Tag: issues

  • ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا

    ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری ڈیل سے دست برداری کے بعد امریکا اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کل کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کیا ہے جس کے بعد انہیں عالمی طاقتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا بعد ازاں امریکا نے ایران جوہری ڈیل سے دست برداری کے بعد ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دیں ہیں۔

    ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 21 مئی کو ایران جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، اور کوشش ہے تمام عالمی طاقتوں کو اعتماد میں لے کر چلیں۔


    امریکا کا قطری حکومت کے ایران نواز گروپوں کے ساتھ رابطوں پر تشویش کا اظہار


    ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نئی حکمت عملی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے، تاکہ حال ہی میں رائج ہونے والی تمام منفی سوچ کو ختم کیا جاسکے۔


    ایران، امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئے گا: حسن روحانی


    خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد ایران نے بھی دوٹوک موقف اختیار کیا ہے، گذشتہ دنوں اپنے جاری کردہ بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئے گا، اگر جنگی صورت حال پیدا ہوئی تو اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

    کراچی: شہر قائد میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے شاٹ فال اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دعوے اور جماعت اسلامی کی ہڑتال بھی بے سود ثابت ہوئی۔

    شہر کے جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڑی پور شامل ہیں جبکہ ہاکس بے روڈ کے اطراف میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیر اعظم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں لوڈ شیڈنگ عروج پر

    علاوہ ازیں لیاری، ٹاور، صدر، نارتھ کراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں آج بھی بجلی دس دس گھنٹے غائب رہی۔

    خیال رہے کہ موسم گرما کے آغاز سے ہی شہر کراچی میں بجلی کا بحران عروج پر پہنچ گیا ہے اور پورے شہر میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہرایا ہے۔

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، معمولات زندگی متاثر

    اپنی جاری کردہ رپورٹ میں نیپرا کا مؤقف تھا کہ گیس نہیں ہے تو کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی کیوں نہیں بنارہی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کورنگی کمبائنڈ پلانٹ اور بن قاسم پلانٹ دو متبال فیول سے چلائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے پر برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیں گے: روسی وزارت خارجہ

    سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے پر برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیں گے: روسی وزارت خارجہ

    ماسکو: برطانیہ اور روس کے درمیان جاری تنازعات اور سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے پر روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں برطانوی سرزمین پر روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد برطانوی حکومت نے براہ راست روس کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے ان کے 23 سفارت کارروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں برطانوی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں روس نے بھی رد عمل میں اپنی سرزمین سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

    روس کا بھی برطانوی سفیروں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ

    ترجمان روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم جوابی اقدامات کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کریں گے، امریکا سمیت 20 سے زائد مغربی ممالک سے اپنے سفیروں کی بے دخلی کا بھرپور جواب دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی حکومت پہلے بھی وضاحت اور تصدیق کرچکی ہے کہ برطانیہ میں مقیم سابق روسی جاسوس کو زہر دینے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے سفارت کارروں کو ملک بدر کیا گیا۔

    برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے: برطانوی وزیر اعظم

    خیال رہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان جاری تنازعات میں امریکا نے برطانیہ کی حمایت کی ہے بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گذشتہ دنوں امریکا میں مقیم روس کے 60 سفارتی اہلکاروں کو ملک سے نکلنے اور سیاٹل میں واقع روسی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ روس کے مطلوب مجرموں کو پناہ دیتا ہے: روسی سفیر

    برطانیہ روس کے مطلوب مجرموں کو پناہ دیتا ہے: روسی سفیر

    لندن: روسی سفیر الیگزینڈر یاکو وینکو نے کہا ہے کہ برطانیہ روس کے مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، روسی شہریوں کے قتل مں براہ راست برطانیہ کے خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس دوران روسی سفیر نے برطانیہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ سابق روسی جاسوس پر استعمال کیمیائی مواد برطانیہ کا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے روس اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں تاہم گذشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    برطانوی جاسوس کو زہر دینے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پیوٹن

    برطانوی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں روس نے بھی رد عمل میں اپنی سرزمین سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جاری تنازعات سے متعلق کہا تھا کہ روس نے برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے سے متعلق حقائق تبدیل اور نہ ہی چھپائے جاسکتے ہیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے روسی صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دے دیا

    خیال رہے کہ روس رواں سال جون اور جولائی میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ برطانیہ کا کوئی بھی وزیر اور شاہی خاندان کا رکن اس ایونٹ میں احتجاجاً شرکت نہیں کرے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کرپٹ عناصر کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی افراد اپنے اثاثے ویب سائٹ پر شائع کریں، کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ پارٹی میں اے ٹی ایم ہے، ہمیں اے ٹی ایم کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ایم کیو ایم اختلافات: الیکشن کمیشن میں کنوینرشپ سے متعلق سماعت کل ہوگی

    انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہوگا، اگر کوئی کرپشن کو ختم کر سکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے، ہمارے پاس پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، پارٹی میں کسی کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

    ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ پارٹی تنازعات سے متعلق کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا، قوم نے سب کو آزما لیا اب ہمیں بھی موقع دیں ہم ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔

    پنجاب میں نیب کی کارروائیاں اور احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد سرکاری دفاتر کے حالات بدلیں گے۔

    بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار

    خطاب کے دوران فاروق ستار نے پنجاب بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق کی پارٹی رکنیت بھی بحال کر دی، علاوہ ازیں انہوں نے جاتی امرا اور بنی گالہ میں بھی کنوینشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق درخواستوں پر کل سماعت ہوگی جس کے تحت الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : ایفیڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات لے مطابق انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی، خاتون جج ارم نیازی نے علی موسیٰ گیلانی سمیت 2ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کر دیئے۔

    عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 19 مئی تک تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

    عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد گواہوں کو سمن جاری کر رکھے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایفیڈرین کوٹہ کیس ، سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت11ملزمان پر فرد جرم عائد


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت11ملزمان پرفرد جرم عائد کی تھی، جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ ، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار شورانی ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصر ، انجم شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

    کیس میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 ہزار500 کلو گرام ایفیڈرین جو کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونی تھی انھیں مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔