Tag: issue non bailable warrant

  • حیدرآباد انسدادِ دہشتگردی عدالت کے بھی الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    حیدرآباد انسدادِ دہشتگردی عدالت کے بھی الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    حیدرآباد: انسداد دہشتگردی عدالت حیدرآباد نےقومی اداروں کیخلاف تقاریر کے مقدمات میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    کراچی اور کوئٹہ کے بعد حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، قومی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔

    الطاف حسین کیخلاف مقدمات مٹیاری اور ٹنڈوالہیار تھانے میں درج ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ گھوٹکی نے بھی الطاف کے وارنٹ جاری کر دیے۔  قومی اداروں کیخلاف تقاریر پر الطاف حسین کو ملک بھر میں سو سے زائد مقدمات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ جمعے کو کوئٹہ کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، قومی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے پر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ پشین میں درج کرایا گیا تھا، کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم الطاف حسین کوگرفتارکرکے پچیس اگست کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

     اس سے قبل ہنگو کے سول جج نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الطاف حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے، وارنٹ کرنل طاہر دھمکی کیس میں جاری کئے گئے، الطاف حسین کیخلاف کراچی کے سول لائنز تھانےمیں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

  • الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ 20 اگست تک الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    وارنٹ کرنل طاہر دھمکی کیس میں جاری کئے گئے، الطاف حسین کیخلاف سول لائن تھانےمیں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

    یاد رہے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا تھا ، جس کی سربراہی کرنل طاہر کررہے تھے، چھاپے میں 100سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کرنل طاہر کو دھمکی دی تھی۔