Tag: istanbol

  • خاتون گھڑ سوار کی دردناک موت، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    خاتون گھڑ سوار کی دردناک موت، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    استنبول : ترکی میں ہونے والی گھوڑوں کی عالمی ریس میں ایک خاتون گھڑ سوار کے ساتھ ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

    گھوڑ سواری ایک ایسا کھیل ہے جو انسان کی فٹنس اور پٹھوں کی لچک کو بہتر کرتا ہے لیکن دوسری جانب ذرا سی بے احتیاطی سے  یہ خطرناک کھیل بن جاتا ہے جس سے آپ کو جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی عالمی ریس میں پیش آیا، جس میں ہنگری کی رہائشی 21سالہ لڑکی ایسٹر جیلس اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    اتوار5 ستمبر2021کو استنبول کے ویلی فینڈی ریس کورس میں فیگینٹری امیچر ویمن رائیڈرز ورلڈ چیمپئن شپ میں ریس کے دوران ایسٹر جیلس اپنے پالتو گھوڑے سے اچانک گرگئی، جس کے باعث اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

    ریس میں اس کے ساتھ ایک اور فرانسیسی خاتون گھڑ سوار ٹریسی مینیوٹ کو بھی حادثہ پیش آیا تھا، دونوں خواتین کو اسپتال داخل کیا گیا تاہم ٹریسی کوابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    شدید زخمی حالت ہونے کے باعث ایسٹر جیلس کو اسپتال میں ہی داخل کرلیا گیا اور اگلے دن اس کی سرجری کی گئی، تاہم 13 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جوکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

  • ترکی میں مزید 3 پاکستانیوں کے اغواء ہونے کا انکشاف

    ترکی میں مزید 3 پاکستانیوں کے اغواء ہونے کا انکشاف

    انقرہ : ترکی میں مزید 3 پاکستانیوں کے اغواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اغواء کاروں نے تاوان کے لیے مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو اہل خانہ کو بھیجنے کا پرانا وطیرہ اپنایا۔

    اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والے تین نوجوانوں کو ترکی کی سرحد سے اغوا کیا گیا جہاں زاہد نامی ایجنٹ نے نوجوانوں کو افغان ایجنٹ کے ہاتھوں فروخت کیا، نوجوانوں کا تعلق سرائے عالمگیر اور ایک نوجوان کا تعلق منڈی بہا الدین سے ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق اغوا کاروں نے ایک نوجوان کی رہائی کے عوض بیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے اور تاوان کی وصولی کے لیے شکاریوں نے وہی پرانا حربہ اختیار کیا ہے جس میں مغویوں پر انسانیت سوز مظالم کرتے ہوئے تاوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

    واضح رہے کہ چند روز قبل ہی استنبول پولیس نے عثمان پاشا نامی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ مغوی پاکستانیوں کو رہا کرایا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے تین انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ان اغوا کاروں کو معصوم پاکستانیوں کو فروخت کیا تھا۔

  • ترکی :داعش سے تعلق کا شبہ دو پاکستانیوں سمیت 3افراد گرفتار

    ترکی :داعش سے تعلق کا شبہ دو پاکستانیوں سمیت 3افراد گرفتار

    استنبول : ترکی میں داعش سے تعلق کے شبے میں دو پاکستانی اور ایک برطانوی شہری گرفتار کرلیاگیا۔ ایک برطانوی شہری ہے، عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے استنبول سے گرفتار داعش کے تین ارکان کی تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔ سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق تین میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    مذکورہ ملزمان کواستنبول میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد استبول پولیس نے آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری حسن کوضلع فتح کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔

    تمام ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر کے آغاز میں ترک حکومت نے نواسی ممالک سے تعلق رکھنے والے ستائیس سومشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جنہیں ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

  • ترکی: کرد حملوں میں 9 افراد ہلاک

    ترکی: کرد حملوں میں 9 افراد ہلاک

    ترکی: کردوں اورحکومت میں تنازع شدت اختیارکرگیا ہے، سرکاری اداروں اورامریکی قونصلیٹ پرحملے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک دارالحکومت اورسرنک میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن اوراستنبول میں امریکی قونصلیٹ کونشانہ بنایا گیا۔

    سرنک میں بم پھٹنےسےچارپولیس اہلکارہلاک ہوگئےجبکہ استنبول میں بارود سےبھری کارپولیس اسٹیشن سےٹکرانےمیں حملہ آورہلاک جبکہ تین پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔

    دوسری جانب استنبول میں واقع امریکی قونصلیٹ پردومسلح خواتین نےدھاوابول دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آورخواتین کو گرفتارکرلیا گیا۔

    ترک حکومت کی جانب سےشامی سرحد پرکردوں کےخلاف آپریشن کےبعد کردوں میں اشتعال پایاجاتاہےجس سےمختلف شہروں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔