قبل برطانیہ کے سابق چانسلر اوسبورن نے کہا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کو ملتوی کرنا ہی اس وقت سب سے بہتر آپشن ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کو اس خطرناک صورتحال کی جانب نہ لے کر جائے۔

    خیال رہے کہ جون 2016 میں 52 فیصد برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ : معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹے سمیت نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

    منی لانڈرنگ : معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹے سمیت نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

    لاہور : معروف صنعت کار میاں محمد منشا اور ان کے بیٹے کو نیب کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، لندن میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خریداری سے متعلق فنڈز کی منتقلی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں معروف صنعت کار میاں منشا اور ان کے بیٹے حسن منشا کو اٹھائیس فروری کو طلب کرلیا۔

    میاں منشا نے سال دو ہزار دس میں سینٹ جییمز ہوٹل اینڈ کلب کو خطیر رقم کےعوض خریدا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو مذکورہ ہوٹل خرید نے سے متعلق فنڈز انگلینڈ منتقلی کے ذرائع پر تحقیقات کررہا ہے۔

    نیب نوٹس میں میاں منشاء اور ان کے بیٹے حسن منشا کو سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خریداری کے تمام دستاویزی ثبوت ساتھ لے کر آنے کا کہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پچانوے ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ، میاں منشا 17 اگست کو طلب

    نیب نے میاں منشا اور ان کے بیٹے کو بیان کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ نیب سترہ اگست دوہ زار اٹھارہ کو میاں منشاکو طلب کرچکا ہے تاہم کو وہ نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری

    لاہور:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئےانتباہ جاری کیا ہے ، جس میں متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری کردیا ہے ، انتباہ میں کہا گیا ہے متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم ہے۔

    ڈریپ ایکٹ کےتحت متبادل ادویات کی فراہمی کیلئے فارم7پر اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے ، متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل ہیں۔

    متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل 

    متبادل ادویہ کی خریدوفروخت ڈریپ کے فارم 7 رکھنے والی کمپنیوں سے ہی ہوگا، میڈیکل اسٹورز، فارمیسی اور تمام ڈسٹری بیوٹرز اس کے پابند ہوں گے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا بغیرفارم7 ادویہ کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    یاد رہے چند روز قبل ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمت میں پندرہ فیصد تک اضافہ کیا تھا ،ان دواؤں میں شوگر کی دوا،پین کلرز، فرسٹ ایڈ بینڈیج، نیبولائرز، اینٹی بایئوٹکس، پیٹ اور کھانسی کی دوائیں شامل تھیں۔

    بعد ازاں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا دوائیں سرمایہ کاری،مریضوں،ملک کے وسیع تر مفاد میں مہنگی کیں، انڈسٹری کی بقا کے لئے دوائیں مہنگی کرناضروری تھا۔

  • برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے: پاکستانی نژاد لارڈ قربان

    برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے: پاکستانی نژاد لارڈ قربان

    لندن: پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مسئلہ کشمیر سنگین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے باعث داؤ پر لگا ہے، برطانیہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ ممالک کے انسانوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے، برطانیہ اگر اپنا کردار ادا کرے تو مسئلے کا حل ممکن ہے۔

    لارڈ نذیر احمد کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ

    خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ کیا تھا۔

    برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا تھا کہ برطانیہ بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زمبابوے کی طرز پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد کی جائے، تاکہ اہم مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔