Tag: istanbul

  • آسمان پر رات کے وقت پُراسرار روشنی، لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    آسمان پر رات کے وقت پُراسرار روشنی، لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    استنبول : ترکیہ کے شہر استبول میں آسمان پر ایک حیران کن اور پُراسرار روشنی نے لوگوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا، وہاں موجود لوگ مختلف چہ مگوئیاں کرتے رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استبول کے شہریوں نے رات کو آسمان پر اس پراسرار روشنی کو دیکھ کر دعویٰ کیا کہ انہیں دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی نظر آئی ہے۔

    تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

    کسی نے کہا کہ یہ ایک میزائل تھا جب کہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ سٹیلائٹ ہے۔ اکثر لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ہوا ستارہ قرار دیا۔

    ترکیہ کی خلائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر عوام کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر ایک شہابیے جیسی کوئی چیز تھی لیکن اس کی فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مقامی دریا کے اوپر دو چمکتے ہوئے ایلینز کے پراسرار جہاز دیکھے ہیں۔

    اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوفزدہ دکھائی دیئے تو کچھ نے کہا کہ یہ ڈرون ہوسکتے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ سورج کی روشنی ہوسکتی ہے۔

  • استنبول جانے والی پرواز پر مسافر سے 420 گرام ہیروئن برآمد

    استنبول جانے والی پرواز پر مسافر سے 420 گرام ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے استنبول جانے والی ایک پرواز پر مسافر سے 420 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران استنبول جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 420 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

    مسافر ایلچکیو سباسٹین نے ہیروئن بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اے این ایف نے مسافر کے پیٹ میں بھی منشیات سے بھرے کیپسول موجود ہونے کا انکشاف کیا۔

  • ویڈیو: میکڈونلڈز پر دنیا بھر میں ’چوہا حملے‘ جاری، ایک اور واقعہ

    ویڈیو: میکڈونلڈز پر دنیا بھر میں ’چوہا حملے‘ جاری، ایک اور واقعہ

    استنبول: غزہ میں نہتے شہریوں کو ہزاروں کی تعداد میں قتل کرنے والی صہیونی ریاست کی حمایت کرنے پر فوڈ چین میکڈونلڈز پر دنیا بھر میں ’چوہا حملے‘ جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے دو میکڈونلڈز ریسٹورنٹس اور ڈنمارک کے شہر اوڈینس کے ریسٹورنٹ کے بعد اب ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی ایک ریسٹورنٹ میں ناراض نوجوان نے اندر گھس کر چوہے چھوڑ دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان شہری نے بین القوامی فوڈ چین میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ میں گتے کے ڈبے میں بند چوہے چھوڑ دیے۔

    فلسطینی نوجوان کے چوہے چھوڑنے پر ریسٹورنٹ میں موجود لوگ حیران رہ گئے، نوجوان نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے اور وہاں سے نکل گیا۔

    میکڈونلڈز میں احتجاجاً فلسطینی پرچم والے چوہے چھوڑ دئیے گئے

    اس سے قبل برمنگھم کے دو ریسٹورنٹس میں ایک نوجوان نے اسرائیلی بربریت پر ناراضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال میں چوہے چھوڑ دیے تھے، پولیس نے بلال حسین نامی 32 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا، ڈنمارک میں بھی ایک نوجوان کو چوہے چھوڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

  • لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پی آئی اے کا کامیاب ترین روٹ بن گیا

    لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پی آئی اے کا کامیاب ترین روٹ بن گیا

    کراچی: لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پی آئی اے کا کامیاب ترین روٹ بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترکش ایئر کے ساتھ کوڈ شیئرنگ جوائنٹ وینچر سے پی آئی اے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول سیکٹر سے 2 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد سے استنبول کے لیے تقریبا ایک ماہ میں 38 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو ٹکٹوں کی فروخت سے 2 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا ہوا۔

    پی آئی اے استنبول کے لیے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، لاہور سے استنبول کے لیے پروازوں کا آغاز 15 نومبر سے کیا گیا تھا۔

    پی آئی اے ترکش ایئر لائن کوڈ شیئرنگ کے ذریعے اپنے مسافروں کو 28 ممالک جن میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک شامل ہیں، پہنچا رہی ہے۔

  • غلط موڑ مڑنے کے باعث گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی

    غلط موڑ مڑنے کے باعث گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی

    ترکی میں ایک گاڑی غلط موڑ مڑ کر ٹرام کے ٹریک پر چلی گئی، خوش قسمتی سے واقعے میں ڈرائیور سمیت کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    ترک شہر استنبول کے توپ کاپی اسٹیشن پر پیش آنے والا یہ واقعہ سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے ایک مصروف انٹر سیکشن پر موڑ کاٹا تو گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرام کے اسٹیشن پر ٹرام کے منتظر مسافروں نے گاڑی دیکھی تو وہ حیران پریشان رہ گئے۔

    فوراً ہی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے گاڑی کو روکا جاسکا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

  • ترکی سے بے دخلی کا خوف، شامی پناہ گزینوں کی نئی مشکل بن گیا

    ترکی سے بے دخلی کا خوف، شامی پناہ گزینوں کی نئی مشکل بن گیا

    انقرہ : پناہ گزینوں نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتاری کے ڈرسے گھروں سے نہیں نکلتے اورکام کاج کے لیے اپنی ٹھکانوں سے باہر بھی نہیں جا سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں جنگ وجدل سے جانیں بچا کر ترکی میں پناہ لینے والے شامی مصیبت زدگان کے لیے اب ترکی کی سرزمین بھی تنگ ہونا شروع ہو گئی ہے، ترکی نے شامی پناہ گزینوں کی میزبانی سے منہ پھیرلیا ہے جس کے بعد پناہ گزین ترکی سے بے دخل کیے جانے کے خوف کا شکار ہیں۔

    حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیر داخلہ کے بیانات کے بعد استنبول اور دوسرے شہروں میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ استنبول میں خاص طورپر شامی پناہ گزینوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس ایسے شامی باشندوں کی تلاش میں ہے جن کے پاس ترکی میں پناہ لینے کا سرکاری ثبوت نہیں، مقامی سطح پراس قانونی دستاویز کوکیملک کہا جاتا ہے۔ ایسے شامی شہری جن کے پاس یہ دستاویز نہیں انہیں طاقت کے ذریعے یا تو ملک سے نکال دیا جائے گا یا انہیں ترکی کے کسی دوسرے علاقے میں دھکیل دیا جائے گا۔

    شامی پناہ گزینوں نے بتایا کہ ہم رات کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں، خدشہ ہوتاہے کہ پولیس ہمیں گرفتار کرکے ملک سے نکال نہ دے، جب پولیس کی تعداد زیادہ ہو تو اس وقت ہم کام کاج کے لیے اپنی ٹھکانوں سے باہر نہیں جا سکتے۔

  • بلدیاتی انتخابات، استنبول میں حکمران جماعت پھر ناکام

    بلدیاتی انتخابات، استنبول میں حکمران جماعت پھر ناکام

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی نے استنبول کے بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں گزشتہ روز دوبارہ بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی کو استنبول میں بری طرح کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد میں طیب ایردوان نے بھی اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز منعقد ہونےو الے بلدیاتی انتخابات میں مخالف جماعت کے امیدوار اکرم امام اوغلو 53 اعشاریہ 59 فیصد ووٹ لےکر فاتح قرار پائے جبکہ حکمران جماعت کے امیدوار بن علی یلدرم صرف 45 اعشاریہ 4 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

    سابق وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ’حزب اختلاف کے امیدوار اکرم امام اوغلو انتخابات میں واضح برتری رکھتے ہیں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا خواہشمند ہوں‘۔

    خیال رہے کہ اکرم امام اوغلو ترک اپوزیشن کی بڑی جماعت عوامی جمہوری پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار ہیں، جو مارچ میں استنبول کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث جیت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 23 جون کو میئر شپ کا دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کے 16 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ دارالحکومت میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز استنبول سے کیا ہے کہ جہاں پہلی مرتبہ 1990 میں انہیں استنبول کا ناظم(میئر) منتخب کیا گیا تھا اور اب استنبول کی نظامت (میئرشپ) ان ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کا دارالحکومت سمیت تین بڑے شہر استنبول اور ازمیر حکمران جماعت کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں انہیں انتخابات میں شکست دینا تقریباً ناممکن تھا۔

  • ترکی: استنبول میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے

    ترکی: استنبول میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے

    انقرہ: ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے فیصلہ سنایا ہے کہ استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کیے جائیں جس میں حزب اختلاف کی جماعت کو حیران کن کامیابی ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول میں دوبارہ انتخابا ت ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی کی جانب سے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے جانے کے سبب کروائے جارہے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابی کی وجہ کرپشن اور قواعد میں بے ضابطگی ہے۔

    دوسری جانب استنبول میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سی ایچ پی کے رہنما انورسل عدی گزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے کے پی پارٹی کے خلاف جیت حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔

    عدی گزل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سراسر آمریت ہے۔ جو نظام عوام کی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتا اور قانون کو روندتا ہے ،وہ نہ جمہوری ہے نہ قانونی ہے۔

    ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے کے حکم کے مطابق نئے انتخابات 23 جون کو منعقد ہوں گے۔حکمران جماعت اے کے پی کے نمائندے رجب اوزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ انتخابات سے منسلک چند اہلکار حکومت سے منسلک نہیں تھے جبکہ نتائج پر مبنی چند دستاویزات پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔

    حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی سے تعلق رکھنے والے اکرام اماموگلو کو حکام نے اپریل میں استنوبل کے انتخابات میں فاتح قرار دیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں استنبول کے میئر نے انتخابات کے نگراں ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حکمراں جماعت کے اثر سے باہر نہیں نکل سکے۔

    یا درہے کہ انتخابات کے فوری بعد الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ استنبول میں 31 مقامات پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بیوکچاکمگہ کے مقام پردوبارہ پولنگ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ ترکی کی حکمراں جماعت’آق’ نے استنبول میں 31 مقامات موجود 51 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل کی تھی۔

    آق پارٹی کے نائب صدر نے ایک بیان میں وضاحت کی تھی کہ ان کی جماعت استنبول کے تمام انتخابی مراکز میں ووٹوں کی دوبار گنتی کرانے کی کوشش کرے گی۔

    یاد رہے کہ استنبول کی میئرشپ مسلسل پون صدی سے آق پارٹی کے پاس رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب صدر طیب اردوان اور ان کی جماعت کو استنبول کی بلدیہ سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

    ترک صدر اردوان کی جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں ملک بھرمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن دارالحکومت اور استنبول میں اپوزیشن جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی۔بین الااقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے دو بڑے اور اہم شہروں میں صدر ایردوان کی جماعت کو شکست ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔

  • ترکی کے بلدیاتی انتخابات، ایردوان کی پارٹی کا اسنتبول میں‌دوبارہ گنتی کا مطالبہ

    ترکی کے بلدیاتی انتخابات، ایردوان کی پارٹی کا اسنتبول میں‌دوبارہ گنتی کا مطالبہ

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی سیاسی پارٹی نے استنبول کے بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت ملک بھر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی کو دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بری طرح کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا بعد میں طیب ایردوان نے بھی اعتراف کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی نے استنبول میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے، حکمران جماعت کا مؤقف ہے کہ استنبول میں انتالیس اضلاع میں دوبارہ گنتی جاری ہے لیکن دیگر ضلعوں میں بھی دوبارہ گنتی کی جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک صدر ایردوان کی جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن دارالحکومت اور استنبول میں اپوزیشن جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    بین الااقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے دو بڑے اور اہم شہروں میں صدر ایردوان کی جماعت کو شکست ہونا ایک اہم پیش رفت ہے.

    مزید پڑھیں : ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کے 16 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ دارالحکومت میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز استنبول سے کیا ہے کہ جہاں پہلی مرتبہ 1990 میں انہیں استنبول کا ناظم(میئر) منتخب کیا گیا تھا اور اب استنبول کی نظامت (میئرشپ) ان ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کا دارالحکومت سمیت تین بڑے شہر استنبول اور ازمیر حکمران جماعت کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں انہیں انتخابات میں شکست دینا تقریباً ناممکن تھا۔

  • ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    انقرہ : ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری نتائج نے حکمران جماعت کی شکست پر مہر لگا دی، دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں طیب اردوان کی جماعت بلدیاتی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سرکاری نتائج نے ترک سیاست میں ہلچل مچا دی، بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت دو بڑے شہروں میں ترکی کی حکمران جماعت ’جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی‘ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انقرہ اور استنبول کی عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ترکی کی اپوزیشن ریپبلیکن پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے، اپوزیشن جماعت کے امیدوار منصور یاواس نے دارالحکومت میں واضح برتری حاصل کی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ کے سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد شکست تسلیم کرلی جبکہ استنبول کے مکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں لیکن انہوں نے دونوں شہروں میں شکست قبول کرلی ہے۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کے 16 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ دارالحکومت میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز استنبول سے کیا ہے کہ جہاں پہلی مرتبہ 1990 میں انہیں استنبول کا ناظم(میئر) منتخب کیا گیا تھا اور اب استنبول کی نظامت (میئرشپ) ان ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کا دارالحکومت سمیت تین بڑے شہر استنبول اور ازمیر حکمران جماعت کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں انہیں انتخابات میں شکست دینا تقریباً ناممکن تھا۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں بلدیاتی انتخابات، نتائج سے قبل ہی اپوزیشن نے فتح کا اعلان کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی کی اپوزیشن جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی نقرہ اور استنبول میں اپنی جیت کا دعوٰی کردیا تھا اور اپوزیشن کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی اُن کے حامی جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    مئیر کے لیے نامز امیدوار نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ عوام نے ملک پر مسلط حکمراں ٹولے کو مسترد کردیا ہے اور انتخابی نتائج نے ان فتح ظاہر کردی ہے۔