Tag: istaqbal

  • بلاول بھٹو زرداری کی ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملے کی مذمت

    بلاول بھٹو زرداری کی ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملے کی مذمت

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر کراچی کو فون کر کے ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملے کی مذمت کی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورکمانڈرکراچی کوٹیلیفون کیا اور ملٹری پولیس کونشانہ بنانےپرافسوس کا اظہار کیا۔

    اُن کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج کےساتھ ہیں، کراچی میں امن واپس آرہاتھا،سیکیورٹی اداروں کونشانہ بنایاگیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا دہشتگرد ہمارے دشمن ہیں جن سے متحدہوکرہی نمٹاجاسکتاہے۔

  • عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    عامرخان کو انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی وود کے شہرہ آفاق اداکار عامرخان بھی خود کو بھارت میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے،انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا۔

    عدم برداشت کے عنوان سے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے بعد اُن کی بیوی کرن راؤ نے انہیں مُلک چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کے واقعات کے بعد خود کو بھارت میں بہت غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا جنہیں بھارتی عوام نے منتخب کیا وہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں روکیں گے تو ہر کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے گا۔

    بالی ووڈ اسٹار نے ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور فلمسازوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو قانون میں رہتے ہوئے انفرادی طور احتجاج کا حق حاصل ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی سجاول آمد پر شاندار استقبال

    بلاول بھٹو زرداری کی سجاول آمد پر شاندار استقبال

    سجاول : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سجاول میں ایک بڑے جلسہ عام سےخطاب کرنے کیلئے پہنچنے تو ہزاروں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری شہریوں سےمخاطب ہونےکیلئےسجاول پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے جب سجاول پہنچے تو ہزاروں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے لئے شہرسےچھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹوزرادری کی آمدپرسجاول بائی پاس پرموجودہزاروں کارکنوں نےانہیں ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچایا۔

    جلسے کے لئے مختلف شہروں میں استقبالی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ حفاظتی انتظامات کیلئے تین اضلاع کی پولیس تعینات ہیں اور جگہ جگہ پولیس چوکیاں قائم کی گئیں ہیں۔

    جلسے میں شرکت کیلیے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد سجاول پہنچی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہر کے مرکزی چوک پر خطاب کرینگے۔

  • کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے لیاری کا دورہ کیا

    کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری باکسنگ رنگ پہنچ گئے۔لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری کے باکسنگ رنگ پہنچ گئے، اس موقع پر سخت سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیاتھا۔

    لیاری پہنچنے پر ان کے مداحوں نے روایتی بلوچی رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے چیمپیئن باکسر کا پرتپاک استقبال کیا۔

    لیاری کا دورہ کرنے پرعامرخان کوروایتی اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیاگیا۔ باکسنگ کے شوقین لیاری نے عامرخان کیلئے باکسنگ میچ کے مقابلے کا انعقادکرایا۔

    عالمی ویلٹر ویٹ چیمپیئن عامرخان نے نوجوان باکسر کے میچ کا لطف اٹھایا،اس موقع پر انہوں نے کامیاب باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔عامرکا کہنا تھا کہ اگر باکسنگ اکیڈمیاں کامیاب ہو گئیں تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرے گا۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل عامر خان نے کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سعید انور اور جنید جمشید سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

    کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ باکسرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں بھی اکیڈمی بناؤں گا۔
    پاکستان میں اکیڈمی بنے گی تو چیمپئن بھی ضرور سامنے آئیں گے۔

    اس موقع پر وسیم اکرم اور سعید انور نے ملک میں باکسنگ کی بہتری کے لئے اقدامات پر عامر خان کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر لوگوں نے عامر خان اور لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    دریں اثناء لیجنڈ باکسر عامر خان نےمقامی اسپتال میں ایدھی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف کا بیلاروس میں شاندار استقبال

    وزیراعظم نواز شریف کا بیلاروس میں شاندار استقبال

    منسک :  وزیراعظم محمد نواز شریف بیلاروس کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے بیلاروس کے صدر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔

    مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اور ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان کے کسی وزیراعظم کا بیلا روس کا یہ پہلا دورہ ہے جو وہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بالخصوص توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی پیداوار کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

    وزیراعظم منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے خصوصی طیارے سے نیچے اترے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ہوائی اڈے کی عمارت پر پاکستان اور بیلا روس کے پرچم سربلند تھے۔

    بیلاروس کے صدر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وفد کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے صدارتی محل کے تمام راستے کو پاکستان اور بیلاروس کے پرچموں سے آراستہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے بیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے صدر لوکا شینکو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ علاوہ ازیں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بیلاروس اور پاکستان نے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور منشیات کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ بیلاروس  یادگار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہشمند ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

  • چینی صدر کی آمد : پرتپاک استقبال کیلئے خصوصی تیاریاں جاری

    چینی صدر کی آمد : پرتپاک استقبال کیلئے خصوصی تیاریاں جاری

    اسلام آباد : چین کےصدر ژی چن پنگ کےپرتپاک استقبال کیلئےاسلام آباد کی شاہراہوں کو پھولوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیس اپریل سے شروع ہو نے والے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کوشایان شان بنانے کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

    ایئر پورٹ سے ریڈ زون تک وفاقی ترقیاتی ادارہ مہمان صدر کی عزت افزائی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، پاک چین لازوال دوستی کے تناظر میں سڑک کنارے بڑے بڑے خیر مقدمی بل بورڈز بینر ز اور پاک چین قیادت کی قد آور تصاویر آویزاں کر دیئے گئے۔

    مختلف شاہراہوں کو پھولوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے، چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین اقداما ت کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

    پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو تے ہی مہمان صدر کو پاک چین باہمی اشتراک سے سے تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر طیارے حصار میں لیں گے۔

    چینی صدر کی آمد سے قبل بڑے ہوٹلز شادی ہالز اور اسلام آباد کے دینی مدارس اور تعلیمی ادارے دو روز کے لیئے بند ہوں گے۔ جبکہ مسلح افواج ،رینجرز اور پولیس کے دستے اسلام اباد ایئر پورٹ سے ریڈ زون تک سیکورٹی کے فرائض سنبھالیں گے۔

    چین کے صدر کا دورہ پاکستان ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ان کے استقبال کی بھر پور تیاریاں اپنی جگہ مگر پاک چین دوستی کبھی غیر معمولی لوازمات کی محتاج نہیں رہی۔

  • پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور پاکستان کے دورے پربادشاہ کاپیغام لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹرصالح الشیخ پانچ رکنی وفد کےساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

    سعودی عرب پاکستان سے بہتری کی امید رکھتا ہے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    سعودی وزیر اپنے دورے میں پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور یمن سمیت مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اسلام آباد پہنچنے پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین قریبی تعلقات ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    لاہور : پنجا ب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی آمد پر نون لیگ کے اراکین نے والہا نہ استقبا ل کیا۔

    اس موقع پررانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین کا استقبا ل اجلاس چھو ڑ کر کیا۔رانا ثناءالہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آمد  جمہو ریت ، آئین و پارلیمنٹ کی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پا کستان تحریک انصاف کے اراکین کی آمد پر مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکومت واراکین نے قومی اسمبلی کے برعکس پی ٹی آئی کے اراکین کا والہا نہ استقبا ل کیا۔

    قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے رہنمامحمود الرشید کا استقبا ل  سابق صو با ئی وزیر رانا ثنا اللہ  نےپر جوش انداز میں اسمبلی سے با ہر آکر انہیں بغلگیرکیا ۔

      رانا ثناءاللہ اراکین کو احترام کے ساتھ ایوان میں لیکر آئے، انہوں نے پی ٹی آئی کی آمد کو جمہو ریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح سے تعبیر کیا۔

    محمو د الرشید کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ نظا م کی بہتری اور عوام کی فلا ح کیلئے ہر فورم پر گفتگو کریں گے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ خراب ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری تھا کہ اچانک کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا۔

     ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ناقص ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اب تک چھ کے قریب کھلاڑی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔

     کھلاڑیوں کو دس اپریل کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی ہاکی ٹیم اٹھائیس اپریل کو ہوبارٹ روانہ ہوگی جہاں چار ملکی سیریز کھیلی جائیگی۔

     اگلے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے دورہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پانچ میچوں کی سیریز شیڈول ہے، رواں ماہ پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا جانا تھا، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔